Tag: security plan

  • کراچی: پیپلزپارٹی کا جلسہ،سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا

    کراچی: پیپلزپارٹی کا جلسہ،سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا

    کراچی : پیپلزپارٹی کے جلسے کیلئے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے جلسے کیلئے پولیس نے مزارِ قائد کے اطراف کاروباری مراکز اور دکانیں بند رکھنے کےاحکامات دے دیئے ہیں، جلسے کی سیکورٹی پر اڑتالیس ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔

    سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر نیاز عباسی کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کے اطراف جیمرز لگائے جائینگے، موبائل فون سروس بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    پیپلزپارٹی مزارِقائد کے قریب جناح پارک میں کل عوامی قوت کامظاہرہ کرے گی۔ سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر نیاز عباسی کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کے اطراف جیمرز لگائے جائینگے، جلسہ گاہ میں آنیوالے لوگوں اور قیادت کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، جلسے سے متعلق سیکورٹی پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔

    سیکورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہزاروں اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی پچیس ٹیمیں، سراغ رساں کتوں پر مشتمل ہیں، فائر بریگیڈ کا عملہ جلسے کے اختتام تک تعینات رہے گا۔

    جلسے کی سیکورٹی کیلئے پیپلز پارٹی کے اپنے بھی تین ہزار کارکن تعینات ہوں گے، جلسہ گاہ کی جانب آنے اور جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ا

    طراف کی آبادیوں میں رہائش پذیر افراد کا سروے کیا جا رہا ہے اور کوائف لینے کا عمل جاری ہے۔ کل پیپلزپارٹی کے جلسہ عام کیلئے ٹریفک کے متبادل انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

     

  • تحریکِ انصاف کے جلسے کے لیے سیکورٹی پلان تیار

    تحریکِ انصاف کے جلسے کے لیے سیکورٹی پلان تیار

    لاہور: پولیس نے مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں کل ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے لیے سیکورٹی پلان تیار کرلیا ہے، 3 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    لاہور پولیس نے تحریکِ انصاف کے جلسے کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے، تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار مینار پاکستان گراؤنڈ اور اس کے ملحقہ مقامات پر ڈیوٹی دینگے، تین ایس پیز سیکورٹی کی نگرانی کرینگے، 50 ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز بھی جلسہ گاہ کے اطراف میں موجود ہونگے۔

    ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے 80 کے قریب ٹریفک وارڈنز بھی فرائض انجام دینگے،  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلسے کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • کراچی: یوم علی پر سیکورٹی خدشات، شاپ سائن بورڈز ہٹا دیئے گئے

    کراچی: یوم علی پر سیکورٹی خدشات، شاپ سائن بورڈز ہٹا دیئے گئے

    کراچی : سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یوم علی کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے روٹ پر شاپس سائن بورڈز کو عارضی طور پر ہٹا دیا گیا ہے ۔

    کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یوم علی کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے روٹ پر واقع ایم اے جناح روڈ ،ایمپر یس مارکیٹ، ٹاور اور ریگل کے علاقوں میں شاپ سائن بورڈز کو ہٹادیا گیا ہے، ماضی میں دہشتگرد سائن بورڈز کے اطراف بھی بارودی مواد نصب کر کے دہشتگرد ی کی وارداتیں کرچکے ہیں۔

    جس کے پیش نظر تمام شاپس سائن بورڈز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے یوم علی کے موقع شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور غیر قانونی پارکنگ سمیت یوم علی پر جلوس کیلئے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔