Tag: security alert

  • اسلام آباد: سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : سعودی حکومت نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے، اس سلسلے میں مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانہ نے الرٹ جاری کردیا۔

    ملک میں مقیم سعودی شہریوں کیلئے جاری کیے گئے الرٹ نوٹس میں سعودی سفارتخانہ نے ہدایات دی ہیں کہ پاکستان میں رہنے اور آنے والے سعودی شہری احتیاط برتیں۔

    سفارت خانے نے متنبہ کیا ہے کہ سعودی شہری ضرورت کے علاوہ اپنے گھروں یا ہوٹلوں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ اسلام آباد کی سکیورٹی بھی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔

    سعودی سفارت خانہ کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا ہے کہ سعودی شہری ضرورت پڑنے پر اپنے سفارت خانے اور قونصلیٹ سے فوری رابطہ کرسکتے ہیں۔

    مزید  پڑھیں : اسلام آباد دھماکے کے بعد شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد کے علاقے آئی 10 میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی تھی۔

    دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے، شہید اہلکار عدیل حسنین کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

  • کراچی میں سیکیورٹی الرٹ جاری

    کراچی میں سیکیورٹی الرٹ جاری

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا اور ہدایت کی کہ احتیاط کریں تاکہ کوئی شرپسند پولیس پارٹی کونقصان نہ پہنچاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران وملازمین ڈیوٹی پر اپنا اور ساتھی کاخیال رکھیں، پکٹ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار چوکنا رہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص، کار، موٹر سائیکل یا پارسل احتیاط سےچیک کریں اور موبائل گشت کے دوران دونوں اطراف نظررکھی جائے، احتیاط کریں تاکہ کوئی شرپسند پولیس پارٹی کونقصان نہ پہنچاسکے۔

    عمران یعقوب منہاس نے مزید کہا کہ اکٹھےبیٹھ کرکھانانہ کھائیں، ایک سنتری حفاظت پر رکھیں پھر کھانا تناول فرمائیں۔

    انھوں نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزنگ افسران تمام افسران وملازمین کو چیک کرتے رہیں اور افسران حالات کی مناسبت سےخصوصی ہدایات دیتے رہیں، احتیاط برتیں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہ ہو۔

  • کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا خطرہ،سیکورٹی الرٹ جاری

    کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا خطرہ،سیکورٹی الرٹ جاری

    کراچی : بلدیہ عظمی کراچی حکام نے دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ جاری کردیا اور کہا بلڈنگ میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور افراد کی اچھی طرح چیکنگ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا خطرہ ہے ، جس کے پیش نظربلدیہ عظمی کراچی حکام نے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی بلڈنگ میں غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے، بلڈنگ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں اور بلڈنگ میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور افراد کی اچھی طرح چیکنگ کی جائے۔

    یاد رہے قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ملک کے معاشی و اقتصادی حب کراچی میں دہشتگردی کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں شہر میں دہشتگردی کے بڑے خطرے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

    مراسلہ کے مطابق غیر ملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور شہر کے اہم سرکاری دفتر یا عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

  • ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

    ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

    اسلام آباد / کراچی / لاہور : حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی فضا سوگوار ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں عظیم قربانی پیش کرکے اسلام کو ہمیشہ کے لیے سربلند کردی۔

    حق و باطل کے اس معرکے کی یاد میں آج ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں علم،شبیہہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں جن کی سیکیورٹی کے لئے نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کئے گئے ہیں بلکہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی اہم شاہراوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

    جلوسوں کی فضائی نگرانی کے ساتھ گزر گاہوں پر فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جبکہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون کی بندش کے ساتھ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

    کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادر سے برآمد ہوگا، جلوس کے راستوں میں پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

    یوم عاشور کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے، جلوس کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

    کراچی، لاہور سمیت ملک کے تمام شہروں میں جلوسوں کے روٹ پر لنک روڈز کو کنٹینرز اور قناتیں لگا کر بند کیا گیا ہے اور مسلسل فضائی نگرانی بھی جاری ہے، خواتین پولیس اہلکار کی بڑی تعداد بھی مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔

  • جمعۃ الوداع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

    جمعۃ الوداع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

    کراچی : ملک بھر میں جمعۃ الوداع نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا، نماز جمعہ کے خصوصی اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں ملک اور امت مسلمہ کی سلامتی استحکام اور اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمعتہ الوداع انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی جمعتہ الوداع نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

    جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں نیٹ لاہور،اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے، دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر سکیورٹی نہایت سخت تھی۔

    پشاور میں بھی جمعتہ الوداع کے روح پرور اجتماعات منعقد کئے گئے کوئٹہ میں دھماکے کے بعد پشاور میں جمعتہ الوداع پر مساجد کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سیکورٹی سخت کردی گئی۔

    جمعۃ الوداع کے موقع پر سکھر شہر میں بھی سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے، مساجد امام بارگاہوں سمیت مختلف چوراہوں اور بازاروں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • محرم الحرام میں دہشت گردی کا خطرہ، وزارتِ داخلہ کا الرٹ جاری

    محرم الحرام میں دہشت گردی کا خطرہ، وزارتِ داخلہ کا الرٹ جاری

    اسلام آباد: محرم الحرام کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر وزارتِ داخلہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے پنجاب میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر وزارتِ داخلہ کی جانب سے الرٹ جاری کیاگیا ہے، جس میں اطلاع دی گئی ہے کہ ’’افغانستان میں دہشت گردی کی ترتیب لے کر پاکستان میں 4 دہشت گرد داخل ہوگئے ہیں جن کی عمریں 8 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔

    پڑھیں:  محرم الحرام کی آمد ‘ ڈی آئی خان میں سیکیورٹی سخت

     وزارتِ داخلہ کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’مبینہ دہشت گردوں کے نام عبداللہ، صابر، سلطان اور عمر ہیں، یہ دہشت گرد محرم الحرام میں نکلنے والے جلوسوں اور مجالس کے علاوہ عوامی مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں‘‘۔

    وزارتِ داخلہ نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور آر پی اوز کو مراسلہ بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ’’دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے اتنظامات کیے جائیں‘‘۔

    یاد رہے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیے گئے ہیں، ملک بھر میں جلوسوں اور مجالس کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

  • پنجاب میں تعلیمی اداروں کو سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

    پنجاب میں تعلیمی اداروں کو سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو جاری کردہ سیکیورٹی الرٹ کے بعد پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں نے سیکیورٹی انتظامات سخت کر لئے ہیں۔

    گزشتہ برس سولہ دسمبرکو آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملہ کے ذمہ داروں کو پھانسی کے بعد ممکنہ حملے کے پیشِ نظر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ نے گزشتہ روز تمام تعلیمی اداروں کو حساس اداروں کی طرف سے افغانستان سے ایک فون کال ٹریس کرنے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مخلص اور کماندان نامی اشخاص فون پر اپنے ساتھیوں کا بدلہ لینے کی بات کر رہے تھے۔ اور یہ بھی کہ یہ حملہ اے پی ایس سے بھی زیادہ طاقتور ہوگا۔

    پنجاب یونیورسٹی نے کمپس اور ہاسٹل کے تمام پانچ داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کرادیئے ہیں۔

    پنجاب یونیورسٹی نے لاہور گجرانوالہ اور جہلم کمپسوں کو بھی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کو پک اور ڈراپ کرنے کے لئے بسوں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  • محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کےخطرے سےنمٹنے کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

    کراچی میں نو اور دس محرم کے جلوسوں کی نگرانی ساڑھےبارہ سوسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔

    شہر میں تیس ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے، پنجاب میں جلوسوں کی فضائی نگرانی کے لیے انتالیس ڈرون کیمرے استعمال کئے جائیں گے۔

    جبکہ عشرہ محرم کےجلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لئے ایک لاکھ اڑتالیس ہزار سے زائداہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

    تمام شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فونز پر جیمرز لگانے کا بھی امکان ہے۔ پشاورمیں جلوسوں کی نگرانی کےلئے سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

    پولیس کے ساتھ، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پاک فوج کے دستے بھی شامل ہوں گے۔ شہر کی فضائی اور سی سی ٹی وی کیمروں سےنگرانی کی جائےگی ۔

    کوئٹہ میں دس محرم کے مرکزی جلوس کے موقع پر پولیس اور ایف سی کے چھ ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ شہر میں 71مقامات پر ناکے بھی لگائے گئے ہیں۔

  • کراچی : یومِ شہادت علی کا مرکزی جلوس ، سیکیورٹی کیلئے پہلی بار روبوٹ کا استعمال

    کراچی : یومِ شہادت علی کا مرکزی جلوس ، سیکیورٹی کیلئے پہلی بار روبوٹ کا استعمال

    کراچی: یومِ شہادت علی کے سلسلے میں ملک بھر میں مجالس و جلوس نکالے جائیں گے، کراچی میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے موقعے پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی کیلئے پہلی بار روبوٹ کا استعمال کیا جارہا ہے، جو بم ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    کراچی میں یوم شہادت علی کی مرکزی مجلس نشترپارک میں ہوگی، جس کے بعد جلوسِ علم برآمد ہوگا، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ یوم حضرت علی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

    اطراف کی تمام سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے، جلوس کی سیکیورٹی پولیس اور رینجرز کے اہلکار کریں گے جبکہ اسکاؤٹ تنظیمیں بھی نگرانی کی ذمہ داری انجام دیں گی، جلوس کا خفیہ کیمروں کی مدد سے بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    کراچی کی شارع پر مشکوک بیگ کی جانچ کرتی یہ مشین جدید ٹیکنالوجی کاحامل آئی ای ڈی ربورٹ ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے زیرِ استعمال یہ روبوٹ یوم علی کے جلوس کی راہ میں آنے والی مشکوک اشیاء کو چیک کررہا ہے۔

    آئی ای ڈی روبوٹ بم ناکارہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے  پاکستان میں پہلی بارجلوس کی سیکیورٹی کیلئے ربورٹ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کی مالیت ایک کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، جدید ترین تکنیک کے حامل روبوٹ میں چار کیمرے اور ایک گن نصب ہے،  روبوٹ کا کنٹرول روم پولیس وین میں ہے، جو امریکا سے سندھ پولیس کو خصوصی طور ملی تھی۔

  • کراچی: انسدادِ پولیومہم کا دوسرا دن

    کراچی: انسدادِ پولیومہم کا دوسرا دن

    کراچی: انسدادِ پولیومہم کا آج دوسرا دن ہے، رضاکاروں کی حفاظت کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    کراچی میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم جاری ہے، تین روز میں کراچی کے اٹھارہ ٹاؤنز کی انچاس یونین کونسلوں میں پولیو ویکسین کے قطرے پلائےجائیں گے۔

    کراچی کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے مہم شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گی۔ اورنگی ٹاون کی لیڈی ہیلتھ ورکرزنےتنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد مہم کابائیکاٹ ختم کردیا ہے۔

    ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفراعجاز کے مطابق چھ لاکھ پچاسی ہزار بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ٹیموں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    گزشتہ واقعات کے پیشِ نظر اس بار بھی انسدادِ پولیو رضاکاروں کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    پاکستان کا شماردنیا کے ان تین ملکوں میں ہوتا ہے جہاں پولیو وائرس پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔