Tag: Security arrangements

  • ماہ صیام کی آمد، پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات و تیاریاں مکمل

    ماہ صیام کی آمد، پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات و تیاریاں مکمل

    اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ماہ صیام کی آمد کے پیش نظر مساجد، امام بارگاہوں، مذہبی مقامات کی سیکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد نفری تعینات ہوگی۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق نفری میں پولیس افسران، اہلکار اورکمیونٹی رضاکار شامل ہوں گے، لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں پر 5 ہزار سے زائد افسران، اہلکارتعینات ہونگے۔

    پنجاب بھرکی حساس مساجد، امام بارگاہوں پر 200 سے زائد واک تھرو گیٹ نصب جبکہ 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز چیکنگ کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔

    آئی جی پنجاب کے مطابق گزشتہ رمضان کے سکیورٹی ایس او پیز سے مزید بہتر پلان تشکیل دیا گیا، سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر پولیس ملک دشمن عناصر پر کڑی نظررکھے، سیکیورٹی بڑھائی جائے۔

    قبل ازیں کراچی میں پریڈی تھانے پر کریکر سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں پریڈی تھانے پر نامعلوم افراد نے کریکر سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ 2 اہلکار معمولی زخمی ہیں تاہم ایک اہلکار کی آنکھ کے پاس چھرّا لگا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خارجی ہلاک

    پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا کریکر پریڈی تھانے کے احاطے میں گرا، دھماکے سے مرکزی دروازے کے قریب کھڑی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    کریکر دھماکے سے تھانے کی دیوار پر نشانات پڑگئے، واقعے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا، کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرناشروع کردیے۔

  • عیدالفطر کے سکیورٹی انتظامات مکمل : پولیس افسران کی ڈیوٹیاں لگ گئیں

    عیدالفطر کے سکیورٹی انتظامات مکمل : پولیس افسران کی ڈیوٹیاں لگ گئیں

    اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے لئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، عید کے دوران 1500 سے زائد پولیس افسران و جوان فرائض سر انجام دیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق1032مساجد، 28 امام بارگاہوں کیلئے نماز عید پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، عید کی چھٹیوں کے دوران اسپیشل پٹرولنگ پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پبلک مقامات، پارکس اور دیگر مقامات پراضافی نفری تعینات رہے گی، چھٹیوں کے دوران سیکٹرز میں گشت اور چیکنگ میں اضافہ کردیا گیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ خود علاقوں میں موجود رہیں، ایس ایس پی آپریشنز تمام سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔

    ایمرجنسی میں فوری ریسپانڈ کیلئے سیف سٹی پر کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں، سیکٹرزکی گلیوں میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کو بھی چیک اور بریف کیا جائے گا۔

    ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔۔

  • لاہور پی ٹی آئی جلسہ، سیکیورٹی انتظامات کیا ہونگے؟

    لاہور پی ٹی آئی جلسہ، سیکیورٹی انتظامات کیا ہونگے؟

    پاکستان تحریک انصاف کے کل لاہور کے گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان) میں ہونیوالے جلسے کیلیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کل لاہور کے گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان) میں ہونے والے جلسے کیلیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے موقع پر گریٹر اقبال پارک میں پولیس کے 4 ہزار افسران واہلکارتعینات ہوں گے جب کہ 10 ایس پیز،25 ڈی ایس پیز،59 ایس ایچ اوزڈیوٹی دیں گے اس کے علاوہ جلسے میں 234 خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی جائیں گی۔

    سیکیورٹی اقدامات کے تحت جلسےمیں شرکت کرنے والے ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے گی اور اس کے لیے واک تھرو گیٹس، بیریئرز، خاردارتاریں، میٹل ڈیٹیکٹرز استعمال کیے جائیں گے۔

    پی ٹی آئی کے جلسے کی سیف سٹی اتھارٹیز کےکیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کل لاہور میں ہونیوالے جلسے پر حکومت نے مرمتی کام کی آڑ میں خلل ڈالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کا لاہور جلسہ؛ حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا منصوبہ

    اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمعرات 21 اپریل کو دوپہر 2 سے شام 7 بجے تک انٹرنیٹ بند رہے گا۔

    پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو4 پر کام ہو گا سب میرین کیبل کے ایک حصے پر پاورری کنفیگریشن کی جائےگی۔

  • پی ایس ایل تھری فائنل کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے، آئی جی سندھ

    پی ایس ایل تھری فائنل کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے، آئی جی سندھ

    کراچی : پولیس کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں، امید ہے ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔

    انہوں نے کراچی کنگز سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، دریں اثناء ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی جلد لوٹے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کوکراچی میں ہوگا، نجم سیٹھی


    پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کراچی کے دورہ کے موقع پر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا، ہماری پوری کوشش ہے کہ 15 فروری تک کراچی اسٹیڈیم تیار ہوجائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • ورلڈ الیون سیریز، کاؤنٹر پر ٹکٹوں کی فروخت کل سے ہوگی

    ورلڈ الیون سیریز، کاؤنٹر پر ٹکٹوں کی فروخت کل سے ہوگی

    لاہور : ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہے۔ کاؤنٹر پر ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینےآئی سی سی کی ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ کیلئےاچھی خبر آگئی، ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی، پی سی بی نے ٹکٹوں کی فروخت کے بوتھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    کاؤنٹر پر ٹکٹوں کی فروخت عید کی چھٹیوں کے بعد شروع ہوگی۔ انڈیپنڈنس کپ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو سے 8 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کو وی وی آئی پی کا درجہ دیا گیا ہے۔

    جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ پانچ سو روپے کا رکھا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پہلے ٹکٹس آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر ملیں گے۔

    علاوہ ازیں ورلڈ الیون ٹیم کے سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کی دو رکنی سیکیورٹی ٹیم کے اہلکار لاہور پہنچ چکے ہیں۔

    غیر ملکی سیکیورٹی ٹیم کو مختلف شعبوں اور اداروں کی جانب سے بریفنگ دی جائےگی، اس کے علاوہ آئی سی سی سکیورٹی ٹیم کو سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔