Tag: security of Imran Khan

  • عمران خان کی حفاظت کیلئے کارکنان کے ہراول دستے تیار

    عمران خان کی حفاظت کیلئے کارکنان کے ہراول دستے تیار

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظت کیلئے جاں نثار کارکنان کے دستے تیار کرلیے گئے جو مرحلہ وار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

    اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، صوبے کی ہر یونین کونسل سے20کارکنان پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے

    صوبائی صدر پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں، شیڈول کے مطابق19 سے22مارچ تک پشاور ریجن ڈیوٹی دے گا، اس ریجن میں پشاور، نوشہرہ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، مہمند کے اضلاع شامل ہیں۔

    اس کے بعد 22سے25مارچ تک ہزارہ ڈویژن کے کارکنان ڈیوٹی دیں گے، ہزارہ ڈویژن میں ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، اپر،لوئر کوہستان، کولائی پالس شامل ہیں۔

    شیڈول کے مطابق 25سے28مارچ تک ساؤتھ ڈویژن کارکنان ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ساؤتھ ڈویژن میں کوہاٹ، کرک، ہنگو، ڈی آئی خان، ٹانک،بنوں، لکی مروت، کرم، اورکزئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان شامل ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مذکورہ شیڈول میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تاخیرکی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

  • عمران خان کی جان کو خطرہ ، شہباز شریف  نے رانا ثنااللہ کو اہم ٹاسک سونپ دیا

    عمران خان کی جان کو خطرہ ، شہباز شریف نے رانا ثنااللہ کو اہم ٹاسک سونپ دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیتے رانا ثنااللہ کو ذاتی طور پر نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اقدامات کی سخت ہدایت کردی اور رانا ثنااللہ کو ذاتی طور پر نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا۔

    وزیراعظم کے احکامات پر وزارت داخلہ حرکت میں آگئی، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور جی بی کے ہوم سیکریٹریز کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں عمران خان کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اختیارات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جہاں جائیں، سخت سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بنی گالہ رہائش پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائیں، عمران خان کے جلسے اور جلوس میں سیکیورٹی پرغفلت اورکوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

    ڈپٹی کمشنر نے مینارِ پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی قیادت کو خط لکھا تھا جس میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں۔