Tag: security guards

  • سیکیورٹی گارڈز کراچی میں پولیس سے بھی بڑی فورس: آئی جی سندھ

    سیکیورٹی گارڈز کراچی میں پولیس سے بھی بڑی فورس: آئی جی سندھ

    کراچی: شہر قائد میں کراچی پولیس سے بھی زیادہ تعداد پرائیویٹ کمپنیوں میں بھرتی سیکیورٹی گارڈز کی نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی فورس پولیس سے بھی زیادہ ہے، پولیس اہلکاروں کی تعداد 44 ہزار 436 جب کہ سیکیورٹی گارڈز کی تعداد 50 ہزار سے بھی زائد ہے۔

    کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی غفلت سے شہریوں کی جان جانے کے معاملے میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا واضح مؤقف سامنے آیا ہے، انھوں نے کہا کہ غیر مصدقہ سیکیورٹی کمپنیوں کو بند ہونا چاہیے، انھوں نے کہا رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں کی تعداد 200 کے قریب ہے، یہ محکمہ داخلہ کے دائرہ کار میں آتی ہیں، اس لیے خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف محکمہ داخلہ کو لکھیں گے۔

    کراچی میں گارڈ نے کچرا اٹھانے والے لڑکے کو گولی ماردی

    آئی جی سندھ نے کہا پولیس کا کردار صرف قانونی ہے، قانون کے خلاف ورزی کے بعد ہی ایکشن لیتی ہے، پہلے کوئی بھی شخص جا کر سیکیورٹی کمپنی میں بھرتی ہو جاتا تھا، پھر ہم نے سیکیورٹی کمپنیوں کو اپنے سافٹ ویئر تک رسائی دی، اور پولیس کی مدد سے کئی مجرمانہ سرگرمیوں والے عناصر کو گرفتار کیا گیا۔

    انھوں نے کہا چند روز قبل سیکیورٹی ایجنسیوں کے وفد سے ملاقات ہوئی تھی، ان سے پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کی بھرتی سے قبل لائحہ عمل بنانے کا کہا، کہ سیکیورٹی کلیئرنس، تربیت اور ایس او پی پر عمل درآمد کیا جائے، سیکورٹی گارڈزکی تربیت کے حوالے سے سندھ پولیس بھی اپنا کردارادا کرے گی۔

    غلام نبی میمن نے کہا نجی سیکورٹی کمپنیاں حفاظتی اسلحے کی نمائش پر پابندی کو ممکن بنائیں، تربیت اور فٹنس نہ ہونے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، غیر تربیت یافتہ شخص کو ہتھیار دے دیے جاتے ہیں، محکمہ داخلہ سندھ کو ایسی کمپنیوں کے خلاف ایکشن کے لیے لکھیں گے۔

  • نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز کا نوجوان پر تشدد، ویڈیو دیکھیں

    نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز کا نوجوان پر تشدد، ویڈیو دیکھیں

    لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈز نے شایان نامی نوجوان پر تشدد کیا ہے۔

    لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز نے شایان نامی نوجوان پر تشدد کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز نوجوان کو تھپڑ مار رہے ہیں۔

    نوجوان پر تشدد کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ شایان نامی نوجوان ویڈیو بنا رہا تھا جس پر سیکیورٹی گارڈز نے اسے زدوکوب کیا۔

     

    دوسری جانب متاثرہ نوجوان شایان کی والدہ نے کہا ہے کہ شایان علی کو نواز شریف کے خلاف مظاہرہ کرنے پر سزا دی گئی ہے۔

    خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیتے پر حملہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے کہنے پر کیا گیا ہے۔

  • کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن کیلئے  خصوصی سیل کا قیام

    کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن کیلئے خصوصی سیل کا قیام

    کراچی : سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن کیلئے خصوصی سیل کا قیام کردیا گیا ، سیل کا کمپیوٹرائز سسٹم نادرا اور سی آراو سے منسلک ہے ، سیکیورٹی گارڈکو بھرتی سے قبل تصدیقی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن سے متعلق خصوصی سیل کا قیام کردیا گیا ، کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن ڈیفنس میں ایپسا کے دفتر پہنچے۔

    آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے دفتر میں سیل قائم کیا گیا ہے ، سیل کا کمپیوٹرائز سسٹم نادرا اور سی آراو سے منسلک ہے ، سیکیورٹی گارڈکو بھرتی سے قبل تصدیقی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

    اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ آج ویری فکیشن سیل کا قیام عمل میں آیا ہے، ماضی میں سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق نہیں کی جاتی تھی، نیاسیل نادرا اور سی آر او سے منسلک ہوگا۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ساٹھ ہزار سے زائد پرائیوٹ گارڈ کراچی میں ہیں ، 57سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق کی گئی، 3کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا، پولیس پانچ ماہ سے فری رجسٹریشن کی پالیسی پر چل رہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا سیکیورٹی گارڈز کی تعداد شہر میں پولیس سے زیادہ ہے، اسٹریٹ کرائم کی شرح وہی ہے جو ماضی میں تھی، رجسٹریشن زیادہ ہونے کی وجہ سےاسٹریٹ کرائم زیادہ نظر آرہےہیں۔

    کراچی پولیس چیف نے حلیم عادل شیخ سے متعلق سوال پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

    دوسری جانب چیئرمین سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن میجر(ر)منیر احمد نے کہا کہ 80 فیصد سیکیورٹی گارڈزعام شہری ہوتےہیں، ہر گارڈکو3 روز کی ٹریننگ کراتے ہیں،10راؤنڈ فائر کرائےجاتے ہیں۔

    میجر(ر)منیر احمد کا کہنا تھا کہ مختلف کمپنیز بھی اپنے طور پر تربیت فراہم کرتی ہیں، فورسز کےافراد سیکیورٹی گارڈ بنتے ہیں تو زیادہ تنخواہ کا تقاضہ کرتے ہیں اور کم از کم تنخواہ سیکیورٹی گارڈز کو 12 سے 15 ہزار دی جاتی ہے جبکہ مقابلے میں جاں بحق گارڈز کی کمپنیاں انشورنس کراتی ہیں۔

  • سیاہ فام کی ہلاکت پر برازیل میں ہنگامے، دل دہلانے والی ویڈیو بھی سامنے آگئی

    سیاہ فام کی ہلاکت پر برازیل میں ہنگامے، دل دہلانے والی ویڈیو بھی سامنے آگئی

    ریوڈی جینرو: برازیل میں نسلی پرستی کے واقعے نے ایک سیاہ فام شخص کی جان لے لی ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دل خراش واقعہ گذشتہ روز برازیل کے شہر پورٹو الیگری میں پیش آیا تھا، جہاں سیکیورٹی گارڈز کی غیر انسانی سلوک کے باعث ایک سیاہ فام کی موت واقع ہوئی تھی ، اندوہناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، جو ملک میں پر تشدد واقعات کا محرک بنی۔

    https://twitter.com/i/status/1329741463966650375

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ فام شخص البرٹو سلویرا فرائٹاس کو سپر اسٹور کے باہر ایک سیکیورٹی اہلکار نے دبوچ رکھا ہے جبکہ دوسرا گارڈ مسلسل اس کے چہرے پر تشدد کررہا ہے، سیاہ فام شخص کے چہرے پر بدترین تشدد کے بعد بھی سیکورٹی گارڈ کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا تو اس نے اپنا گھٹنا فرائٹاس کے چہرے پر رکھ دیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی گارڈز بین الاقوامی سُپر مارکیٹ کارفور میں اپنے ڈیوٹی انجام دیتے ہیں، بدترین واقعے پر کار فور انتظامیہ نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سیاہ فام شہری کی ہلاکت میں ملوث سکیورٹی گارڈ کو فارغ کرنے کی اطلاع سکیورٹی کمپنی کو دے دی گئی ہے۔

    واقعے سے متعلق سپر اسٹور کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جس سکیورٹی فرم نے ہمیں یہ سکیورٹی گارڈ فراہم کیے تھے اس واقعہ کے بعد ہم نے ان کے ساتھ اپنا کنٹریکٹ ختم کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد پورٹو الیگری کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے شہروں میں ہنگاموں اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا، ملک بھر میں سیاہ فام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی، مظاہرین نے سپر اسٹور کے باہر نعرہ بازی کرتے ہوئے بلیک لائیوز میٹ اور کار فور کِلر کے نعرے بھی لگائے ۔

    احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک بینر پر کارفور کے ہاتھ سیاہ فام انسان کے خون سے رنگے ہیں بھی لکھا ہوا تھا۔ واقعے کے بعد کئی اسٹورز کو آگ لگادی گئی ہے، نسلی تعصب کا شکار ہونے والے البرٹو سلویرا فرائٹاس کو مظاہرین نے برازیلی جارج فلوئیڈ قرار دے دیا ہے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس تاریخ کو برازیل میں ہر سال بلیک کانشس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، برازیل میں سیاہ فام کمیونٹی کی اہمیت اور ملکی خدمات کے اعتراف میں بلیک کانشس ڈے کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، لیکن اسی دن ایک سیاہ فام کو سفید فام سکیورٹی گارڈز نے مار مار کر ہلاک کر دیا۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے البرٹو سلویرا فرائٹاس کی ہلاکت میں ملوث دونوں سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، حکام کے مطابق ان میں سے ایک سیکیورٹی گارڈ آف ڈیوٹی ملٹری پولیس آفیسر تھا جو اس تشدد میں شامل تھا۔Image

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل امریکہ میں سیاہ فام جارج فلوئیڈ کے بہیمانہ قتل کے بعد مجھے سانس نہیں آرہا کے سلوگن کے ساتھ دنیا بھر کے ممالک میں سیاہ فام نے شدید احتجاج کیا تھا، فلوئیڈ کو ایک امریکی پولیس اہلکار نے گردن پر گھٹنا رکھ کر ہلاک کر دیا تھا اور پھر ساری دنیا میں بلیک لائیوز میٹر کی تحریک شروع ہو گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا میں سیاہ فام کی دردناک موت پولیس افسران کو لے ڈوبی

    اس تحریک کے حق میں ساری دنیا کے مختلف شہروں میں احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں، اس تحریک کی بازگشت اب بھی سنائی دے رہی ہے۔

  • کراچی: چینی شہری سے 30 لاکھ لوٹنے والے دو سیکیورٹی گارڈز گرفتار

    کراچی: چینی شہری سے 30 لاکھ لوٹنے والے دو سیکیورٹی گارڈز گرفتار

    کراچی: پولیس نے گذشتہ روز چینی شہری سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے.

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے چینی شہری سے 30 لاکھ لوٹےاور فرار ہوگئے ، ملزمان کو جامشورو ٹول پلازا سے گرفتار کیا گیا.

    ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کے مطابق دونوں سیکیورٹی گارڈ چینی شہری کی ہی سیکیورٹی پرمامور تھے، ملزمان نےچینی شہری کو چھری مارکر زخمی کیا تھا، واقعے سے ظاہرہوتا کہ سیکیورٹی کمپنیوں میں بے ضابطگیاں ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کمپنیوں میں بھرتیاں سوالیہ نشان ہیں، سیکیورٹی کمپنیوں کو پابند کیا جائے گا ان مسائل کو حل کریں.

    شرجیل کھرل نے کہا کہ واقعے سےغیرملکی مہمانوں کو برا تاثرگیا ہے، پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی بھرتیوں کا طریقہ کار ناقص ہے، سیکیورٹی گارڈزسےمتعلق قوانین محکمہ داخلہ بناتا ہے.


    مزید پڑھیں: چینی قونصلیٹ حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، را بھی ملوث ہے: ایڈیشنل آئی جی


    ڈی آئی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ متعلقہ سیکیورٹی کمپنیز سے بھی باز پرس کریں گے، ایک ہفتے پہلے گرفتار ملزمان چینی شہری کی سیکیورٹی پرمامور ہوئے تھے، ملزمان کاکرمنل ریکارڈبھی چیک کررہے ہیں.

    یاد رہے کہ آج  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل امیر شیخ نے اہم پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا تھا کہ چینی قونصلیٹ حملے کے ملزمان اور سہولت کار گرفتار کرلیے ہیں، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی جبکہ بھارت نے حملے کو اسپانسر کیا۔