Tag: Security features

  • واٹس ایپ میں نئے فیچرز متعارف، صارفین لاعلم

    واٹس ایپ میں نئے فیچرز متعارف، صارفین لاعلم

    دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ میں نئے فیچرز متعارف کروا دیے گئے جس سے صارفین لاعلم ہیں۔

    ایک طویل عرصے سے صارفین اپنی آن لائن سرگرمیوں کو دوسرے واٹس ایپ صارفین کے سامنے ظاہر کیے جانے کے حوالے سے پریشان تھے۔

    اب میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ نے واٹس ایپ میں چند خصوصیات کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

    گزشتہ ماہ مارک زکربرگ نے واٹس ایپ کے لیے تین نئے فیچرز کا اعلان کیا تھا، جو صارفین کی ذاتی سرگرمیوں کو مزید تحفظ دیں گے۔

    واٹس ایپ کے نئے پرائیوسی فیچرز واٹس ایپ صارفین کو بغیر بتائے گروپ چیٹس سے باہر نکلنے کی اجازت دیں گے۔

    نئے فیچرز کے ذریعے آپ آسانی سے آن لائن اسٹیٹس کو چھپا سکتے ہیں اور واٹس ایپ نے اس فیچر کا اعلان اس سال اگست میں کیا تھا۔

    سیکیورٹی کے ان نئے فیچر کے بارے میں تشہیر کرنے کے لیے چیٹ ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ پر لکھا کہ ہم لوگوں کو واٹس ایپ کے نئے فیچرز کی معلومات دینے کے لیے ایک مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ واٹس ایپ پر آپ کی نجی بات چیت کو سکیورٹی فراہم کرنا ہمارا مستقل عزم ہے، واٹس ایپ کے پاس پہلے سے ہی ویو ونس فیچر موجود ہیں جس کا مقصد ایپ پر شیئر کی گئی تصویر یا ویڈیو کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔

  • سندھ میں گاڑیوں کی جدید فیچر والی نمبر پلیٹس کا اجراء

    سندھ میں گاڑیوں کی جدید فیچر والی نمبر پلیٹس کا اجراء

    کراچی : سندھ حکومت نے صوبے میں گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹ کی روک تھام اور گاڑی کی ملکیت ڈیجیٹل طریقے سے چانچنے کے لیے صوبے میں جدید سکیورٹی فیچرز کے ساتھ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے اجرا کا آغاز کر دیا ہے۔

    سندھ حکومت نے جدید سیکیورٹی فیچرز اور نئے ڈیزائن سے آراستہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس جاری کرنا شروع کردیں لوگ جوق درجوق یہ نمبر پلیٹس حاصل کرنے کیلئے رجوع کررہے ہیں۔

    اس حوالے سے محکمہ ایکسائز سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ضیا شاہد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ نئی نمبر پلیٹس نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (این آر ٹی سی) کے تعاون سے بنائی گئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ نئی نمبر پلیٹس سے گاڑیوں کی ٹریکنگ اور ڈیٹا حاصل کرنا نہایت آسان ہوگا جب کہ یہ نمبر پلیٹس کیمرا ریڈ ایبل ہوں گی۔

    ضیا شاہد نے بتایا کہ ان نئی نمبر پلیٹس میں 5 سیکیورٹی فیچرز موجود ہوں گے جن میں آر آئی ایف ڈی یعنی ٹریکنگ چپ، لیزر سیریل نمبر، سندھ حکومت کا مونوگرام، لیزر انٹیگریٹڈ مارک اور ہر نمبر پلیٹ پر گرافکس شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ’ان نئی نمبر پلیٹس میں جدید بار کوڈ بھی ہوگا، جس کو سکین کر کے اسی وقت یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پلیٹ اصلی ہے یا نہیں؟ اس کے علاوہ اس بار کوڈ میں گاڑی کی ملکیت سمیت تمام معلومات مل سکے گی۔

    محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق سندھ کی ثقافتی اجرک کے ڈیزائن سے آراستہ یہ نئی نمبر پلیٹس دھوپ اور پانی کے اثرات سے محفوظ اور نہ مڑنے والی ایلومنیم شیٹ سے تیار کی گئی ہیں، جن کو رات کے اندھیرے میں بھی پڑھا جاسکے گا۔

    یاد رہے کہ یہ نمبر پلیٹس پنجاب اور بلوچستان میں متعارف ہوچکی ہے اور وہاں اس کی قیمت 1400 روپے ہے، جبکہ سندھ میں اس کی قیمت 1800روپے مقرر کی گئی ہے۔