Tag: Security Guard firing

  • ملازم کا بچہ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق

    ملازم کا بچہ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق

    جھنگ میں پٹرول پمپ پر ملازم کا بچہ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد پنجاب کے ضلع جھنگ میں بھی سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک بچے کی موت ہوگئی۔

     پولیس کے مطابق بچہ پٹرول پمپ پر والد سے ملنے آیا اور کھیل کود رہا تھا، سیکیورٹی گارڈ نے ڈرانے کیلئے ہوائی فائر کیا جو بچےکو لگ گیا جس سے موقعے پر ہی بچے کی موت ہوگئی۔

    پولیس نے سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

  • سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت : تحقیقات میں اہم انکشاف

    سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت : تحقیقات میں اہم انکشاف

    کراچی : گلشن اقبال کے اسپتال میں اناڑی سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بے گناہ شخص کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق سیکیورٹی گارڈ زبیر کو ڈیوٹی پر رکھنے کے بعد کسی قسم کی تربیت نہیں دی گئی اسے گن صرف لوڈ کرنا آتی تھی اسے ان لوڈ کرنا نہیں جانتا تھا۔

    گرفتار سیکیورٹی گارڈ نے سوال پوچھنے پر بتایا کہ ایک روز قبل شام کو کھیلتے کھیلتے گن لوڈ کی تھی اور پورا دن اور واقعہ پیش آنے تک کسی کو گن لوڈ کرنے کا نہیں بتایا۔

    کمپنی کی جانب سے تربیت نہ دینے کے باوجود سیکیورٹی گارڈ کو بندوق تھما دی گئی، واقعے کی ایف آئی آر میں بنگش سیکیورٹی کمپنی کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

    سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ شرمندگی کی جہ سے کسی سے گن ان لوڈ کرنے کے بارے میں پوچھ نہیں رہا تھا، گزشتہ روز غیرتربیت یافتہ گارڈ نے بیٹھے بیٹھے بےدھیانی سے بٹن دبا دیا جس سے سامنے بینچ پر سویا ہوا ایک بے گناہ شخص ابدی نیند سوگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ کے قریب اسپتال کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی اتفاقیہ گولی لگنے سے ٹنڈو آدم سے تیماداری کے لیے آنے والا شخص گلزار جاں بحق ہوگیا تھا۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گارڈ کو گرفتارکرلیا گیا، ملزم سیکیورٹی گارڈ زبیر کی عمر 18سال ہے، ملزم 10 روز قبل سیکیورٹی کمپنی میں بھرتی ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : گارڈ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی 

    یاد رہے کہ جامشورو کا رہنے والے ملزم زبیر کی عمر سترہ سے اٹھارہ سال کے درمیان ہے۔ وہ اب تک اپنا شناختی کارڈ بھی پیش نہیں کرسکا ہے۔ کم عمر غیرتربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ کے ہاتھ میں اسلحہ تھمانے والی کمپنی کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا جاسکا۔

  • اتفاقیہ گولی چلنے سے بیکری مالک کا بیٹا جاں بحق، گارڈ فرار

    اتفاقیہ گولی چلنے سے بیکری مالک کا بیٹا جاں بحق، گارڈ فرار

    کراچی : گلستان جوہر میں بیکری میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں بیکری مالک کا بیٹا جاں بحق ہوگیا، بیکری مالکان کا کہنا ہے کہ واقعہ غلطی سے پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے شواہد دیکھ کر ایسا نہیں لگتا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر موڑ پر واقع ایک بیکری کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بیکری مالک کا بیٹاجان کی بازی ہارگیا، سکیورٹی گارڈ موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

    بیکری مالکان کا بیان ہے کہ واقعہ غلطی سے پیش آیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد دیکھ کرایسا نہیں لگتا کہ واقعہ غفلت کانتیجہ ہے،غلطی سے گولی چلتی تو نیچے سے اوپر کی جانب جاتی۔

    پولیس کے مطابق واقعے میں گولی سر پرلگی اور دوسری جانب کان کےنیچےسےنکلی، پولیس نے تفتیش کادائرہ وسیع کردیا، کرائم سین یونٹ واقعے کی نئے سرے سے تحقیقات کر رہا ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ مقتول معاذ کا پوسٹ مارٹم ہو گیا ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کل موصول ہو گی، رپورٹ کے بعد واضح ہو جائیگا کہ گولی اتفاقیہ چلی تھی یا ماری گئی؟


    مزید پڑھیں: کراچی،سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے راہ گیر جاں بحق


    بیکری میں موجود ڈی وی آر پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے، ڈی وی آر میں 20 تاریخ کے بعد کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں: سیکیورٹی گارڈ نے خوفزدہ ہوکربچے کوگولی ماردی


    دوسری جانب مقتول معاذ کے چچا کاکہنا ہے کہ گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلی جس سے معاذ چل بسا، ذرائع کے مطابق ایم ایل اوجناح اسپتال نے کہا ہے کہ جس جگہ گولی لگی وہ اتفاق نہیں ہوسکتا، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔


    مزید پڑھیں: سیکیورٹی گارڈسے اتفاقیہ گولی چل گئی، خاتون کیشئرجاں بحق


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد : پتنگ لوٹنے پرگارڈ نے بچے کو گولی مارکرقتل کردیا

    فیصل آباد : پتنگ لوٹنے پرگارڈ نے بچے کو گولی مارکرقتل کردیا

    فیصل آباد : کمسن بچے کو پتنگ لوٹنے کی سزا میں موت دے دی گئی، شاپنگ مال کے سیکیورٹی گارڈ نے بارہ سال کے بچے کو گولی ماردی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں شاپنگ مال کے سیکیورٹی گارڈ نے پتنگ لوٹنے والے بچے کو گولی ماردی، بارہ سالہ ثقلین پتنگ لوٹنے کیلئے بغیر اجازت شاپنگ مال کے احاطے میں داخل ہوگیا تھا جس پر طیش میں آکر وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے بچے پر اپنی گن تان لی۔

    مقتول ثقلین کےکزن نے میڈیا کوبتایا کہ وہ پتنگ لوٹنے شاپنگ مال کے احاطے میں گئے تھے سیکیورٹی گارڈ نے پہلے ڈانٹا اور پھر ثقلین کے سینے میں گولی ماردی۔


    مزید پڑھیں: سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے راہ گیر جاں بحق


    واقعے کے بعد ملزم جائے وقعہ سے فرار ہوگیا تھا، ثقلین کے اہل خانہ غم سے نڈھال اور اپنے بچے کی موت کا بدلہ مانگ رہے ہیں اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔


    مزید پڑھیں: گارڈ نے ’ماسک‘ سے خوفزدہ ہوکربچے کوگولی ماردی


    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کر کے فرار ہونے والے گارڈ کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بعد ازاں اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


    مزید پڑھیں: سیکیورٹی گارڈسے اتفاقیہ گولی چل گئی، خاتون کیشئرجاں بحق


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔