Tag: security confrance

  • سانحہ مستونگ کے ملزمان کیفرکردار تک پہنچائیں گے، میجرجنرل اظہرنوید

    سانحہ مستونگ کے ملزمان کیفرکردار تک پہنچائیں گے، میجرجنرل اظہرنوید

    کوئٹہ : قائم مقام کمانڈر سدرن کمانڈ میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے کہا ہے کہ مستونگ واقعے میں ملوث درندہ صفت لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے آخری حدتک جائیں گے ۔

    وہ سانحہ مستونگ کے اسباب اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق کوئٹہ میں منعقدہ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں آئی جی پولیس بلوچستان،ایڈیشنل آئی پولیس ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

    کانفرنس میں سانحہ مستونگ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ،شرکاء کانفرنس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ذمہ دار بھارتی خفیہ ادارے (را) کے ایجنڈے پر عمل پیر اہیں ۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام کمانڈر سدرن کمانڈ میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے کہا کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ عوام اپنے درمیان دشمنوں کو پہچانیں اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں۔

  • بلوچستان میں قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، میجرجنرل شیرافگن

    بلوچستان میں قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، میجرجنرل شیرافگن

    کوئٹہ : آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پرامن بنانے مثالی صوبہ بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

    وہ کوئٹہ میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے ایف سی،پولیس اور سول انتظامیہ مربوط حکمت عملی اختیارکریں۔

    کانفرنس میں ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئرطاہر محمود،سیکٹرکمانڈرنارتھ بریگیڈیئرارشدمحمود،سیکٹرکمانڈرساؤتھ بریگیڈیئر اللہ نواز، ایف سی کے تمام یونٹ کمانڈنٹس،ڈویژنل کمشنرزبلوچستان اکبر حریفال، محمدفواد، قمبر دشتی، غلام علی بلوچ اور ریجنل پولیس آفیسران مظہر بلوچ،افتخار الحق،معظم شاہ،شکیل درانی اوراعتزازگورایہ سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    آئی جی ایف سی نے کہا کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے تمام آفیسرز اپنی اپنی ذمہ داریوں کے علاقے میں امن وامان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور عوام کے ساتھ موثر رابطہ رکھیں تاکہ شرپسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ٹھوس انداز میں نمٹا جا سکے۔