Tag: Security forces

  • سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    سیکیورٹی ذرائع نے پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 8 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا جس سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 26ایم 16 رائفلیں، ایم16 اور ایم 4 رائفلز کے 292 میگزین شامل ہیں، برآمد اسلحہ کیساتھ 10 ہزار سے زائد گولیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ لائٹ مشین گن کی 744گولیاں اور بڑی تعداد میں لنکرز بھی برآمد کر لیے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا اسلحہ ٹرک میں ڈرائیور کیبن میں خفیہ طور پر چھپایا گیا تھا، افغان ٹرک میں پوشیدہ کمپارٹمنٹس، سامان کی پیکنگ افغانستان میں ہوئی، برآمد ہتھیار،گولہ بارود پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہونا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی فتنہ الخوارج کے خارجیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا، غیر ملکی اسلحہ افغان سرزمین کے پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کا ثبوت ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خواج ہلاک ہوگئے جبک 6 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 6 خوارج مارے گئے جبکہ چھ خوارج زخمی ہوئے۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • نوشکی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ

    نوشکی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ

    راولپنڈی : بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    اس سلسلے میں ضلع نوشکی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اس دوران دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ میں کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری رہے گا۔

  • جنوبی وزیرستان : فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

    جنوبی وزیرستان : فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

    راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خارجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ مقابلے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12اور13اگست کی درمیانی رات جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 4 بہادر جوان شہید ہوگئے۔

    خارجیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار نثار حسین، نائیک راشد گل، نائیک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلے میں 6 خارجی مارے گئے جبکہ پاک فوج کا علاقے میں خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

  • ہوشاب : پاک فوج نے چیک پوسٹ حملہ ناکام بنا دیا، 5دہشت گرد ہلاک

    ہوشاب : پاک فوج نے چیک پوسٹ حملہ ناکام بنا دیا، 5دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں چیک پوسٹ پر کیا جانے والا حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو مار ڈالا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گرد مارے گئے، ہلاک شدگان کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

    بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملے کو کامیابی سے پسپا کرنے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے بلور کے قریبی پہاڑوں پر دہشت گردوں کو روک لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن ملحقہ علاقوں میں فرار ہونے والے چند دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے جاری ہے۔

    بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن اور ترقی کوسبوتاژ نہیں کرنے دیں گی, قوم کے تعاون سے دشمن کی سازشیں ناکام بنادی جائیں گی۔

  • تربت ہوشاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 3 دہشت گرد ہلاک

    تربت ہوشاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 3 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: تربت ہوشاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تربت ہوشاب روڈ پر آئی ای ڈی لگانے والے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آپریشن کے دوران مختلف ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔

  • سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے بنوں میں 3 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے بنوں میں 3 دہشت گرد ہلاک

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے بنوں میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا کے شہر بنوں کے علاقے نورار میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلا ف دہشت گردی اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    اس موقع پر مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔

  • سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن،  2 جوان شہید ، 2 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 2 جوان شہید ، 2 دہشت گرد ہلاک

    مشکئی : سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ وطن کے دو جانباز سپوت شہید ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں مشکئی کے علاقے سنگی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن 7 اور 8 اپریل کی درمیانی رات کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی علاقے میں ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کردی۔

    ترجمان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، یہ دہشت گرد ضلع آواران اور گردونواح میں مختلف واقعات میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران وطن کے دو جانباز سپوت نائیک تاج ولی اور سپاہی اسامہ شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کے لئے استعمال کرنا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران پاک فوج کے دو جوان بھی وطن عزیز پر قربان ہوگئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن سعد اور لانس نائیک ریاض نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے

    آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی ختم کرنے کے لئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ دوسری بڑی کارروائی ہے، اس سے قبل لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک گرفتار کیا گیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت ساجد، علیم، آفتاب، فضل الرحمان کے نام سے کی گئی، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور ایمونیشن برآمد کئے گئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،  بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز نے مڈی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے مڈی خیل میں آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں میں سب مشین گنیں، لائٹ مشین گنیں، ہینڈ گرنیڈز اور آر پی جی 7 راکٹ سمیت مختلف کیلبر کے رائونڈز شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق مقامی عمائدین نے آپریشن کو سراہتے ہوئے سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا، اور علاقے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

    گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان کی تحصیل کولاچی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشت گرد مارے گئے تھے ، مارے گئے دہشت گرد کی شناخت فضل رحمان کے نام سے ہوئی تھی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کےدوران بھاری تعدادمیں ہتھیاراورگولیاں برآمدکی گئیں، برآمداسلحے میں مشین گنز،دستی بم اورمختلف بورکی گولیاں شامل تھیں۔

    اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا اور بڑی تعداد میں ہتھیار اورگولیاں برآمد کی تھیں۔