Tag: Security

  • دہشت گردی کو عام جرائم سے الگ کیا جائے، چوہدری نثار

    دہشت گردی کو عام جرائم سے الگ کیا جائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے ایشو پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے،دہشت گردی کو عام جرائم سے الگ کیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ہی صوبائی حکومتوں کو دہشت گردی کی وارداتوں کے بارے میں آگاہ کر دیاتھا۔

    وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل جل کر کام کرنا چاہیئے،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی دہشت گردی کا ذمہ دار صوبوں کو نہیں ٹھہرایا، کیونکہ دہشت گرد بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ ہم صوبوں کو قصوروار ٹھہرائیں اور وہ مستعفی ہوں، یہ مسئلہ کا حل نہیں۔ہمیں دہشت گردی کیخلاف مل کر لڑنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز وزراء اعلیٰ کے ماتحت کام کر رہی ہیں اور وفاقی حکومت سولڈ اور آرمڈ فورسز کو ان کی مدد کیلئے بھیجتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہا کر قوم کو خوف میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں، اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ قوم آپس میں اختلافات کا شکار ہو۔لیکن اس  کے بر عکس قوم کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہونا پڑے گا ۔

    انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم دہشت گردی کے خوف سے اپنے اسکول یا اپنی عبادت گاہیں بند کردیں۔ہمیں اب اس ناسور کو ختم کرنا ہوگا۔اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ آسان نہیں۔

    گزشتہ دنوں انٹیلی جینس ایجینسیز نے متعدد خود کش بمبار اور دہشت گردوں کو گرفتار کیاہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خود کش بمبار اور دہشت گرد شکار پور کے راستے سے کراچی میں داخل ہوتے ہیں اور وہ راستہ اب ایک حب کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

  • تمام اسکولوں کو تحفظ فراہم کریں گے، قائم علی شاہ

    تمام اسکولوں کو تحفظ فراہم کریں گے، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اسکولوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے لیاری، صدر اور کلفٹن کے مختلف سرکاری و نجی اسکولوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سرکاری اور نجی اسکول کے دورے کے دوران میڈیاسےبات چیت کرتےہوئےکہا کہ حکومت کی جانب سےسیکیورٹی کے مؤثراقداما ت کئے گئے ہیں۔

    انہوں نےکہاکہ اسکولوں کو سیکیورٹی خدشات ہیں اور چند اسکولوں کو دھمکیاں بھی ملی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت تمام اسکولوں کو سیکیورٹی فراہم کریگی۔

    سیکیورٹی کیلئے اسکولز کو مختلف زونز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نےکہاکہ انگریزی اوراولیولز پڑھانے والے اسکولز میں زیادہ خدشات ہیں۔

  • سرگودھا جیل میں انتظامیہ اورقیدی کی جعلسازی

    سرگودھا جیل میں انتظامیہ اورقیدی کی جعلسازی

    سرگودہا: جیل میں قیدی بدل گیا،واقعہ نے جیلوں کی ریڈالرٹ سیکورٹی کا بھانڈاپھوڑدیا،تفصیلات کے مطابق منشیات کے مقدمہ میں سزایافتہ قیدی نے شاہ پورجیل حکام سے ملی بھگت کرکے اپنی جگہ بھائی کو جیل میں بند کرادیا۔

    قیدی  سبطین نے جیل حکام کی ملی بھگت  سے رہائی ملنے کے بعد دوبارہ منشیات فروشی شروع کردی اور اس کا بھائی ذوالقرنین جیل میں چکی پیسنے لگا۔

    گزشتہ روزجعلسازقیدی سبطین کا کسی جھگڑے کے دوران اپنے مخالفین سے سامناہواتو اس کو پہچان لیا گیااور اس طرح جیل حکام کی اعلیٰ کارکردگی کا بھانڈاپھوٹ گیا۔

    جیل حکام نے اپنی ناقص کارکردگی اور کرپشن چھپانے کی کوشش کی جو بے سود ثابت ہوئی ۔آئی جی جیل خانہ جات نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔

    ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے موقع پر پہنچ کر تحقیق بھی شروع کردی ہے جبکہ جیل حکام واقعہ سے متعلق میڈیاکو کوئی بھی بات بتانے سے انکار کررہے ہیں۔

  • کراچی ایئرپورٹ پرسخت سیکیورٹی، رینجرز پولیس ہائی الرٹ

    کراچی ایئرپورٹ پرسخت سیکیورٹی، رینجرز پولیس ہائی الرٹ

    کراچی:جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، رینجرز اور پولیس تعینات کردی گئی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں حساس اداروں کی جانب  سے کی جانے جانے والی پیش گوئی اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کراچی ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون پر حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

    اے ایس  ایف اہلکاروں کو بھی الررٹ کر دیا گیا ہے،ایئر پورٹ پر آنے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے، پولیس اور رینجرز کے دستے پہلوان گوٹھ سے ایئر پورٹ آنے والے راستے پر گشت کررہے ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب سول ایوی ایشن کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق کسی قسم کی کوئی تھریڈ نہیں ملی ہے اور ڈی جی رینجرز نے سیکورٹی صورتحا ل کے حوالے سے معمول کا دورہ کیا ہے۔

  • سالِ نو کا استقبال سادگی سے کیا جائے گا،سخت حفاظتی انتظامات

    سالِ نو کا استقبال سادگی سے کیا جائے گا،سخت حفاظتی انتظامات

    اسلام آباد + کراچی : سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں سال نو کا استقبال سوگ اور خوف کے سائے میں کیا جائے گا،اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی جبکہ کراچی میں نیو ایئر نائٹ تقریبات پر پابندی اور ساحل کو جانے والے راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔

    دو ہزار چودہ کا اختتام پاکستان کیلئے اچھا ثابت نہ ہوا ۔ ملک دشمنوں نے پشاور میں سو سے زائد معصوم بچوں کو شہید کر کےنئے سال کی آمد کو سوگوار کردیا۔

    ملک بھر میں جہاں نئے سال کا استقبال سادگی سے کیا جائے گا وہیں سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر میں حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں۔

    اسلام آباد میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی۔بغیر سائلینسرموٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد ہوگی۔کراچی میں نیو ایئر تقریبات پر پابندی جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو جیل بھیجے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ایک روز کیلئے بند کر دی گئی۔ساحل کی طرف جانے والےتمام راستے کنٹینر لگا کر بند کر دئیے گئے ہیں۔

    جبکہ نیو ایئرنائٹ پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے سات ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ملتان میں بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔

  • مشرف حملہ کیس: اخلاص اخلاق کی میت روسی سفارت خانہ کے حوالے کردی گئی

    مشرف حملہ کیس: اخلاص اخلاق کی میت روسی سفارت خانہ کے حوالے کردی گئی

    اسلام آباد: مشرف حملہ کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے روسی شہری اخلاص اخلاق کی میت اسلام آباد میں روسی سفارت خانہ کے حوالے کردی گئی۔

    اخلاص اخلاق کو راولاکوٹ کے نواحی علاقہ ہجیرہ میں سپرد خاک کیا گیا تھا، جہاں گزشتہ شب اس کے والد نے بغیر اجازت میت نکال کر اسلام آباد پہنچادی، اخلاص اخلاق کی روسی نژاد والدہ نے روسی سفارت خانے کے ذریعے بیٹے کی میت کو روس لانےکی درخواست کی تھی ۔

    جس پر حکومت پاکستان نےمیت کو روسی سفارت خانے کے حوالے کرنے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا تھا مگر اخلاص کے والد نے اسسٹنٹ کمشنرکی اجازت سے میت کو حکومتی اجازت کے بغیر قبر سے نکال کر اسلام آباد لے جاکرروسی سفارت خانے کے حوالے کردیا، میت روسی سفارت خانے کے حوالے کرنے پر اخلاص کے والد کے خلاف ایف آر وائی درج اور فرائض میں کوتاہی برتنے پر اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ کو معطل کردیا گیا۔

  • مشرف حملہ: تین قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد

    مشرف حملہ: تین قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد

    فیصل آباد: سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس میں ملوث مجرموں کی اپیلیں مسترد کئے جانے کے بعدکسی بھی وقت مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا جائےگا۔

    فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں قید نائیک نوازش علی اور لانس نائیک غلام نبی کو مشرف حملہ کیس میں ملڑی کورٹ نے سزائے موت کا حکم دے دیا، صدر مملکت کی جانب سے دونوں مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی جاچکی ہیں، دونوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد سخت سیکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا، کسی بھی وقت ان دونوں مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جاسکتا ہے۔

    پشاور کی جیل میں قید مجرم نیاز کی اپیل بھی سپریم کورٹ نے مسترد کردی ہے، مجرم کو مشرف کیس میں پشاور کی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا، اب تک چھ مجرمان کو جی ایچ کیوحملہ اور مشرف حملہ کیس میں تختہ دار پر لٹکایا جاچکا ہے۔

  • سیکیورٹی خدشات: لاہور میں انسداد پولیو مہم مؤخر

    سیکیورٹی خدشات: لاہور میں انسداد پولیو مہم مؤخر

    لاہور : آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم مؤخر کردی گئی، تفصیلات کے مطابق لاہور میں محکمہ صحت نے آج سے نو اضلاع میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم سخت  حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث مؤخر کردی۔

    پولیو مہم انتیس دسمبر سے شروع کی جائے گی۔لاہور کے لاکھوں پچوں کا مستقل ایک بار پھر داؤ پر لگا دیا گیا۔ ڈی جی ہیلتھ زاہد پرویز کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے ورکرز کو سیکورٹی سہولت میسر نہیں تھی جس کی وجہ سے مہم کو موخر کیا گیا ہے۔ اب پولیو مہم انتیس دسمبر سے شروع کی جائے گی۔

  • پرویزمشرف حملہ کیس: مرکزی مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    پرویزمشرف حملہ کیس: مرکزی مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    ایبٹ آباد: سابق صدر جنرل پرویز مشرف حملہ کیس کے مرکزی مجرم محمد نیاز کی سزائے موت پرعمل درآمد کے لئے بلیک وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں۔

    محمد نواز گزشتہ چند سال سے ہری پور کی جیل میں قید تھا اور اس سابق صدر پر حملے کے جرم میں سزائے موت دی جاچکی تھی جس پر عمل در آمد ہونا باقی تھا۔

    جیل ذرائع کے مطابق محمد نیاز کو سزائے موت پر عمل در آمد کے لئے پشاور سینٹرل جیل منتقل کیا جائے گا جہاں آئندہ چند روز میں اسے پھانسی دی جائے گی۔

    سیکیورٹی خدشات کے پیشِ ںظر جیل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور محمد نیاز سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف پردو بار قاتلانہ حملے کئے گئے جن میں وہ خوش قسمتی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

  • کراچی میں انسدادِ پولیو مہم جاری، سخت حفاظتی اقدامات

    کراچی میں انسدادِ پولیو مہم جاری، سخت حفاظتی اقدامات

    کراچی :شہر کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے ۔ پہلی مرتبہ پولیو ویکسین انجکشن کے ذریعے دی جارہی ہے ۔ملک کے مستقبل کو معذوری سے بچانے کے لیے کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

    پاکستان میں پہلی مرتبہ پولیو ویکسین انجکشن کے ذریعے دی جارہی ہے۔جس میں بڑی تعداد میں والدین بچوں کو پولیو سے بچاو کے ٹیکے لگوانے کے لیے لا رہیں ہیں ۔

    انسداد پولیو مہم کے حکام کے مطابق بچوں کو موثر طریقے سے پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین انجکشن کے ذریعے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران رضا کاروں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔