Tag: security forces operation

  • ژوب: پاک افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارج مارے گئے

    ژوب: پاک افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارج مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے ایک گروپ کی 18 اور 19 جنوری کی رات پاک افغان سرحد پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ کے قریب نقل و حرکت دیکھی گئی جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے جہاں دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی، وہیں 5 خوارج بھی مارے گئے۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان بارھا عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد پر اپنی اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،3 خوارج ہلاک، 2 زخمی

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،3 خوارج ہلاک، 2 زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 3 خوارج مارے گئے جبکہ 2 خوارج زخمی ہوگئے۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اور حوالدار شہید

    سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اور حوالدار شہید

    پشاور: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ 3 دہشت گرد زخمی ہوگئے، تاہم، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران، رحیم یار خان کے 25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیر اور کرک کے 36 سالہ حوالدار شفیق اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان اورخیبر میں کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان اورخیبر میں کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : جنوبی وزیرستان اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز  نے کامیاب آپریشن کرکے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27جولائی کو خیبرکے علاقہ باغ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی۔

    اس جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی لوکیشن کو کامیابی سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گردہلاک ہوا جس کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 28جولائی کو ہونے والی دوسری کارروائی میں گومل زام شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور فورسز میں مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران فائرنگ میں 2دہشت گرد مارے گئے۔

    ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو واصل جنہم کردیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پرفورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کےدوران فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران دو دہشت گردمارے گئے، فورسز کی جانب سے علاقےکو گھیرےمیں لےکرسرچ آپریشن جاری ہے۔

    گذشتہ روز بھی جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

    چودہ ستمبر کو بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے، اس سے قبل شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوئے تھے۔

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،  اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک،آئی ایس پی آر

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے بلوچستان کے علاقے جنڈولہ میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، ، کارروائی میں اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، جس میں 2 ایس ایم جی، ہینڈ گرینیڈز، رائفلز، آر پی جی راکٹ شامل ہیں جبکہ بارودی سرنگیں اور 10کلو دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا۔


    مزید پڑھیں :اورکزئی اجنسی میں کارروائی‌، 5دہشتگردہلاک ، میجر مدثر اورسپاہی مطیع اللہ شہید


    یاد رہے کہ آپریشن رد الفساد کے تحت اورکزئی ایجنسی کے گاؤں میرک کلایہ میں ایف سی کے پی کے نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 5دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں : آپریشن ردالفساد کی بڑی کامیابی، جماعت الاحرار کےدو کمانڈرز ہلاک


    خیال رہے کہ دہشت گردی کی حالیہ بڑھتی لہر کے جواب میں پاک فوج کے چیف قمر باجوہ کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد بلوچستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں پہ در پہ کامیابیوں ملیں جن میں اب تک درجنوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔

     

  • ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، متعدد دہشتگرد اور منشیات فروش گرفتار

    ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، متعدد دہشتگرد اور منشیات فروش گرفتار

    اسلام آباد : ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ملک بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا گھیرا تنگ کردیا ہے ، سوات کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو روپوش دہشتگردوں سمیت پندرہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد محمداسلم اور علی اکبر پولیس کو بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے۔

    جھنگ میں تھانہ سٹی کے علاقے میں پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کیا، گرفتار شخص کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور مذہبی لٹریچر برآمد ہوا جبکہ چشتیاں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

    دوسری جانب حافظ آباد میں بھی منیشات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ پنڈی بھٹیاں میں پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے منشیات برآمد اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • جشن آزادی کےموقع پردہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    جشن آزادی کےموقع پردہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    خیبرایجنسی : سیکیورٹی اداروں نے جشن آزادی کےموقع پردہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، خیبرایجنسی سے چار خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن سے پانچ خودکش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی میں سیکیورٹی اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے یوم آزادی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں لیویز اور خاصہ دارفورس نے کارروائی کی اور چار مشتبہ خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار کئے گئے خود کش حملہ آوروں کے قبضے سے پانچ خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار حملہ آوروں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان چودہ اگست کو دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں اور جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کومبنگ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

  • کوئٹہ: کالعدم تنظیم کے  3 ملزمان گرفتار

    کوئٹہ: کالعدم تنظیم کے 3 ملزمان گرفتار

    کوئٹہ: حساس اداروں اورسیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایک ملزم خالد ائیربیسز پر حملوں میں ملوث ہے۔

    سیکورٹی فورسز اور احساس اداروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر کارروائی کے دوران تین اہم اور مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلئے ہیں، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ایک ملزم خالد ائیر بیس اور اسمگلی ائیر بیس پر حملے میں ملوث ہے، جس کا تعلق میران شاہ وزیرستان سے ہے، دیگر دو ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور قتل کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

    وزیرِداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، را پاک چائنہ کوری ڈور کے خلاف سازشیں کررہا ہے۔

    سی سی پی او کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان سے اہم انکشفات متوقع ہیں۔

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 19دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 19دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں انیس دہشتگرد مارے گئے جبکہ سات اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب جاری ہے، شمالی وزیرِستان میں دشمنوں کے خلاف کارروائی میں مزید سات جوانوں نے ارضِ وطن کیلئے جان نچھاور کی، سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب تازہ کارروائی میں شدت پسندوں کے پانچ کمانڈروں سمیت 19شدت پسند مارے گئے جبکہ ایک خود کش حملہ آور کے خود کو دھماکے سے اڑا دینے سے سات اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات  گئے شمالی وزیرستان کے پاک افغان بارڈر سے ملحقہ علاقے میں کارروائی کی ، اس موقع پر فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد پانچ کمانڈروں سمیت 19 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جب بقیہ بچ جانے والے دہشت گردوں کا پیچھا کرکے محاصرہ کرلیا تو ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، جس کے نتیجے میں سات اہلکار شہید ہوگئے۔