Tag: security reasons

  • امریکی حکام نے شہریوں پر بڑی پابندی عائد کردی

    امریکی حکام نے شہریوں پر بڑی پابندی عائد کردی

    امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے حکام نے سکیورٹی وجوہات کے باعث امریکی شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ موسمِ بہار کی تعطیلات میں میکسیکو جانے سے حتی الامکان گریز کیا جائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس محکمہ عوامی سلامتی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میکسیکو میں منشیات فروش جتھوں کی وجہ سے ہونے والے پُر تشدد واقعات اس ملک کی سیاحت کرنے والے ہر شخص کے لئے شدید خطرہ ہیں۔

    محکمہ عوامی سلامتی کے منتظم ‘سٹیو میک کراو’نے میکسیکو کے پُر تشدد واقعات اور منشیات فروش جتھوں کی کاروائیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ "ہم، لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان دنوں میکسیکو کی سیاحت سے پرہیز کیا جائے”۔

    واضح رہے کہ مذکورہ وارننگ گذشتہ ہفتے میکسیکو میں داخل ہونے سے مختصر مدت کے بعد اغوا کیے گئے 4 امریکی شہریوں کے واقعے کے بعد دی گئی ہے۔ مذکورہ مغویوں میں سے 2 مردہ اور 2 زندہ امریکہ واپس لوٹے تھے۔

    علاوہ ازیں ملبوسات فروخت کرنے کے لئے میکسیکو جانے والی 3 امریکی عورتیں بھی گزشتہ 2 ہفتوں سے لاپتہ ہیں۔

  • سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ

    سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ، جو کچھ ہی دیر میں سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی نے سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس بندش سے متعلق سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف پی ٹی اے کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔

    سماعت کے دوران تمام موبائل کمپنیوں کے وکلا بھی اور پی ٹی اے کی جانب سے بیرسٹر منور اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔

    بیرسٹر منور اقبال نے اپنے دلائل میں کہا کہ اسلام آباد میں سیکورٹی ناگفتہ ہے، 23 مارچ کا پروگرام بھی آ رہا ہے، عدالت سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد موبائل فون سروسز بند کرنے کا اختیار اب حکومت کے پاس نہیں ہے۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ، جو کچھ ہی دیر میں سنایا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : سیکورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی قرار


    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اور کہا کہ وفاق،اتھارٹی کی جانب سے موبائل سروس بند کرنا اختیارات سے تجاوزہے۔

    جس کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں موبائل فون کمپنیز اور شہری کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں ، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے نام پر سروس بند ہوناشہریوں کی حق تلفی ہے، موبائل فون سروس کی بندش پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996ءکی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ حکومت کی جانب سےموبائل سروس کی معطلی کے اقدام کوغیر قانونی قرار دیا جائے۔

    پی ٹی اے نے جواب میں کہا تھا کہ پی ٹی اےازخودموبائل سروس بند نہیں کرتی بلکہ حکومت کی ہدایت ہوتی ہے، جبکہ وفاق کی جانب سے جواب میں کہا گیا تھا کہ حکومت ٹیلی کام ایکٹ کی دفعہ 54(2) کے تحت سیکورٹی حالات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سیکورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی قرار

    سیکورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی قرار

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکیورٹی کےنام پر موبائل فون سروس کی بندش غیرقانونی قرار دیدیا اور کہا کہ وفاق،اتھارٹی کی جانب سےموبائل سروس بند کرنا اختیارات سے تجاوزہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے موبائل فون کمپنیزاورشہری کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سیکیورٹی کےنام پر موبائل فون سروس کی بندش غیرقانونی قرار دیدیا۔

    عدالت نے کہا کہ وفاق، اتھارٹی کی جانب سےموبائل سروس بند کرنا اختیارات سے تجاوزہے۔

    جسٹس اطہر من اللہ نےدلائل سننے کے بعد 21 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں موبائل فون کمپنیز اور شہری کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں ، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے نام پر سروس بند ہوناشہریوں کی حق تلفی ہے، موبائل فون سروس کی بندش پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996ءکی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ حکومت کی جانب سےموبائل سروس کی معطلی کےاقدام کوغیرقانونی قرار دیا جائے۔

    پی ٹی اے نے جواب میں کہا تھا کہ پی ٹی اےازخودموبائل سروس بند نہیں کرتی بلکہ حکومت کی ہدایت ہوتی ہے، جبکہ وفاق کی جانب سے جواب میں کہا گیا تھا کہ حکومت ٹیلی کام ایکٹ کی دفعہ 54(2) کے تحت سیکورٹی حالات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کوئٹہ: سکیورٹی خدشات کے باعث 3روزہ پولیومہم ملتوی

    کوئٹہ: سکیورٹی خدشات کے باعث 3روزہ پولیومہم ملتوی

    کوئٹہ: محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تین روزہ پولیو مہم آج شروع ہونا تھی لیکن بعض سیکورٹی خدشات کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

    سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے بعض علاقوں میں سیکورٹی کی کمی کے باعث پولیو مہم کو ملتوی کیا گیا ہے، پولیو مہم کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنرز کی ہوتی ہے۔

    تاہم حکام کا کہنا ہےکہ سیکورٹی کی کمی کے باعث بعض علاقوں میں پولیو مہم ملتوی کرنا پڑتی ہے۔

    واضح  رہے کہ دو مراحل پر مشتمل کوئٹہ کی اٹھارہ یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم  کا آغاز کیا گیا تھا۔

    محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق مہم کے پہلے مرحلے ضلع کے 18یونین کونسلز میں دو لاکھ 28ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    اس سلسلے میں 487موبائل ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں جبکہ 25ٹرانزٹ پوائنٹس 48فکس پوائنٹس پر بھی بچوں کو قطرے پلانے کی سہولت کی دی گئی تھی۔

    ٹیموں کی حفاظت کے لئے پولیس کے علاوہ ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے گئے تھے، مہم کا دوسرا مرحلہ کوئٹہ کے باقی 17یونین کونسلز میں آج سے شروع ہونا تھا۔

  • پنجاب : تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں ایک ہفتہ اضافے کا امکان

    پنجاب : تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں ایک ہفتہ اضافے کا امکان

    لاہور: تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات نامکمل ہونے کے باعث اسکولوں کی تعطیلات میں ایک ہفتہ اضافے کا امکان ہے جبکہ بنوں کے مختلف علاقوں میں حکومتی اعلان کے باوجود نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

    حکومتِ پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود صوبے کے اسی فیصد سے زائد اسکولوں میں گرانٹ منتقل نہ ہونے کے باعث سیکیورٹی انتظامات مکمل نہیں ہوسکے، سیکیورٹی اقدامات میں دیواریں اونچی کرنا، کیمروں کی تنصیب، خاردار تاریں اور گیٹ کے باہر رکاوٹیں لگانی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں چند اسکولوں کے سوا زیادہ تر پرائیویٹ اسکولوں نے بھی انتظامات مکمل نہیں کیے، لاہور کے اسکولوں میں اٹھارہ جنوری تک تعطیلات میں توسیع کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب بنوں کے مختلف علاقوں میں حکومت کی جانب سے اعلان کے باوجود نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

      اے ڈی او پرائیوٹ اسکولز کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایت کے مطابق گیارہ جنوری تک نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی، خلاف ورزی کر نیوالوں کی رجسٹریشن منسوخ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

    دس جنوری کواسکول کھولنے یا چھٹیوں کی تو سیع سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس میں اعلان کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق اکتیس جنوری تک چھٹیوں میں توسیع کا امکان ہے۔