Tag: Security risk

  • این اے120: حمزہ شہباز کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، رانا ثناء اللہ

    این اے120: حمزہ شہباز کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کو سیکیورٹی خدشات ہیں اس لیے حلقہ این اے120میں ذمہ داریاں پرویز ملک کو دی گئی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ این اے 120 میں محترمہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم سے حمزہ شہباز کو الگ نہیں کیا گیا ہے بلکہ کمپیئن کی ذمہ داری کیلئے پرویز ملک کا نام خود حمزہ شہباز نے ہی تجویز کیا ہے، کیوں کہ حمزہ شہباز اہم دوروں پر جاتے رہتے ہیں اور انہیں سیکیورٹی خدشات بھی ہیں۔

    نواز لیگ میں اندرونی اختلافات کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی ہے ورنہ میں ہر معاملے پر بات کرنے کی ہمت رکھتا ہوں۔

    ترجمان مسلم لیگ ن کی وضاحت

    علاوہ ازیں ترجمان ن لیگ نے کہا ہے کہ شریف فیملی میں اختلافات مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پرویز ملک کو بطور صدر ن لیگ لاہور این اے120کی ذمے داری سونپی گئی ہے لہٰذا مریم نواز اورحمزہ شہباز پرویزملک کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی سینٹرل جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ

    کراچی سینٹرل جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ

    کراچی: سینٹرل جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

    اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر ایف سی شہلا قریشی کے مطابق کراچی سینٹرل جیل کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے تربیت یافتہ کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں انکا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مشتبہ افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے، انکا کہنا تھا کہ فاٹا سے ایف سی کے مزید کمانڈوز بھی آنے والے روز میں تعینات کئے جائیں گے۔

  • ایپل صارفین کو ماہرین نے خبردار کردیا

    ایپل صارفین کو ماہرین نے خبردار کردیا

    نیویارک: ایپل کمپنی کے صارفین کو انفارمیشن سکیورٹی ماہرین کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ ان کے آئی فون، آئی پیڈ یا آئی پوڈ پر ہیکر جعلی ایپ کے ساتھ حملہ آور ہوکر بھاری مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    امریکہ کی سائبر سکیورٹی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکروں نے ایسی جعلی ایپس تیار کرلی ہیں، جو بالکل اصلی بینکنگ یا ایل میل ایپ جیسی نظر آتی ہیں، ہیکروں کا حملہ کسی ایپ یا گیم کیلئے اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی پیشکش کے ساتھ ہوتا ہے۔ جب صارف اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہے تو خفیہ طریقے سے اس کے ڈیوائس پر جعلی ایپ انسٹال ہوجاتی ہے جبکہ یہ اصلی ایپ کو ختم کردیتی ہے۔

    چونکہ اس کی یوزر انٹرفیس  بالکل اصلی ایپ جیسی نظر آتی ہے، اس لئے صارفین اپنے بینک اکاﺅنٹ کے استعمال یا ای میل کے استعمال جیسی ضروریات کیلئے ہیکروں کی ایپ استعمال کرتے ہوئے قیمتی معلومات انہیں پہنچاتے رہتے ہیں، جو ان کے اکاﺅنٹ خالی ہونے اور کریڈٹ کارڈ کا غلط استعمال ہونے کا باعث بنتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت محتاط رہیں اور صرف ایپل کمپنی کے ایپ اسٹور سے ہی ایپ یا اپ ڈیٹ انسٹال کریں۔

  • کراچی سینٹرل جیل سیکیورٹی، کچی آبادیاں مستقل خطرہ قرار

    کراچی سینٹرل جیل سیکیورٹی، کچی آبادیاں مستقل خطرہ قرار

    کراچی: سرنگ کے ذریعے جیل سےدہشت گرد فرار کرانے کی سازش تو پکڑی گئی، تحقیقاتی اداروں نے اس ضمن میں شہر کی کچی آبادیوں کو مستقل خطرہ قرار دے دیا ہے۔

    کراچی کےعلاقےغوثیہ کالونی سے سینٹرل جیل تک کھودی جانے والی سرنگ کے بعد تحقیقاتی ادارے حرکت میں آگئے، تحقیقاتی اداروں نے شہر میں کچی آبادیوں اورغیرقانونی آباد علاقوں پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تحقیقاتی اداروں کے مطابق سینٹرل جیل کی طرح ہر اہم علاقےکے ساتھ کچی آبادیاں قائم کردی گئیں ہیں، شہر میں قبضہ مافیا نےسوچی سمجھی سازش کےتحت اہم مقامات کے ساتھ غیر قانونی کچی آبادیاں قائم کیں۔

    لینڈ ڈیپارٹمنٹ نےکوئی پلاننگ نہیں کی خود زمینوں پرقبضہ کروایا، ریلوے کی زمینوں کے ساتھ کئی اہم مقامات ہیں، ان پر بھی کچی آبادیاں قائم کردیں گئیں۔

    مہران بیس، کراچی ایئرپورٹ، پی اے ایف بیس سمیت شہر میں واقع اہم علاقے اور عمارتوں کےساتھ کچی آبادیاں قائم ہیں، کراچی میں رہائشی عمارتوں کے لئے  پلاننگ کرنے والے اداروں کی لاپرواہی سے جرائم بڑھ رہے ہیں اور دہشتگردوں کو پناہ لینے سمیت کاروائیاں کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔