Tag: Security Conference

  • روس نے حملہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، جرمنی

    روس نے حملہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، جرمنی

    میونخ : جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی سالانہ بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے متنبہ کیا کہ یوکرائن پر حملہ کیا گیا تو جواب میں روس کو فوری اور سخت پابندیوں کا سامناکرنا پڑے گا۔

    میونخ میں ہونے والی جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کی سالانہ بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس کے اختتامی سیشن میں روس اور یوکرائن کے بحران کی شدت اور ممکنہ خطرات پر بحث کی گئی۔

    سیکیورٹی کانفرنس کی صدارت جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کی، جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے روس سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی۔

    بیئربوک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 2014 سے جی سیون اور بین الاقوامی تنظیموں نے یوکرین کو48 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کی ہے۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ یوکرائنی بحران عالمی سیکیورٹی کے لیے انتہائی پیچیدہ خطرہ ہے، وزیر خارجہ لٹویا کا کہنا تھا کہ روس سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا ضروری ہے۔

    جرمن چانسلر نے کہا کہ حملہ کیا گیا تو روس کو فوری سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روسی فوجیوں کا اجتماع یوکرائن کیلئے ناقابل قبول خطرہ ہے۔

  • آرمی چیف سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی پہنچ گئے

    آرمی چیف سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی پہنچ گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جرمنی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ میونخ میں منعقد ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    ایئر پورٹ پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس کے علاوہ آرمی چیف کی بین الاقوامی سول وعسکری قیادت سےملاقاتیں بھی ہونگیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سیکورٹی کانفرنس میں اراکین کے سامنے عالمی اور علاقائی سیکیورٹی پر پاکستانی مؤقف پیش کریں گے۔