Tag: security threat

  • ویرات کوہلی کی جان کو خطرہ

    ویرات کوہلی کی جان کو خطرہ

    احمد آباد میں بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا جس کے بعد سیکیورٹی کے پیش نظر ناک آوٹ میچ سے قبل پریکٹس سیشن کو منسوخ کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی سیکیورٹی کو خطرہ ہے جس کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور نے ناک آوٹ میچ سے قبل پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آج گجرات پولیس نے احمد آباد سے چار لوگوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے شبہ میں گرفتار کیا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ٹیم نے پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس آفیسر وجے سنگھا کہتے ہیں پریکٹس سیشن اور پریس کانفرنس کو منسوخ کرنے کی بنیادی وجہ ویرات کی سیکورٹی تھی، ویرات ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔

    بھارتی پولیس آفیسر وجے سنگھا نے کہا کہ ویرات کوہلی کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، اس لیے ہم کسی طرح کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

    واضح رہے  کہ آئی پی ایل میں آج بنگلور اور راجھستان کے درمیان پہلا ایلیمنٹر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

  • راولپنڈی:اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی فوج اوررینجرزکے حوالے کردی گئی

    راولپنڈی:اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی فوج اوررینجرزکے حوالے کردی گئی

    راولپنڈی:اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی فوج اوررینجرزکےحوالے کردی گئی، فوج اور رینجرز کے 200جوان جیل سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی پاک فوج اور رینجرز کے حوالے کر دی گئی، جیل میں قید دہشت گردوں اور قیدیوں کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے 200 جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، کنٹرول روم پولیس، رینجرزاور پاک فوج کے جوانوں پرمشتمل ہوگا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے جیل کے اطراف3کلومیٹر تک نگرانی کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جیل میں قید دہشت گردوں کے لیے الگ بیرک قائم کرتے ہوئے ان کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، جیل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال پر پندرہ منٹ میں فضائی مدد حاصل کی جا سکے گی۔


    مزید پڑھیں : کراچی : سینٹرل جیل کےاطراف پولیس کاکومبنگ آپریشن‘30افرادگرفتار


    دوسری جانب دہشت گردی کے خطرات سے بچنے کے لیے جیل حکام کی جانب سے اڈیالہ جیل کے اطراف میں سرچ آپریشن کے لیے بھی پولیس کے 50 سے زائد جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے جو جدید اسلحے سے لیس ہیں۔

  • اسلام آباد:این جی اوآرٹ آف لونگ کے دفاتر پر حملوں کاخطرہ

    اسلام آباد:این جی اوآرٹ آف لونگ کے دفاتر پر حملوں کاخطرہ

    اسلام آباد: بھارتی این جی اوآرٹ آف لیونگ کے دفاتر پر دہشتگردی کا خطرہ بڑھ گیا، سیکیورٹی اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے، تنظیم کے سرپرست شری شری روی شنکر بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کے روحانی پیشوا بھی ہیں۔

    سیکیورٹی اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی تنظیم آرٹ آف لیونگ کے زیرِانتظام ہونے والی یوگا سروسز کی تقریبات کے دوران تخریب کاری کےامکان کوخارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا، تنظیم کے زیرِاہتمام  کراچی، لاہوراوراسلام آبادمیں تقریبات منعقد ہونگی۔

    اس حوالےسے وزارتِ داخلہ نے حکومت سندھ ،پنجاب اورضلعی انتظامیہ اسلام آباد کو مراسلے جاری کردیئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی تنظیم آرٹ آف لیونگ پاکستان میں باقاعدہ طور پر رجسٹر نہیں اور اس کے باوجود کام کررہی ہے، تنظیم کے سرپرست شری شری روی شنکر دوہزارسات میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں اورآئندہ بھی دورہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔