Tag: Section 144 imposed

  • محرم الحرام کا آغاز، پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 نافذ

    محرم الحرام کا آغاز، پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 نافذ

    محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی پنجاب بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور کئے جائیں گے، جبکہ لاہور میں یکم محرم کو 2600 سے زائد پولیس افسران و اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

    ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب میں آج 96 جلوس، 3253 مجالس منعقد ہو رہی ہیں جبکہ لاہورمیں 10 جلوس اور 402 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے باعث پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ 32 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار پولیس کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق محرم کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، دفعہ 144 کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے گا، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور اشتعال انگیز مواد پر مکمل پابندی عائد ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ جلوس و مجالس صرف طے شدہ روٹس اورمقامات پر منعقد کرنے کی اجازت ہوگی، سیف سٹیز کیمروں اور ضلعی کنٹرول رومز سے نگرانی کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ڈولفن، ٹریفک پولیس سمیت تمام فورسز کو تعینات کیا گیا ہے، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔

    کراچی میں مذہبی جماعت کی ریلی، ٹریفک پلان جاری:

    کراچی میں آج یکم محرم الحرام کو مذہبی جماعت لسبیلہ چوک سے ریگل چوک تک ریلی نکالے گی، اس حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

    مذہبی جماعت کی ریلی اور اس سلسلے میں ٹریفک پلان سے آگاہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور تین ہٹی کی جانب موڑا جائیگا، یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو پیپلز چورنگی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹریفک کو جیل چورنگی پل سے کشمیر روڈ جانے کی اجازت ہوگی، سوسائٹی سگنل سے آنے والا ٹریفک کشمیر روڈ بھیجا جائیگا۔

    ٹریفک پولیس نے بتایا کہ فریسکو سے ریگل چوک کی جانب ٹریفک جانے کی اجازت نہیں ہوگی، فریسکو چوک سے ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔

    محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہوگی یا نہیں ؟ بڑی خبر آگئی

    ترجمان نے بتایا کہ تبت سینٹر سے ریگل چوک کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، تبت سینٹر سے ایم اے جناح روڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

  • کراچی میں ایک روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    کراچی میں ایک روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    کراچی : شہر قائد کے ضلع وسطی میں ایک روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، 5سےزائدافراد جمع ہونےپرپابندی ہوگی۔

    کراچی کے ضلع وسطی میں ایک روز کیلئے دفعہ144نافذ کردی گئی ہے اس حوالے سے کمشنرکراچی نے ضلع وسطی میں دفعہ144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے اعلان کے پیش نظر دفعہ144نافذ کی گئی ہے، ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے تصادم اور نقص امن کے باعث ریلی کی اجازت نہ دینے اور دفعہ 144کے نافذ کی درخواست کی گئی تھی۔

    KHI 144

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں ریلی، احتجاجی مظاہرہ اور5سے زائد افراد ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

    مزید پڑھیں : آفاق احمد کا 12 اپریل کو تمام مافیاز کے خلاف احتجاج کا اعلان

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو خلاف ورزی پر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

  • ناگپور میں ہنگامے پھوٹ پڑے، دفعہ 144 نافذ

    ناگپور میں ہنگامے پھوٹ پڑے، دفعہ 144 نافذ

    اورنگ آباد: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کا تاریخی مقبرہ بالی ووڈ فلم چھایا کی ریلیز کے بعد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملے کو لے کر ناگپور میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

    اس دوران کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، آتشزدگی کے واقعات اور پتھراؤ کی اطلاعات سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حالات تیزی سے کشیدہ ہوئے، شرپسند عناصر نے املاک کو نقصان پہنچایا اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔

    پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پانے میں مصروف ہوگئی، مزید ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فی الحال صورتحال پُرامن ہے۔ ایک تصویر جلائے جانے کے بعد لوگ جمع ہو گئے انہوں نے احتجاج کیا اور ہم نے اس معاملے میں کارروائی بھی کی ہے۔

    بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ناگپور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار براہ راست ایران ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیموں نے حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اورنگزیب کی قبر ہٹاؤ ورنہ اسے کار سیوک ہٹا دیں گے۔“

    حالیہ دھمکی میں شدت پسند ہندو تنظیم نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قبر کو جلد ہٹایا جائے نہیں تو ایودھیا کی طرح اسے بھی کار سیوک ہٹا دیں گے۔

  • بنوں میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ

    بنوں میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ

    بنوں: ڈپٹی کمشنر بنوں کا کہنا ہے کہ پولیومہم کے باعث ضلع بھرمیں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر بنوں نے بتایا کہ دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے گاڑیوں میں کالے شیشوں، ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پابندی ضلع بھرمیں شروع ہونے والی پولیو مہم کے باعث لگائی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سال 2024 کی آخری انسدادپولیو ذیلی مہم میں مقررہ ہدف 89 فیصد حاصل ہوسکا، ذرائع کا کہنا ہے دوران مہم 11 لاکھ 22 ہزار 537 بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے۔

    سال 2024 کی آخری ذیلی قومی پولیو مہم 100 فیصد ہدف حاصل نہ کرسکی، ذرائع نے بتایا کہ ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 98 فیصد ہدف حاصل کرسکی اور مہم میں 11 لاکھ 22 ہزار 537 بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیومہم کا ہدف 3 کروڑ 63 لاکھ 60ہزار37 بچوں کی ویکسی نیشن تھا، پولیو مہم میں 3 کروڑ 57 لاکھ 12 ہزار 922 بچوں کی ویکسی نیشن ہو سکی جبکہ مہم میں 7 لاکھ 39 ہزار 201 بچے ویکسی نیشن کیلئے دستیاب نہیں تھے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ذیلی پولیومہم میں 71ہزار330 والدین قطرے پلانے سے انکاری تھے، جس کے باعث 3 لاکھ 2 ہزار 6 بچے ویکسی نیشین سے محروم رہے۔

    ذرائع نے کہا کہ ملک میں کامیاب ترین پولیو مہم گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چلی، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں 100فیصدبچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوئی۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان میں 99 فیصد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن اور خیبرپختونخوا میں کم ترین 95 فیصد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوئی جبکہ آزاد کشمیر میں 98 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب میں 1 لاکھ 78 ہزار 406 بچے، سندھ میں 94 ہزار 229 بچے، خیبرپختونخوا میں 3 لاکھ 42 ہزار 513 بچے اور بلوچستان میں 28 ہزار 705 بچے اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 103 بچے ذیلی مہم میں ویکسین سے محروم رہے۔

    بلوچستان کے علاوہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

    سال 2024 کی آخری ذیلی قومی پولیو مہم دو مراحل میں چلی تھی، مہم کا پہلا فیز 16 سے 22 دسمبر تک منعقد ہوا تھا جبکہ دوسرا فیز 30 دسمبر سے5 جنوری تک منعقد ہوا، یہ مہم 143 اضلاع کی 7396 یو سیز میں چلائی گئی تھی۔

  • دفعہ 144 نافذ ، ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا

    دفعہ 144 نافذ ، ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد  میں ماسک نہ پہننے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی، خلاف وزری پر جرمانہ اور گرفتاری ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ ماسک نہ پہننے والوں پر ہو گا۔

    اسلام آبادمیں شاپنگ مالز،دکانوں،عوامی مقامات پرماسک پہننالازمی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اور پولیس کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دفعہ 144کا نفاذ2 ماہ کیلئے ہو گا۔

    مزید پڑھیں : گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار

    یاد رہے این سی اوسی نے گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا عوامی مقامات، رش والی جگہوں پرفیس ماسک لازمی پہنیں جبکہ سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک لازمی پہننا ہو گا۔

    این سی او سی اجلاس میں کہا گیا تھا کہ ملک کے 11بڑے شہروں میں کوروناکیسزمیں 80فیصد اضافہ ہوا، جن میں کوئٹہ،لاہور،راولپنڈی ، کراچی، ملتان، پشاور، حیدرآباد، اسلام آباد،گلگت ،مظفرآباد شامل ہیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ کورونا کے پھیلاؤ،مثبت کیسزکی شرح میں اضافہ ہواہے، بازار،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ،ریسٹورنٹ میں ماسک کااستعمال لازمی کریں۔

  • پنجاب بھرمیں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب بھرمیں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

    لاہور : حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا اطلاق 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہوگا، جلسہ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت پانچ سے زائد افراد ایک جگہ اکٹھے نہیں ہوسکتے۔

    مذکورہ پابندی کا اظلاق 30اکتوبر بروز اتوار سے 8 نومبر بدھ تک ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی کے علاوہ ڈنڈے، لاٹھیاں، پتھر ساتھ رکھنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی: یوم آزادی، سیکورٹی کے سخت انتظامات،  دفعہ144نافذ

    کراچی: یوم آزادی، سیکورٹی کے سخت انتظامات، دفعہ144نافذ

    کراچی :  امن وامان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جشن آزادی کے موقع پر کراچی سمیت دیگر شہروں کے لئے سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات اختیار کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کی سلامتی کویقینی بنایاجاسکے۔

    پولیس کے ترجمان کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

    پولیس کے مطابق ساحل پر بغیر سلینسر موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی، ساحل پر پابندی کا اطلاق آج شام چار بجے سے ہوگا۔ یوم آزادی کے موقع پر سمندر میں نہانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔

    مرکزی شاہراہوں سرکاری عمارتوں اور تفریحی مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی۔

  • حکومتی حکمت عملی, اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

    حکومتی حکمت عملی, اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد: عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی، جس کے مطابق  اسلام آباد میں 144 نافذ کردی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹفیکیشن  جاری کیا ،جس کے بعد ریڈ زون سمیت کسی بھی جگہ جلسے جلوس کرنے، پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے، اسلحے کی نمائش اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ چودہ اگست کو پندرہ شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنےکی سفارش بھی کردی ہے،  اس نوٹیفکیشن کا نفاذ اگلے دو ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے  اسلام آباد میں 144 اس وقت نافذ کی گئی ہے ،جب وفاقی حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چودہ اگست کو ‘آزادی مارچ’ کرنے سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    اس سے قبل حکومت پنجاب نے آزادی مارچ کے پیشِ نظر دس سے چودہ اگست کے درمیان رینجرز کی پانچ کمپنیاں تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔