Tag: Security High Alert

  • فرانس:سیکیورٹی اداروں کی کارروائی ، 4شدت پسند گرفتار، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    فرانس:سیکیورٹی اداروں کی کارروائی ، 4شدت پسند گرفتار، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    پیرس: فرانس میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے حکام کی نیندیں اڑادی، چار مبینہ دہشت گرفتار کرلئے گئے، پورے میں عوام کی حفاظت کےلئے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

    فرانس میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے خوف وہراس پیدا ہوگیا ہے، حکام کے مطابق فرانس میں چار مبینہ دہشتگرد گرفتار کئے گئے ہیں جو ملک میں دہشت گردانہ حملوں کی تیاری کر رہے تھے جبکہ پچھلے ہفتے فرانس کے جنوبی شہر مارسیلز میں نامعلوم افراد نے فوجی اڈے میں گھس کر دھماکہ خیز مواد اور گرینیڈز چرا لئے تھے۔

    جون کے آخر میں گاڑی میں سوار ایک دہشتگرد ملک کے جنوب مشرقی حصے میں واقع کیمیائی کار خانے میں داخل ہوا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک فرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔

    سیکورٹی اداروں نے عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئےملک میں سیکیورٹی بڑھادی ہے اور ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

  • امام حسین کا چہلم آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت سے منایا جارہا ہے، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

    امام حسین کا چہلم آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت سے منایا جارہا ہے، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

    اسلام آباد: امام حسین کا چہلم آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ ماتمی جلوس اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک کے کئی شہروں میں ڈبل سواری بھی بند ہے۔

    چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں جلوس اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ عزادار خانوادہ رسول کی عظیم قُربانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

    کراچی میں مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ دو سو سے زائد عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات جبکہ جلوس کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی جلوسوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

    پنجاب میں آپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ صوبے میں جلوس اور مجالس کی سکیورٹی لئے پچاس ہزار سے زائد اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔ آرمی کی تینتیس اور رینجرز کی بارہ کمپنیاں بھی اسٹینڈ بائی رہیں گی۔ لاہور میں مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی مدد بھی لی جائے گی۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز ہائی الرٹ ہے۔ پشاور اور کوئٹہ میں بھی جلوسوں کے راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سات اضلاع میں موبائل فون بندرہیں گے۔

  • آپریشن خیبر ون: وادی تیراہ میں شیلنگ،50دہشتگرد ہلاک

    آپریشن خیبر ون: وادی تیراہ میں شیلنگ،50دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی :وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی میں پچاس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم،خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری، تازہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں بھاری توپ خانےسےگولہ باری کی۔ فوج کی بھرپور کارروائی میں پچاس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    شیلنگ سے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام سےہے،عسکری ذرائع کے مطابق فوجی کارروائی میں اسلحہ گولا بارودبھی تباہ ہواہے۔

  • دہشت گردی خدشات،امریکا، برطانیہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    دہشت گردی خدشات،امریکا، برطانیہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    واشنگٹن :امریکا اور برطانیہ میں دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

    امریکا کے ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری جے جانسن کے مطابق دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کے بعد تمام اہم مقامات اور سرکاری عمارات کی سیکورٹی بڑھائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب برطانیہ میں بھی دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ ہارس گارڈ پریڈ کے داخلی دروازوں کے گرد اور وائٹ ہال کےاطراف میں کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیشِ نظر مسلح فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

  • پنجاب اسمبلی میں دہشت گردی کا خطرہ،سیکیورٹی الرٹ جاری

    پنجاب اسمبلی میں دہشت گردی کا خطرہ،سیکیورٹی الرٹ جاری

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظرسیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ارکان اسمبلی اور کارڈ ہولڈرز کے سوا کسی بھی شص کا اسمبلی حدود میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

    کوئٹہ میں گذشتہ روز ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے الرٹ جاری کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کے احاطے اور اطراف میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ تمام غیر ضروری پول اور رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسبملی کی جانب سے جاری کئے گئے کارڈ کے علاوہ کسی کو بھی پنجاب اسمبلی اوراس سے ملحقہ سڑکوں پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    کوپر روڈ کالج کے قریب ڈیوٹی فری شاپ کے پاس جبکہ ایوان اقبال کے قریب پنجاب اسمبلی جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ اسمبلی کے اطراف عمارتوں پرماہر نشانہ باز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

  • حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    حیدرآباد: سینٹرل جیل کراچی کے واقعے کے بعد حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی سیکیورٹی اہلکاروں نے جیل کے اندرکالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

    جیل ذرائع کےمطابق سینٹرل جیل حیدرآبادمیں گذشتہ شب رات گئے اچانک سیکیورٹی کوہائی الرٹ کردیاگیا۔ پولیس،رینجرزاور مزیدایف سی اہلکاروں کوطلب کرکےجیل کےاندرونی و بیرونی مقامات پرتعینات کیا گیا۔

    سینٹرل جیل کےاندر قائم ملازمین کی رہائشی کالونی میں سرچ آپریشن کیاگیا۔ سرچ آپریشن کےدوران سیکیورٹی اہلکاروں نےگھروں کی تلاشی لی اور رہائش پذیرافرادسےمعلومات حاصل کیں۔

    سینٹرل جیل حیدرآبادمیں امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کےسزا یافتہ شیخ عمرسمیت کالعدم جہادی تنظیموں کے اہم رہنماء موجودہیں۔

  • اسلام آباد ریڈزون ایریا میں موبائل سروس بند کرنے احکامات جاری، ٹیلی کام ذرائع

    اسلام آباد ریڈزون ایریا میں موبائل سروس بند کرنے احکامات جاری، ٹیلی کام ذرائع

    اسلام آباد : سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون ایریا میں موبائل سروس بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

    وفاقی دارلحکومت میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے۔۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ریڈ زون سمیت ملحقہ علاقوں میں موبائل سروس بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جہاں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے دھرنے دئیے وہاں غیرمعینہ مدت تک موبائل سروس بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہیں، ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی ہدایت پر کسی بھی وقت موبائل سروس کو بندکیا جاسکتا ہے،ریڈ زون ایریا میں ایوان صدر ،وزیراعظم ہاؤس ،پارلیمنٹ ہاؤس ،سپریم کورٹ سمیت دیگر اہم سرکاری دفاتر موجود ہیں ۔

  • اسلام آباد:مارچ کے علاقوں میں موبائل سروس جزوی طورپربند

    اسلام آباد:مارچ کے علاقوں میں موبائل سروس جزوی طورپربند

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کے انتہائی سخت انتظامات سے شہری پریشانی کا شکار ہوگئے، وفاقی دارلحکومت میں نظامِ زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مارچ کے موقع پرکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    آبپارہ چوک اور زیرو پوائنٹ کے اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ ان علاقوں میں موبائل سروس بھی جزوی طور پربند ہے۔

    راولپنڈی فیض آباد انٹر چینج سے مری جانے والی مرکزی شاہراہ کو بھی بند کردیا گیا ہے، مارگلہ چیک پوسٹ اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی وفاقی پولیس کی جانب سے دوبارہ کنٹینرزکھڑے کر دیئے گئے ہیں، جس سے مارچ کے شرکاء کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    ایکسپریس وے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے اور کسی بھی طرح کی ایمبولینسز اور دیگر گاڑیوں کا داخلہ بھی بند ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد کے شہری کسی بھی ایمرجنسی میں مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں۔