Tag: Security

  • پروفیسر نے فتح ’سیکیورٹی فورسز‘ کے نام کردی

    پروفیسر نے فتح ’سیکیورٹی فورسز‘ کے نام کردی

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی فتح سیکیورٹی فورسز کے نام کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی شکست پر سوشل میڈیا پر جہاں ٹویٹر پر ’سیکیورٹی‘ ٹرینڈ کررہا ہے وہیں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی فتح کو سیکیورٹی فورسز کے نام کردیا۔

    محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’نیوزی لینڈ کے خلاف کو جیت کو سیکیورٹی فورسز کے نام کرتا ہوں۔‘

    پروفیسر نے مزید لکھا کہ ’شاباش لڑکوں ٹرافی کے لیے محنت جاری رکھیں، انشا اللہ پاکستان زندہ باد۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچی تھی اور میچ کھیلے بغیر ہی سیکیورٹی کو جواز بنا کر واپس چلی گئی تھی۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی ہے، پاکستان اپنا تیسرا 29 اکتوبر بروز جمعہ کو افغانستان سے کھیلے گی۔

  • کیویز کی شکست پر گراؤنڈ میں ’سیکیورٹی‘ کے نعرے

    کیویز کی شکست پر گراؤنڈ میں ’سیکیورٹی‘ کے نعرے

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں کیوی ٹیم کی شکست کے بعد میدان میں سیکیورٹی سیکیورٹی کے نعرے لگ گئے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی دوسری فتح اپنے نام کرلی، شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود مداحوں نے سیکیورٹی کے نعرے لگادیے۔

    یہی نہیں سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کی شکست کے ساتھ ہی ’سیکیورٹی‘ کا ٹرینڈ بھی ٹاپ فور میں آگیا۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویلڈن پاکستان، سیکیورٹی کا مسئلہ بھی کامیابی سے حل ہوگیا۔


    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچی تھی اور میچ کھیلے بغیر ہی سیکیورٹی کو جواز بنا کر واپس چلی گئی تھی۔

  • طالبان کابل میں داخل: طور خم گیٹ بند، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    طالبان کابل میں داخل: طور خم گیٹ بند، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    پشاور: افغانستان کی سرحد پر طور خم گیٹ ہر قسم کی آمد و رفت اور مال بردار گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا، افغان طالبان کچھ دیر قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان دارالحکومت کابل میں داخلے کے بعد افغانستان کی سرحد پر طور خم گیٹ ہر قسم کی آمد و رفت اور مال بردار گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طور خم بارڈر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، افغان حدود میں طور خم بارڈر گیٹ پر طالبان موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ افغان طالبان کچھ دیر قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہوچکے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ نے افغان طالبان کے کابل میں داخلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان دارالحکومت میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل کے راستے پرامن طریقے سے داخل ہونے کا ارادہ ہے، کابل میں طاقت کے زور پر داخل نہیں ہوں گے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کابل میں داخلے سے قبل افغان حکومت سے مذاکرات جاری ہیں تاکہ محفوظ طریقے سے حکومت کی منتقلی ہو۔

  • ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق برطانوی حکومت کا بڑا فیصلہ

    ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق برطانوی حکومت کا بڑا فیصلہ

    لندن : برطانوی حکومت نے اپنی دفاعی قوت میں اضافے کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت وہ اپنے جوہری وار ہیڈز کی تعداد میں مزید اضافہ کرے گا۔

    اس حوالے سے برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اپنی قومی سلامتی پالیسی پر نظرثانی کے ایک حصے کے طور پر اپنے جوہری وار ہیڈز کے ذخیرے کی زیادہ سے زیادہ حد کو 180 سے بڑھا کر 260 کردے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد اگلی دہائی کے لیے اپنی خارجہ و سلامتی حکمت عملی پر نظرثانی کی مربوط رپورٹ گزشتہ روز جاری کی ہے۔

    حکومت کا کہنا کہ اس کی اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی کی ضمانت کے لیے، ایک کم از کم قابل بھروسہ، جوہری دفاعی قوت لازمی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض ممالک اپنے جوہری ہتھیاروں میں تنوع لاتے ہوئے ان میں نمایاں اضافہ کر رہے ہیں۔

    برطانوی حکومت کی پالیسی میں یہ تبدیلی سرد جنگ کے دور کے بعد جوہری ہتھیاروں میں کمی کی اس کی سوچ میں بڑی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔

    نظر ثانی رپورٹ میں ہند بحر الکاہل خطے کے لیے برطانیہ کے مزید پختہ عزم کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ حکومت اس خطے کو اپنی معیشت، سلامتی اور آزاد بین الاقوامی معاشرے کی اپنی خواہش کے لیے انتہائی اہم سمجھتی ہے۔

    برطانیہ کا منصوبہ جاپان، بھارت، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا جیسے ممالک کے ساتھ تعلقات کو تقویت دینے کا ہے۔ برطانوی بحریہ اپنے طیارہ بردار جہاز ’ایچ ایم ایس کوئین الزبتھ‘ کو ہند بحرالکاہل خطے میں تعینات کرے گی۔

    رپورٹ میں چین کے متعلق کہا گیا ہے کہ عالمی معاشی نمو میں اس کا حصہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہوگا، تاہم برطانیہ سے مختلف اقدار کا حامل ہونے کے باعث چین ایک ملک کے طور پر برطانوی اقتصادی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

  • شہناز انصاری کا سیکیورٹی کے لیے خط آئی جی کو قتل کے دوسرے روز موصول ہوا: بریفنگ

    شہناز انصاری کا سیکیورٹی کے لیے خط آئی جی کو قتل کے دوسرے روز موصول ہوا: بریفنگ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کا سیکیورٹی کے لیے آئی جی سندھ کو لکھا خط ان کے قتل کے دوسرے دن موصول ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کیس پر بحث ہوئی۔ اجلاس میں ایس ایس پی جامشورو پولیس کمیٹی پیش ہوئے۔

    چیئرمین کمیٹی نے دریافت کیا کہ آئی جی اور ڈی آئی جی کہاں ہیں؟ کیوں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ مقتول ایم پی اے شہناز انصاری نے سیکیورٹی مانگی تو کیوں نہیں دی گئی۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتولہ نے کبھی سیکیورٹی نہیں مانگی، ایم پی اے کو سیکیورٹی ڈی آئی جی لیول سے منظور ہوتی ہے۔ شہناز انصاری کا آئی جی کو خط ان کے قتل کے دوسرے دن موصول ہوا۔

    ایس ایس پی کے مطابق ایم پی اے قتل کیس میں 4 مطلوب ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار ہیں۔

    اجلاس میں صحافی عزیز میمن کے قتل کا معاملہ بھی موضوع بحث بنا، ایس ایس پی نے بتایا کہ صحافی عزیر میمن قتل کیس میں فوٹو گرافر حراست میں ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں صحافی کے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ صحافی عزیر میمن کو کیمرہ مین گھر سے لے کر گیا، صحافیوں کے دباؤ پر قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

    کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ صحافی عزیز میمن سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد تک آئے جس پر ایس ایس پی نے کہا کہ سیکورٹی دینے پر پولیس کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ صحافی کا بھائی درخواست گزار ہے اس نے کسی کا نام نہیں لیا۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ عزیز میمن کی تمام رپورٹس کمیٹی کو فراہم کی جائیں۔ پولیس کا عوام کے ساتھ رشتہ اچھا نہیں، عوام سے پولیس کے تعلقات اچھے ہوں تو یہ نوبت ہی نہ آئے، شریف آدمی تھانے جاتا ہے تو ایک ہاتھ جیب پر رکھ لیتا ہے۔

  • اب دنیا کو پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہوگا: سابق برطانوی فوجی افسر

    اب دنیا کو پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہوگا: سابق برطانوی فوجی افسر

    لندن: سابق برطانوی سینئر افسرجوناتھن ڈیوڈشا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ماضی کی نسبت آج سیکیورٹی صورت حال بہت بہتر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حالات کی بہتری میں اہم کرداد ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جوناتھن ڈیوڈشا کا کہنا تھا کہ اب مزید کے مطالبے کے بجائے دنیا کو پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہوگا، پاکستان کے حالات بہت بہتر ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان 1979 سے27 لاکھ افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے، پاکستان نے 2014 کے اے پی ایس واقعے کے بعد بڑے فیصلے کیے، پاکستان نے افغان بارڈر کے 883کلومیٹر کے علاقے میں باڑ لگ چکی ہے۔

    جوناتھن ڈیوڈ نے کہا کہ 1ارب ڈالر کے منصوبے سے بارڈر پر ہرنقل وحرکت کو چیک کیا جاتا ہے، پاکستانی اقدامات سے حقانی نیٹ ورک اور ٹی ٹی پی کی نقل وحرکت بند ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اقدامات کا کریڈٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے، جنرل باجوہ کو جمہوریت پسندی پر سینئرز پر ترجیح دے کر سپہ سالار بنایا گیا، جنرل باجوہ نے سعودی عرب اور ایران کشیدگی کم کرانے کی کوشش کی۔

    جوناتھن ڈیوڈشا نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن کے لیے بھی جنرل باجوہ کا کردار سامنے ہے، جنرل باجوہ سمجھتے ہیں کہ مضبوط فوج کے لیے پائیدار معیشت اہم ہے۔

    سابق برطانوی سینئر افسر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان کی سوچ اور کوششوں پر ہی 3سال کی توسیع دی، وزیراعظم عمران خان اور جنرل قمر باجوہ ایک اچھا امتزاج ہیں۔

  • افغان صدارتی انتخابات، پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    افغان صدارتی انتخابات، پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ افغان صدارتی انتخابات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی سخت رہے گی۔

    ‏ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ 26 ستمبر سے 29 ستمبر تک سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جائیں گے اور پیدل جانے والے تمام راستوں کی سخت نگرانی کی ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ تجارت کے لیے چلنے والی گاڑیوں کی سخت نگرانی اور چیکنگ کی جائے گی۔

    ‏ڈاکٹر فیصل کے مطابق 27 اور 28 ستمبر کو ایمرجنسی مریضوں کے علاوہ تمام مسافروں کے لیے راستے بند رہیں گے۔

    ‏خیال رہے افغانستان میں ہفتے کو صدارتی انتخابات ہورہے ہیں ، جس میں اٹھارہ امیدوارمیدان میں ہیں تاہم موجودہ صدراشرف غنی اورافغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

    ‏حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یاربھی صدارتی الیکشن لڑرہے ہیں۔

    ‏افغان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لئے ملک بھرمیں پانچ ہزارپولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ، الیکشن کے سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر باہتر ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    ‏یہ بھی یاد رہے افغانستان میں صدارتی مہم کے دوران پرتشدد واقعات میں متعددافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • بھارت کی چار اعلیٰ‌ شخصیات کیلئے 3ہزار سے زائد کمانڈوز تعینات

    بھارت کی چار اعلیٰ‌ شخصیات کیلئے 3ہزار سے زائد کمانڈوز تعینات

    نئی دہلی : رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں ایک لاکھ آبادی پر صرف 137 پولیس اہلکار ، پولیس کی 22فیصد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں صرف چار اہم افراد کی حفاظت کے لئے اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کے تین ہزار سے زائد کمانڈوز تعینات ہیں،ان چارافراد میں وزیر اعظم نریندر مودی، اپوزیشن کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور ان کے دو اولادیں راہول گاندھی اورپرینکا گاندھی واڈرا شامل ہیں۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت وہ ملک ہے جہاں ایک لاکھ آبادی پر صرف 137 پولیس اہلکار ہیں جب کہ پولیس کی بائیس فیصد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کو بھی ایس پی جی کی سیکورٹی حاصل تھی لیکن مودی حکومت نے دوروزقبل یہ نفری واپس لے لی ہے البتہ انہیں نسبتاً کم درجے کی سیکورٹی ملتی رہے گی، ڈاکٹر من موہن سنگھ2004سے2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے۔

    کانگریس پارٹی نے حکومت کے اس فیصلے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی ایک دن سابق ہوں گے۔

    بھارتی حکام کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر من موہن سنگھ کی ایس جی پی سیکورٹی واپس لینے کا فیصلہ مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کی جائزہ رپورٹ کے بعد کیا گیا، قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہار ی واجپئی کو برسوں کی علالت سے وفات تک ایس پی جی سیکورٹی حاصل رہی۔

    واضح رہے کہ اسپیشل پروٹیکشن گروپ کا قیام سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد1985میں عمل میں آیا۔

    ایس جی پی صرف وزیر اعظم، سابق وزیر اعظم اور ان کے اہل و عیال کو سیکورٹی فراہم کرتا ہے، ایس پی جی کے کمانڈوز کا انتخاب نیم فوجی دستے بارڈر سکیورٹی فورس، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس، اِنڈو تبتن بارڈر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں میں سے کیا جاتا ہے۔

    انہیں امریکی خفیہ سروس کے ایجنٹوں کی طرز پر تربیت دی جاتی ہے، یہ کمانڈوزانتہائی جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہوتے ہیں لیکن ان کا کام حملہ کرنے کے بجائے دفاع کرنا ہوتا ہے، ایس پی جی کو کافی اختیارات حاصل ہیں۔

    ایس پی جی قانون کے مطابق ریاستی حکومتیں اسے ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کی پابند ہیں۔ وہ اپنے کمانڈوز کو کسی بھی جگہ تعینات کرنے کے لیے بھارتی فضائیہ کے طیارے یا ہیلی کاپٹر بھی استعمال کرسکتی ہیں۔

  • خلیج میں جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے مشن میں آسٹریلیا کی شمولیت

    خلیج میں جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے مشن میں آسٹریلیا کی شمولیت

    سڈنی : آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے کہاہے کہ ان کا ملک خلیج میں جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا کے زیر قیادت سمندری فورس میں شامل ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق موریسن نے بدھ کے روز بتایا کہ آسٹریلیا اس فورس میں ایک فریگیٹ، ایک پی ایٹ (نگرانی کرنے والے) طیارے اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ شریک ہو گا۔

    امریکا کے وزیر دفاع مارک ایسپر اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے رواں ماہ اپنے سڈنی کے دورے میں مطالبہ کیا تھا کہ آسٹریلیا خلیج میں اُن گشتی سیکورٹی دستوں میں حصہ لے جو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران کارگو جہازوں کو سیکورٹی فراہم کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے لکا کہنا تھا کہ جون میں خلیج کے علاقے میں کئی کارگو جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنائے جانے کے بعد امریکا نے اس بین الاقوامی سمندری فورس کو تشکیل دینے کا آئیڈیا پیش کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ واشنگٹن نے مذکورہ حملوں کا ذمے دار ایران کو ٹھہرایا جب کہ تہران ان کارروائیوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔

  • ایئرپورٹ انتظامیہ کا کارنامہ،12سالہ بچہ بغیر ٹکٹ غیر ملکی پرواز پر سوار

    ایئرپورٹ انتظامیہ کا کارنامہ،12سالہ بچہ بغیر ٹکٹ غیر ملکی پرواز پر سوار

    لندن : ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ بچہ پرواز میں بغیر ٹکٹ کیسے آیا؟یہ سیکیورٹی کی بہت بڑی غلطی ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر 12سالہ بچہ بغیر ٹکٹ امریکا جانیوالی پرواز میں سوارہوگیا،اس بچے کے ساتھ کوئی بڑا نہیں تھا اور اسے برٹش ائیرویز کے کیبن کرؤ نے اس وقت شناخت کیا، جب اس سے نشست پر بٹھانے کے لیے بورڈنگ پاس طلب کیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایسا انوکھا واقعہ برطانیہ کے ہیتھرو ائیرپورٹ میں پیش آیا، جہاں ایک 12 سالہ بچہ ٹکٹ کے بغیر سیکیورٹی کو پیچھے چھوڑ کر امریکا جانے والی پرواز پر سوار ہوگیا۔

    طیارے میں سوار مسافروں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے پولیس اور کتوں کو پرواز میں دیکھا اور پھر انہیں طیارے سے نکلنے کے لیے کہا گیا تاکہ سیکیورٹی چیک اپ کیا جاسکے۔

    انتظامیہ نے بتایاکہ یہ پرواز لاس اینجلس سے شیڈول سے 5 گھنٹے تاخیر سے روزانہ ہوئی تھی میں نے ہیتھرو پر 6 گھنٹے تک انتظار کیا اور اب ایک بچہ پرواز میں بغیر ٹکٹ کے آگیا ہے جو سیکیورٹی کی بہت بڑی غلطی ہے، مگر طیارے میں سوار ہر ایک کے لیے بہت زیادہ تفریح تھی۔ا

    سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ بچہ کسی کے نوٹس میں آئے بغیر سیکیورٹی کو دھوکا دینے میں کامیاب کیسے ہوا۔

    ہیتھرو ائیرپورٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ہم پولیس اور برٹش ائیرویز کے ساتھ مل کر سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ مسافر کسی دوسری پرواز میں کیسے سوار ہوگیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا یہ بچہ کوئی سیکیورٹی رسک نہیں تھا اور صرف احتیاط کے طور پر طیارے کی دوبارہ اسکریننگ کی گئی اور پھر روانہ کیا گیا۔