Tag: Security forces

  • شمالی وزیرستان: فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ہلاک

    اسلام آباد: صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں دہشت گرد مبین عرف مجروح ہلاک ہوگیا۔ مارے گئے دہشت گرد سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مبین اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے تھل میں آپریشن کیا تھا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    ہلاک دہشت گردوں کی شناخت غیور اور بہاؤ الدین کے نام سے ہوئی تھی، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں گولیاں اور ہتھیار برآمد کیے گئے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

    سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکرلیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اور دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا سامان ، سب مشین گن ، آر پی جی 7 ، دستی بم سمیت مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے، 7 جوان شہید

    یاد رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد آئی ای ڈیز لگانے اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

  • سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

    سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

    میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، ایک دہشتگرد مارا گیا جب کہ 2 کو گرفتار کرلیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا جب کہ 2دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے جب کہ مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لیے ایریا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت زاہد عرف کوچی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا، تینوں دہشتگرد مقامی نہیں ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں دہشتگردوں کو ایک گھرمیں پنا ہ دی گئی تھی۔

  • باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 جوان شہید

    باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 جوان شہید

    باجوڑ : پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی برودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات دبرئی میں آپریشن کے دوران پیش آیا، شہید ہونے والوں میں ایف سی کے 2اہلکارلانس نائیک مدثراور سپاہی جمشید جبکہ 2 پولیس اہلکار سپاہی عبدالصمد اور نور رحمان شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،ایسے بزدلانہ واقعات سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔

    گذشتہ روز بلوچستان کےعلاقےکیچ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی محمدقیصرشہیدہوگئے تھے تاہم واقعے کے ذمہ داروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

    بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

    راولپنڈی: بلوچستان میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا، شہید ہونے والے سپاہی کا نام محمد قیصر ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    سیکیورٹی فورسز میں آج ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل ہنگو کے علاقے تھل میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی پوسٹ پر حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں 26سالہ سپاہی وقاص شہید ہوا۔

    یاد رہے دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی گئی تھی ، جس پر فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو فوری اور جوابی ردعمل دیا اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

    دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پچیس سالہ سپاہی سیف اللہ نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • آواران میں ایف سی کی کارروائی میں 4 ‘دہشت گرد’ ہلاک

    آواران میں ایف سی کی کارروائی میں 4 ‘دہشت گرد’ ہلاک

    راولپنڈی: ملک دشمن عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آواران میں ایف سی کے جوانوں نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کا ایف سی نے بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے تبادلےمیں چار دہشت گردہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آواران میں ایف سی کی کارروائی میں 4 ‘دہشت گرد’ ہلاک

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کی چھبیس تاریخ کو ا دہشتگردوں نے بلوچستان کےعلاقے مچھ میں فورس زکی چیک پوسٹ پرحملہ کیا تو ایف ‏سی بلوچستان کےجوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کےتبادلےمیں سپاہی عرفان شہید اور 2 جوان زخمی ہوئے تھے۔

    اس سے قبل 24 ستمبر کو بلوچستان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 6 دہشت ‏گرد مارے گئے تھے جبکہ ‏14اگست کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گروں کی جانب سےایف سی کی گاڑی پر حملے کے نتیجے ‏میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید ہوا تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں سرچ آپریشن، مقابلے میں 1 دہشت گرد مارا گیا

    شمالی وزیرستان میں سرچ آپریشن، مقابلے میں 1 دہشت گرد مارا گیا

    شمالی وزیرستان : حسو خیل میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 کو گرفتار کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسو خیل، میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

    اس دوران جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ اس کے 6 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، مارے جانے والے دہشت گرد سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 17 اور 18 اگست کی درمیانی شب جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار سونے زئی شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرفورسزنے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران ایک افسر اور جوان زخمی بھی ہوا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کےحملوں میں مطلوب تھے۔

    اس سے قبل آج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ گھڑیوم پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سینتیس سالہ لانس نائیک غلام مصطفیٰ نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایک جوان شہید

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی ، دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن کیا گیا۔

    یاد رہے رواں سال جون کے آخر میں بھی افغانستان سے دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے دواتوئی کی فوجی چیک پوسٹ پر کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں حولدارسلیم اورلانس نائیک پرویزشہید ہوئے جبکہ پاک فوج کی طرف سے فوری اور مؤثرجوابی کارروائی کی گئی تھی۔

  • سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن ، 2 انتہائی مطلوب دہشت ہلاک ، ایک جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 انتہائی مطلوب دہشت ہلاک ، ایک جوان شہید

    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کےدوران2انتہائی مطلوب دہشت گرد مارےگئے جبکہ ایف سی بلوچستان کا ایک جوان بھی شہید ہوا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں خاران کے علاقے ہلمرگ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران2  انتہائی مطلوب دہشت گردمارےگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلےمیں ایف سی بلوچستان کا ایک جوان بھی شہید ہوا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن بڑی تعدادمیں اسلحہ،گولیاں ودیگرسامان قبضےمیں لےلیاگیا ، شہیدہونےوالےسپاہی فداالرحمان چترال کےرہائشی تھے۔

    فورسزمادروطن کیخلاف ہرسازش ناکام بنانےکیلئےپرعزم ہیں ، بلوچستان میں قربانیوں سےحاصل امن واستحکام کوہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شہید ہوئے تھے۔