Tag: security guard

  • پارکنگ پر جھگڑے کا خوفناک نتیجہ، گارڈ نے رکشہ ڈرائیور کی جان لے لی

    پارکنگ پر جھگڑے کا خوفناک نتیجہ، گارڈ نے رکشہ ڈرائیور کی جان لے لی

    کراچی : نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں جھگڑے کے دوران سیکیورٹی گارڈ کے تشدد سے رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں شادی ہال کے باہر پارکنگ پر جھگڑا کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 50سالہ رکشہ ڈرائیور محبوب مکا لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ رکشہ ڈرائیور محبوب کو تشدد کرکے قتل کرنے والے ملزم ولید کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مذکورہ ملزم ولید خان اسی شادی ہال میں سیکیورٹی گارڈ ہے۔

    گرفتار ملزم کا ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ میرا نام ولید خان ہے، پرانی سبزی منڈی کا رہائشی ہوں، ملزم نے بتایا کہ میں نے رکشہ ڈرائیور کو گاڑی ہٹانے کا کہا بات نہ ماننے پر تلخ کلامی ہوئی۔

    ملزم ولید نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ جھگڑے کے دوران پہلے میں نے دھکا دیا پھر محبوب نے مجھے لات ماری، جواب میں میں نے مقتول کے سینے پر مکا مارا تو وہ زمین پر گرگیا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

     دوست نے دوست کی جان لے لی

    علاوہ ازیں کراچی میں ایک اور واقعے میں کورنگی نمبر 3 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا کہ مقتول سفیان کے دوست شاہزیب نے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کیا،۔

    ملزم شاہزیب واقعے کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، فائرنگ کا یہ واقعہ ملزم شاہزیب کے گھر پر پیش آیا۔

  • بجلی کا بل 25 ہزار تنخواہ 30 ہزار، سیکورٹی گارڈ رو پڑا

    بجلی کا بل 25 ہزار تنخواہ 30 ہزار، سیکورٹی گارڈ رو پڑا

    لاہور : بجلی کے ہوشربا بلوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کردیں، لوگ اپنے بچوں کا پیٹ بھریں کا بجلی کے بل ادا کریں۔

    اسی حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کے گزشتہ پروگرام میں بجلی کے بل سے پریشان ایک بچے کی اداسی اور لرزتی ہوئی آواز نے سننے والوں کی آنکھوں کی نم کردیا تھا۔

    اس بچے کی وڈیو کا کلپ سوشل میڈیا پر بھی بہت وائرل ہوا، سر عام کے میزبان اقرار الحسن اس بار اس لڑکے منیب کے گھر پہنچے اور اس کے والد سے تفصیلی بات چیت کی۔

    منیب نے بتایا کہ جب آپ پروگرام کررہے تھے تو میں بھی دیکھنے کھڑا ہوگیا اور آپ سے بات بھی ہوگئی۔

    منیب کے والد نے بتایا کہ میں بحیثیت سیکورٹی گارڈ ملازمت کرتا ہوں تنخواہ 30 ہزار روپے ہے اور پچھلے مہینے بجلی کا بل 23 ہزار روپے آگیا تھا اور گھر کا کرایہ اس کے علاوہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گھر کا خرچ کیسے چل رہا ہے کیا بتاؤں؟ کوئی صورت نظر آرہی کہ ہمارے گھر اور پاکستان کے حالات کب اور کیسے بہتر ہوں گے،انہوں نے بتایا کہ میری ہر ممکن کوشش رہتی ہے کہ میرے بچے اچھی تعلیم حاصل کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کے بلوں کا مسئلہ کافی سنگین صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے۔ حالیہ برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    بجلی کے بلوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں یا انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا کردار ہے۔

    آئی پی پیز پر تنقید کی جارہی ہے کیونکہ ان کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے مہنگے ثابت ہو رہے ہیں۔

    ان معاہدوں کے تحت حکومت کو بجلی کی پیداوار کے لیے آئی پی پیز کو بھاری ادائیگیاں کرنی پڑتی ہیں، جس کا بوجھ بالآخر عوام پر پڑتا ہے۔

    اس کے علاوہ ملک میں بجلی کی پیداوار کی صلاحیت طلب سے زیادہ ہونے کے باوجود، بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہو رہیں، جو کہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

  • مفرور قاتل کراچی میں روپوشی کے دوران سیکیورٹی گارڈ بن کر ڈیوٹی انجام دیتا رہا

    مفرور قاتل کراچی میں روپوشی کے دوران سیکیورٹی گارڈ بن کر ڈیوٹی انجام دیتا رہا

    کراچی: سیکیورٹی گارڈز کی اندھا دھند بھرتیاں عام شہریوں کے لیے جان کا خطرہ بن گئیں، پنجاب کا اشتہاری و مفرور ملزم 14 ماہ تک کراچی میں سیکیورٹی گارڈ بنا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شہری کو پانچ گولیاں مار کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم وسیم کراچی میں روپوشی کے دوران 15 ماہ تک ایک اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی انجام دیتا رہا۔

    گلشن اقبال اور پنجاب کی باغبانپورہ پولیس نے ملزم وسیم کو 2 روز قبل گرفتار کیا تھا، اس کے سیکیورٹی گارڈ بننے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    ملزم وسیم نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ اس نے 2023 میں لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ناصر نامی شہری کو قتل کیا اور مقتول کی بیوی کو لے کر پہلے راولپنڈی اور پھر کراچی فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق وسیم اپنے ساتھی فرح کے ساتھ کراچی گلشن کے علاقے مدھوگوٹھ میں روپوش تھا، اور کراچی میں قاتل کو بغیر دستاویزات گھر اور نوکری بھی مل گئی۔

    مفرور ملزم وسیم نے بتایا کہ اس نے گلشن مدہو گوٹھ میں 9 ہزار روپے کرائے پر گھر حاصل کیا، کچھ عرصہ سبزی منڈی میں مزدوری کی، اور پھر پرائم سییکیورٹی نامی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ لگ گیا، سیکیورٹی کمپنی نے نوکری پر رکھتے ہوئے کوئی دستاویزات نہیں مانگیں۔

    ملزم کے بیان کے مطابق اسے بغیر کسی تربیت کے سیکیورٹی گارڈ بھرتی کیا گیا تھا، شناخت کی ضرورت تھی جس کے لیے بڑی مشکل سے اتھارٹی لیٹر حاصل کیا۔

    مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم مولا بخش عرف نندھو نکلا، تصویر سامنے آ گئی

    کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کر کے کراچی میں روپوش تھا، پنجاب پولیس اس کی تلاش میں کراچی آئی، ملزم کو خاتون سمیت گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کیا گیا۔ پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس سیکیورٹی کمپنی وہ ملزم ملازمت کر رہا تھا، اس کا کوئی فزیکلی وجود یعنی کوئی دفتر نہیں ہے، کوئی شخص بہ طور سپروائزر اسے چلا رہا ہے جو مفرور ہے، جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • ویڈیو فوٹیج: شیرشاہ میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ قتل

    ویڈیو فوٹیج: شیرشاہ میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ قتل

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شیرشاہ گلبائی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ گلبائی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا گیا، واقعہ پیٹرول پمپ پر پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

    ڈکیت اکیلا موٹر سائیکل پر پیٹرول پمپ آیا، اور وہاں تعینات سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے فائرنگ کر دی، جس سے سیکیورٹی گارڈ قمر الدین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

    ڈاکو نے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے بعد کیشیئر سے رقم چھیننے کی بھی کوشش کی، تاہم وہ کیشیئر سے رقم چھیننے میں ناکام رہا، فرار کے دوران ڈاکو کی پستول کا میگزین بھی نکل گیا تھا، جسے اس نے اٹھایا اور پستول میں لگا کر فرار ہو گیا۔

    پیٹرول پمپ انتظامیہ کے مطابق مقتول سیکیورٹی گارڈ کا تعلق رانی پور سے تھا، کیشیئر ممتاز نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر اکیلا ڈاکو آیا، اور ہماری طرف آنے لگا تو ہم بھاگ گئے، سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکو پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ڈاکو نے پہلے ہی فائرنگ کر دی۔

  • سیکیورٹی گارڈ کی ثابت قدمی، لاوارث پڑے ساڑھے 7 لاکھ مالک کو لوٹا دیے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھاری رقم سامنے دیکھ کر بھی ثابت قدم رہا اور ایمانداری سے اسے اس کے مالک کو واپس لوٹا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں محمد پرویز نامی سیکیورٹی گارڈ نے شرکت کی اور اس سارے واقعے کے بارے میں بتایا۔

    محمد پرویز کا کہنا تھا کہ وہ ایک مال میں گارڈ کی ملازمت کرتے ہیں، 20 جنوری کے روز انہیں سیڑھیوں پر ایک سیاہ رنگ کا شاپنگ بیگ دکھائی دیا جس میں پیسوں کی جھلک بھی دکھائی دے رہی تھی۔

    انہوں نے وہ شاپنگ بیگ اٹھایا اور سیدھا ایڈمن آفس لے گئے، ساتھ ہی وہ دعا کر رہے تھے کہ یہ رقم جس شخص کی بھی ہے اس تک پہنچانے میں اللہ ان کی مدد کرے۔

    ایڈمن آفس میں بیگ کھولا گیا تو اندر سے ساڑھے 7 لاکھ روپے کی رقم نکلی۔

    محمد پرویز کا کہنا تھا کہ انہوں نے مطلوبہ شخص کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا۔

    مذکورہ شخص شاپر کو جیکٹ کی جیب میں ڈالے، اور جیکٹ کو بازو پر لٹکائے ہوئے تھا، چلنے کے دوران بیگ جیکٹ سے پھسل کر گر گیا۔

    رقم ملنے پر وہ شخص محمد پرویز کا بے حد شکر گزار ہوا اور انہیں انعام بھی دیا۔

  • وائرل ویڈیو: سیکیورٹی گارڈ اور رائفل بردار میں دل دہلا دینے والی کشمکش

    وائرل ویڈیو: سیکیورٹی گارڈ اور رائفل بردار میں دل دہلا دینے والی کشمکش

    نیویارک: امریکا میں واقع ایک کلینک کے اندر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں سیکیورٹی گارڈ اور ایک رائفل بردار میں دل دہلا دینے والی کشمکش دیکھی گئی۔

    ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 10 نومبر کو نیویارک کے شہر بفیلو میں پیش آیا، بفیلو پولیس نے اس کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سیکیورٹی گارڈ نے کلینک کے اندر اے آر ففٹین رائفل کے ساتھ اندر داخل ہونے والے شوٹر پر اچانک چھلانگ لگا دی، اور اسے بے بس کر دیا۔

    پولیس کے مطابق رائفل بردار کو 48 سالہ جیریمی گریفن کے نام سے شناخت کیا گیا، جیسے ہی وہ کلینک میں داخل ہوا، اس نے ایک فائر بھی مار دیا، جس سے وہاں پہلے سے کھڑا سیکیورٹی گارڈ بال بال بچ گیا۔

    سیکیورٹی گارڈ نے پہلے تو جان بچانے کے لیے بھاگنے کی راہ ڈھونڈی لیکن ناکامی پر اس نے اچانک بندوق بردار پر چھلانگ لگا دی، اور اسے دیوار کے ساتھ لگا دیا۔

    سیکیورٹی گارڈ نے شوٹر کی رائفل بھی پکڑ لی تھی جس کے سبب وہ مزید فائر نہ کر سکا، اور اسی حالت میں اسے کلینک کے باہر گھسیٹنے میں کامیاب ہو گیا۔

    اسپتال کے باہر سے سیکیورٹی فوٹیج میں سیکیورٹی گارڈز کو شوٹر کو زمین پر گراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، راہگیروں نے بھی شوٹر سے اسلحہ چھیننے میں مدد کی۔

    پولیس کے مطابق کلینک آنے سے پہلے شوٹر نے ایک خاتون کے گھر میں گھس کر اس کی ٹانگ میں گولی ماری تھی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی، بفیلو پولیس نے بتایا کہ شوٹر پر قتل کی کوشش سمیت متعدد سنگین جرائم کے الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔

  • نجی عمارت میں داخل ہونے والے شخص کا سیکیورٹی گارڈ پر حملہ

    نجی عمارت میں داخل ہونے والے شخص کا سیکیورٹی گارڈ پر حملہ

    نئی دہلی: بھارت میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہونے والے شخص نے شناخت پوچھنے پر سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کردیا، پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا۔

    سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص عمارت کے دروازے سے اندر داخل ہو کر سیکیورٹی گارڈ پر تشدد شروع کردیتا ہے۔

    جواب میں سیکیورٹی گارڈ بھی اسے مکے مارتا ہے اور دونوں باقاعدہ ہاتھا پائی شروع کردیتے ہیں۔

    اس دوران ایک خاتون اندر آتی ہیں اور بیچ بچاؤ کی کوشش کرواتی ہیں، اندر سے ایک اور شخص بھی نکل کر دونوں کو روکتا ہے۔

    مقامی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص اپنے خاندان کے ساتھ حال ہی میں اس عمارت میں منتقل ہوا تھا، ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی گارڈ اسے پہچانتا نہیں تھا۔

    رات کے وقت اندر داخل ہونے پر گارڈ نے اس شخص سے اس کی شناخت پوچھی جس پر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور گارڈ پر حملہ کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے شکایت کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

  • چوکیدار کی ذہانت :  دو موٹرسائیکل چور ڈرامائی انداز میں پکڑوا دیے، ویڈیو دیکھیں

    چوکیدار کی ذہانت : دو موٹرسائیکل چور ڈرامائی انداز میں پکڑوا دیے، ویڈیو دیکھیں

    نئی دہلی : بھارت میں ذہین چوکیدار نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان پر کھیل کر موٹر سائیکل چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔

    نئی دہلی کی ایک نجی سوسائٹی میں دو جرائم پیشہ افراد خود کو میونسپل حکام ظاہر کر کے داخل ہوئے، ملزمان نے سوسائٹی کے احاطے سے کوریئر ڈلیور کرنے والے شخص کی موٹرسائیکل چوری کی۔

    ابھی وہ وہاں سے فرار ہونے کی کوشش میں تیز رفتاری کے ساتھ نکلنے ہی والے تھے کہ چوکیدار موقع کی نزاکت سمجھ گیا اور فوری طور پر سوسائٹی کا مرکزی دروازہ بند کردیا۔

    ملزمان تیزی سے نکلنے کی کوشش میں دروازے سے بری طرح ٹکرا کر زخمی ہوگئے جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر اس کی درگت بنا ڈالی تاہم دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    بعد ازاں مقامی لوگوں نے زخمی ملزم کو قانون کے حوالے کردیا تاہم جلد ہی پولیس نے دوسرے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا۔

  • ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو ہلاک، ویڈیو وائرل

    ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو ہلاک، ویڈیو وائرل

    لاس اینجلس : امریکہ میں ایک دکاندار نے دکان میں ڈکیتی کی نیت سے آنے والے ڈاکوؤں کو گولیاں مار دیں، ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دکان میں آنے والے ڈاکوؤں کو لینے کے دینے پڑگئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دکاندار نے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا جب اس نے ڈاکوؤں پر گولی چلا دی جنہوں نے دکان کو لوٹنے کی کوشش کی، سارا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ لاس اینجلس میں پیش آیا اس کے حوالے سے مقامی پولیس نے بتایا کہ 23 ​​سالہ کاہلیل لنڈی اور 21 سالہ کیتھ ریچل نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر دکان لُوٹنے کی نیت سے دکان میں داخل ہوئے۔

    مقامی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں لنڈی اور ریچل کو پہلے اسٹور میں داخل ہوتے اور سامنے والے کاؤنٹر کے قریب آتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں دکاندار موجود تھا۔

    ایک ملزم نے آتے ہی دکاندار پر پستول تال لی لیکن دکاندار نے کوئی بھی لمحہ ضائع کیے بغیر  اس پر گولی چلادی جس سے ملزمان بری طرح بوکھلا گئے۔

    بعد ازاں ملزمان کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی، پولیس کے مطابق دکاندار کو چہرے اور گردن میں گولی لگنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کے علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

    فائرنگ کے تقریباً 30 منٹ بعد پولیس نے مارٹن لوتھر کنگ ہسپتال میں ایک شخص کے بارے میں تفصیلات بیان کیں جسے گولی مارکر زخمی کیا گیا تھا۔ تفتیش کاروں کو بعد میں معلوم ہوا کہ یہ شخص مسلح ڈکیتی میں ملوث ملزمان میں سے ایک تھا۔

    بعد ازاں مذکورہ ملزم کی دوران علاج موت واقع ہوگئی، پولیس نے تیسرے مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو ملزمان لنڈی اور ریچل فرار ہیں۔

  • لوہے کا ڈھکن چُرانے والا چور گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک

    لوہے کا ڈھکن چُرانے والا چور گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک

    کراچی : شہر میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھتی چلی جارہی ہیں، جس کے نتیجے میں کراچی کے شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔

    ایک ایسا ہی واقعہ کراچی کے علاقے گرومندر پر پیش آیا ہے جہاں ایک سیکیورٹی گارڈ نے محض لوہے کا ڈھکن چُرانے والے شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

    گرومندر پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مبینہ چور ہلاک ہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم لوہے کا ڈھکن چراتے ہوئے لے جارہا ہے۔

    ملزم کا ساتھی باہر موٹرسائیکل پر موجود تھا، دونوں ملزمان کے فرار ہونے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی گارڈ اچانک سامنے آگیا جسے دیکھ کر ملزمان گھبرا گئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے بغیر کسی تاخیر کے ملزمان پر دو فائر کیے، گولیاں لگتے ہی ایک چور زمین پر گر کر ہلاک ہوگیا

    واقعے کے بعد جمشید کوارٹرز پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا، سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر اس کا اسلحہ تحویل میں لے لیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد سیکورٹی گارڈ کے خلاف مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار دوسرا ملزم بھی زخمی ہوا تھا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    ایس ایچ او جمشید کوارٹر ماجدکورائی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم پٹرول پمپ پر موجود ڈھکن کو چرا کرلے جا رہا تھا، واقعےسےمتعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔