Tag: security alert

  • امریکی صدر کی آمد، بھارتی تاریخ کے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات

    امریکی صدر کی آمد، بھارتی تاریخ کے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات

    دہلی: امریکی صدر اتوار کو بھارت کے تین روزہ دورہ پر دہلی پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

    امریکی صدرکی بھارت آمد پر سیکورٹی اداروں نے بھارتی تاریخ کے سب سے موثر ترین حفاظتی اقدامات کرلیے ہیں، بھارتی دارالحکومت دہلی میں پندرہ ہزار سکیورٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور ہزاروں سکیورٹی اہلکارو ں کی تعیناتی اور گلی کوچوں کی بندش نے دلی کو ایک قلعے میں تبدیل کردیا ہے۔

    حساس گلیوں کو ریت کی بوریاں لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

    صدر اوباما مقامی فائیواسٹار ہوٹل میں قیام کریں گے، جس کے تمام چار سو اڑتیس کمرے صدر اوباما اور ان کے وفد کے  لیے بک کر لیے گئے ہیں، ہوٹل میں کسی بھی مہمان کوآنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    صدر اوباما کے سفر کے لیے بم پروف گاڑی کا انتظام کیا گیا ہے، فضائی حدود کو بند کرنے کا راستہ تین سو سے بڑھا کر چارسو کلومیٹر کر دیا جائے گا۔

    دہلی کے علاوہ آگرہ اور جے پور میں بھی کوئی پرواز نہ تو اتر سکے گی اور نہ اڑان بھر سکے گی، چوبیس سراغ رساں کتے امریکا سے دہلی لائے گئے ہیں۔

  • یورپ : مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن میں تیزی

    یورپ : مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن میں تیزی

    یورپ: مختلف ملکوں میں مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا اور سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے بعد بلیجیم میں بھی پولیس کے ساتھ فوج کو سڑکوں پر تعینات کردیا گیا ہے، بلیجیم، فرانس اور جرمنی میں مشتبہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں بیس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    یورپ کے مختلف شہروں میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

    فرانس کے میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد میگزین کے دفترپرحملے کے بعد سے مشتبہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن شروع کیا گیا ہے۔

    امریکا اور برطانیہ نے پُرتشدد کارروائیوں اور شدت پسندی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ گروپ بنانے کا اعلان کیا ہے۔