Tag: security measure

  • ملک بھر میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس اختتام پزیر

    ملک بھر میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس اختتام پزیر

    کراچی: شہدائےکربلا کی  یاد میں ملک بھر سے نکانے گئے ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔

      کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس کھارادر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگیا, بھکرمیں یوم عاشور کا مرکزی جلوس قدیمی امام بارگاہ کربلا میں اختتام پذیر ہوگیا ہے,فیصل آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ عزاخانہ شبیر پر اختتام پذیر ہو رہا ہے،محرم الحرام کا مرکزی جلوس جھنگ میں روایتی راستوں سے گزرتا ہوا بلاق شاہ پہنچ چکا ہے، پشاور میں یوم عاشورہ کے تمام ماتمی جلوس اختتام پزیر ہو گئے ہیں، کوئٹہ میں امام بارگاہ حسینی سے برآمد ہونے والے سفر علمدار روڈ پر پنجابی امام بارگاہ پہنچ کر ختم ہوا۔

    ملتان میں بھی استاد کا تعزیہ امام بارگاہ شاہ رسال جبکہ شاگرد کا تعزیہ امام بارگاہ محلہ جھک پہنچ کر ختم ہو گیا۔ گوجرانوالہ میں امام بارگاہ حیدری روڈ سے شہر کا بڑاجلوس برآمد ہوا جو حیدری روڈ، جی ٹی روڈ اور گوندلانوالہ چوک سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر پہنچا۔ فیصل آباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حیدریہ سے برآمد ہوا جو اپنی منزل پر پہنچ کر ختم ہو گیا۔

  • یومِ عاشور پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    یومِ عاشور پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی : یومِ عاشور پر ملک بھر میں سخت ترین سیکورٹی اقدمات کئے گئے ہیں، حساس شہروں میں فوج بھی طلب کی گئی ہے، حساس اداروں نے اسلام آباد اور لاہور سے چار دہشتگرد گرفتار کر کے دس محرم کو تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔

    یومِ عاشور پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی تعینات کی گئی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے حساس شہروں میں فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے، حساس شہروں میں جلوسوں کی فضائی نگرانی کیلئے بارہ مقامات پر ہیلی کاپٹر تعینات کئے گئے ہیں۔

    ماتمی جلوسوں کے راستوں میں آنے والے اہم مقامات کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے ۔

    یومِ عاشور کے موقع پر ملک کے بیشتر شہروں میں بھی موبائل سروس بند رہے گی جبکہ ہنگو میں بھی موبائل سروس معطل اور حساس علاقوں میں کرفیونافذ رہے گا۔