Tag: security tightened

  • سیکیورٹی خدشات ،  چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ

    سیکیورٹی خدشات ، چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ

    اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا، اقدام کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیےاٹھایا گیا، ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین نیب میگاکرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچانے کےخواہاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ، چیئرمین نیب کی نقل و حرکت کوبھی خفیہ رکھا جائے گا، یہ اقدام کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیےاٹھایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین نیب میگاکرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے خواہاں ہیں جبکہ میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کرنیوالے افسران کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، ہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں، اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے ، چیئرمین نیب

    یاد رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے کہا تھا کہ کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا انتہائی ضروری ہے، میگاکرپشن کےوائٹ کالرمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچاناترجیح ہے بدعنوانی دیمک سے بڑھ کرناسورکی شکل اختیارکرچکی ہے۔

    اس سے قبل بھی نیب لاہورآفس کے دورے کے موقع پر جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ خوف اور دباؤ کی پروا کے بغیر میرٹ پر کیس بنائیں گے، نیب آئین اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دے رہا ہے، افسران ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

  • ملک کے نئے متوقع وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ

    ملک کے نئے متوقع وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ

    اسلام آباد: ملک کے نئے متوقع وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا، درجنوں پولیس اہلکار کو رہائش گاہ پر تعینات کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات میں تحریک انصاف کی برتری کے بعد شہراقتدارکی بیورو کریسی بھی حرکت میں آگئی اور بنی گالہ میں ملک کے نئے متوقع وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

    عمران خان کی رہائش گاہ پر درجنوں پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی پر مامور کردیا گیا جبکہ 2 واک تھرو گیٹس بھی بنی گالہ پہنچا دیئے گئے ، ایک واک تھرو گیٹ بنی گالہ کے داخلی راستے اور دوسرا کپتان کی رہائش گاہ پر لگایا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : الیکشن 2018: تحریک انصاف وفاق اور کے پی میں حکومت بنانے کی

    پوزیشن میں


    واضح رہے کہ انتخابات 2018 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہیں اور عمران خان وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں ہیں۔

    قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے 64 اور پیپلزپارٹی نے 38 نشستیں حاصل کیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔