Tag: SECURITY AGENCIES

  • ‘وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آگیا’

    ‘وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آگیا’

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملےکامنصوبہ سامنے آگیا ، جس کے بعد وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیزنے رپورٹ کیا عمران خان پرقاتلانہ حملےکامنصوبہ سامنے آیا ہے . حکومتی فیصلےکےمطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔

    اس حوالے سے فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم پہلے بھی خاص سیکیورٹی پر توجہ نہیں دیتے تھے تاہم موجودہ حالات میں سیکیورٹی میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سنگین دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیاگیاہے، وزیراعظم آج اپنی معمول کی مصروفیات جاری رکھیں گے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ قاتلانہ حملے کامنصوبہ وفاقی ایجنسیوں کی طرف سے رپورٹ کیاگیا ہے، ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ انتہائی سنجیدہ ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس بار جو تھریٹ ہے وہ ماضی کے برعکس زیادہ سنگین ہے، قاتلانہ حملےکی منصوبہ بندی موجودہ سیاسی صورتحال میں بہت سنگین ہے۔

  • کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی: شہر میں عیدالفطر کےموقع پرامن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق فیصلہ وزارت ِ داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن و امان سے متعلق درخواست کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

    ڈبل سواری پر پابندی فی الفور عائد کی گئی ہے اور وزارت ِ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی یکم اگست کی رات بارہ بجے تک عائد رہے گی۔

    واضح رہے کہ شہر میں قانون کی رٹ قائم کرنے کے لئے پولیس اور رینجرز گزشتہ دس ماہ سے آپریشن جاری ہے اور اس دوران اہم مواقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جاتی رہی ہے لیکن اس سے شہر میں جرائم کی سطح پر کبھی کوئی فرق نہیں پڑا البتہ عوام ضرور مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔