Tag: security plan

  • نوازشریف اور ڈاکٹرطاہرالقادری کی  لاہور آمد ،  پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

    نوازشریف اور ڈاکٹرطاہرالقادری کی لاہور آمد ، پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

    لاہور: نوازشریف اور ڈاکٹرطاہرالقادری کی لاہور آمد کے پیشِ نظر پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور ڈاکٹرطاہرالقادری کی لاہور آمد کے پیشِ نظر سیکیورٹی، امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے پلان مرتب کرلیا ہے جبکہ پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

    سیاسی رہنماؤں کی آمد پر 6ہزار پولیس اہلکار روٹس پر تعینات ہونگے جبکہ 50ٹیمیں ایلیٹ فورس کی بھی تعینات کی جائیں گی۔

    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اتوار کو لاہور پہنچیں گے، جس کیلئے لیگی کارکنوں نے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں، شہر بھر میں نوازشریف کے حق میں نئے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں ، جس پر ” ہمارا قائد محمد نواز شریف” کا نعرہ درج ہے۔

    دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری 8 اگست کو پاکستان پہنچ رہے ہیں، پی اےٹی کے کارکن لاہور ایئرپورٹ پر انکا استقبال کرینگے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • لاہور: عید الفطر کا سیکیورٹی پلان تیار

    لاہور: عید الفطر کا سیکیورٹی پلان تیار

    لاہور: صوبہ پجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے عید الفطر کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا۔ سی سی پی او کہتے ہیں عید پر 20 ایس پیز اور 50 ڈی ایس پیز سمیت 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور امین وینس کی زیر صدارت اجلاس میں عید کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

    شہر کی 27 سو مساجد میں عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

    سی سی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ حساس مساجد کے اطراف میں پولیس کے گشت کو مؤثر بنایا جائے اور پارکنگ کو مساجد سے 200 میٹر کی دوری پر رکھا جائے۔

    انہوں نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو فلیگ مارچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور ون ویلرز کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔


  • سی پیک منصوبہ : ایف آئی اے نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

    سی پیک منصوبہ : ایف آئی اے نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

    اسلام آباد : پاک چائنہ اقتصادی راہداری کی تعمیر کیلیے آنے والے چینی ماہرین کی مؤثر حفاظت کے پیش نظرایف آئی اے نے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام کے لئے آنے والے چینی شہریوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے آنے والوں کی مکمل تفصیلات کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

    سی پیک کے لئے آنے والے شخص کی جگہ کوئی دوسرا شخص کہیں بھی سفر نہیں کر سکے گا ،ایف آئی اے ملک بھر کے تمام انٹری پوائنٹس پر خصوصی کاونٹرز قائم کرے گی

    ۔ذرائع کے مطابق پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے مختلف اقدامات کے ضمن میں ایف آئی اے کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے جس کے تحت چاروں صوبوں میں سی پیک کے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے کے لیئے آنے والے چائنیز شہریوں کے لیئے ملک بھر کے26انٹری پوائنٹس پر ایف آئی اے کی جانب سے علیحدہ امیگریشن کاونٹرز بنائے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی آڑ میں کوئی دوسرا شخص سفر نہیں کر سکے گا، جبکہ سی پیک کے علاوہ دیگر منصوبوں پر تعینات چینی شہریوں کے حوالے سے محکمہ پولیس کی اسپیشل برانچ ریکارڈ مرتب کرنے کے علاوہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے کو آرڈنیشن بھی کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی انٹری پوائنٹ سے داخل ہونے والے سی پیک منصوبے کے چینی کارکن کی جانب سے بذریعہ سڑک یا ہوائی جہاز کے ذریعے اندرون ملک کسی بھی سفر کی صورت میں بھی اسکی تفصیلات کی فراہمی بھی اسپیشل برانچ کی ذمہ داری ہو گی ۔

    ذرائع کا مذید کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام کا مقصد متعلقہ چینی شہری کی آڑ میں کسی دوسرے شخص کی ملک میں آمد کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے، جس کی بنیادی وجہ دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لئے اقدامات کو ناکام بنا نا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق اسی ضمن میں اس منصوبے پر کام کرنے والے افراد کے لئے پولیس ،ایف آئی اے،اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی مشاورت سے سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت منصوبے پر کام کرنے والے افراد کی ایک صوبے سے دوسرے صوبے یا شہر آمد کے لیئے ایک سینٹرل ڈیسک بھی بنایا جائے گا جو تمام اداروں سے کو آرڈینیشن کرے گا۔

     

  • محرم میں‌اہلکاروں کومفت ٹرانسپورٹ دیں گے، آئی جی سندھ

    محرم میں‌اہلکاروں کومفت ٹرانسپورٹ دیں گے، آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں نیز یہ کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں و افسران کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت پولیس ہیڈ کوارٹر میں اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کرائم عبدالعلیم جعفری, ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز منیر شیخ, ڈی آئی جی آر آر ایف ڈاکٹر امین یوسف زئی, ڈی آئی جی ٹریننگ , ڈی آئی جی ایس آر پی, ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی, اور کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود میمن کے علاوہ اے آئی جی آپریشنز سندھ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ واے آئی جی ایڈمن سی پی او نے شرکت کی۔

    پڑھیں:   محرم کاسیکیورٹی پلان،آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کردیں

    اس موقع پر آئی جی سندھ کو محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ ’’جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں پر پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور کراچی پولیس کے ڈسپوزل پر 3400 افسران و جوان فراہم کیے جائیں گے‘‘۔

    مزید پڑھیں:  ’را ‘کے حملوں کا خدشہ، سندھ بلوچستان کی سرحد پر سیکیورٹی سخت

     آئی جی سندھ نے سیکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  پولیس کے تمام یونٹس کو ہدایات کیں کہ ’’محرام الحرام کے خصوصی دنوں میں منعقدہ تمام مجالس اور جلوسوں سمیت دیگر تقریبات کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاہم افرادی قوت کی فراہمی کو بھی ہرصورت یقینی بنایا جائے‘‘۔

    آئی جی سندھ نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو سیکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمام افسران یکم تا عاشورہ تک سیکیورٹی فول پروف بنائیں تاکہ کسی عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے‘‘۔

    اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ سندھ کو ہدایات دیں کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس مہیا کی جائے اور اس پلان پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔

  • عید الاضحیٰ : کراچی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

    عید الاضحیٰ : کراچی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

    کراچی : عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی پولیس نے مربوط سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، شہر بھرمیں حساس اور پبلک مقامات کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ سندھ میں بلا اجازت قربانی کی کھالیں جمع کرنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

    شہر بھرکی مساجد اور امام بارگاہوں میں نمازعید کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گے ہیں۔

    28400 سے زائد پولیس ایلکار ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں، کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی روک تھام کیلئے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

    SINDH POLICE 1

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عیدالاضحیٰ سیکیورٹی پلان پر مشتمل رپورٹ پیش کردی گئی. آئی جی سندھ  نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ چرم قربانی کو اکٹھا کرنے, انکی ترسیل وتقسیم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں پر بھی عمل درآمد کو انتہائی غیر جانبداری سے یقینی بنایا جائے۔

    علاوہ ازیں مساجد, امام بارگاہوں, عیدگاہوں ودیگر کھلے مقامات سمیت اجتماعی قربانی کے مختلف مقامات پر بھی سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کے جان ومال کی سلامتی کے مجموعی امور کو یقینی بنایا جاسکے۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ عید الاضحیٰ سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات ٹھوس اور غیر معمولی بنائے جائیں۔

    اعلامیہ میں آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ کھالوں کی چھینا جھپٹی یا جبری وصولی کرنیوالے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، قربانی کی کھالیں جمع کرنیوالوں کے پاس باقاعدہ اجازت ناموں کا ہونا ضروری ہے، بلااجازت کھالیں جمع کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

    مددگار ون فائیو کال سینٹر کی اطلاع پر متعلقہ پولیس فوری ریسپانس کو یقینی بنائے، کھالوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی پرمامور گاڑیوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

    پیٹرولنگ, اسنیپ چیکنگ, پکٹنگ کے عمل میں کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے، ٹریفک پولیس بلا تعطل ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے۔

    علاوہ ازیں کراچی پولیس کی رپورٹ کے مطابق کم و بیش 3143 مساجد, 207 امام بارگاہںوں, 34 اسماعیلی/ بوہری جماعت خانوں, 439 عیدگاہوں, اجتماعی قربانی کے 222 مقامات , کھالوں کو اکٹھا کرنے کے 794 کیمپس ودیگر مقامات پر 16150سے زائد پولیس افسران وجوان فرائض انجام دیں گے۔

     

  • یوم علی، کراچی اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں سیکیورٹی پلان مرتب

    یوم علی، کراچی اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں سیکیورٹی پلان مرتب

    کراچی: لاہور اور کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں یومِ علی کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اکیس رمضان المبارک یومِ علی پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات ہوں گے، سندھ پولیس نے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا، آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں امام بارگاہوں پر پولیس تعیناتی سمیت دیگر ضروری امور کو اٹھارویں روزے کی شب کو مکمل کرلیا جائے۔

    پلان کے مطابق ساؤتھ زون چار ہزار دو سو چوالیس، ویسٹ تین ہزار آٹھ سو چھیانوے، ایسٹ میں ایک ہزار پانچ سو انیس جوان و افسران فرائض انجام دیں گے، جن میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔

    یومِ علی پر گشت بڑھا کر داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

    دوسری جانب لاہور میں بھی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جانے لگا، سی سی پی امین وینس نے ہدایت کی ہے کہ شہر بھر بالخصوص افغان بستیوں ، ہوٹلز ،سرائے اور بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشن کے گرد سرچ آپریشن کیا جائے۔

    یومِ علی پر پولیس کے پانچ ہزار سے زائد افسر اور جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

  • پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار

    پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار

    لاہور: وزیراعلٰی شہباز شریف نے محرم الحرام میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی ہاؤس میں شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت اعلٰی حکومتی شخصیات شریک ہوئیں۔

    اجلاس میں محرم کے دوران بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لاہور کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخاب کے مختلف پہلو بھی زیر بحث آئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی نے محرم کے دوران منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو بھی بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تیار کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

  • کراچی:پرائیوٹ اسکولوں کیلئے11نکاتی سیکیورٹی پلان تشکیل

    کراچی:پرائیوٹ اسکولوں کیلئے11نکاتی سیکیورٹی پلان تشکیل

    کراچی: پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے گیارہ نکاتی سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔

    سانحۂ پشاور کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، مختلف شہروں میں سیکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں کیوں کہ صرف دو دن باقی چھٹیاں ختم ہونے میں رہ گئے ہیں ۔

    کراچی میں بھی پرائیوٹ اسکولوں کیلئے گیارہ نکاتی سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، چیئرمین آل پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن سندھ نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو فوری طور پر اسکول کارڈ جاری کئے جائیں، مالی طور پر مستحکم نجی تعلیمی ادارے اپنے طور پر بھی سیکیورٹی کے موثر انتظامات کریں گے۔

    سید خالد شاہ کا کہنا تھا کہ تمام اسکولوں کے اطراف سے پارکنگ اورکھانے پینے کے اسٹال ختم کردیئے جائیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی جائے، اسکول کے اندر جانے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔

    معلومات کے حصول کیلئے کاونٹر بنائے جائیں، تمام معلومات کھڑکی کاونٹر سے حاصل کی جائیں، طلبہ و طالبات کسی بھی غیر متعلقہ فرد سے گفتگو سے گریز کریں جبکہ پک اینڈ ڈراپ سروس کے نظام کو بھی موثر بنایا جائے۔

  • راولپنڈی: 12ربیع لااول کے جلوس کے لیے سیکورٹی پلان تیار

    راولپنڈی: 12ربیع لااول کے جلوس کے لیے سیکورٹی پلان تیار

    راولپنڈی: موجودہ حالات کے پیشِ نظر راولپنڈی میں بارہ ربیع لااول کے جلوس کے لیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے، جلوس کے مختلف راستوں کو روکاٹیں کھڑی کر کے بند کیا جائے گا۔

    جلوس کے موقع پر سات سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، سی پی او راولپنڈی نے اے آر وائی سے با ت کرتے ہوئے بتایا کے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نیہں کی جائے گی۔

    دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سو سے زائد میلاد کمیٹوں کی شرکت متوقع ہے، شدید سیکورٹی خدشات کی بناء پر موبائل سروس معطل اور بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ ممنوع قرار دیا ہے۔

  • کراچی:پیپلزپارٹی کاجلسہ،ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل انتظامات

    کراچی:پیپلزپارٹی کاجلسہ،ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل انتظامات

    کراچی: جناح پارک میں کل پیپلزپارٹی کے جلسہ عام کیلئے ٹریفک کے متبادل انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

    کراچی میں کل پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں عرج پر پہنچ گئیں، سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے متبادل انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔

    وہ تمام ٹریفک جو شارع فیصل سے ہوتے ہوئے براستہ شارع قائدین کی جانب ایم اے جناح روڈ آنا چاہیں وہ شارع فیصل براستہ ریجنٹ پلازہ،لکی اسٹار سے ہوتی ہوئی ایم اے جناح روڈ اور اپنی منزل مقصود جاسکے گے۔

    صدر دوا خانہ کوریڈر تین سے خداداد کالونی فلائی اوور، پی پی چورنگی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گا، وہ تمام گاڑیاں براستہ صدر دوا خانہ منسفیلڈ اسٹریٹ ، لکی اسٹار،شارع فیصل سے ہوتی ہوئی اپنی منزل مقصود پر جاسکیں گی۔