Tag: Seema Haider

  • سیما حیدر ایک بار پھر سرخیوں میں

    سیما حیدر ایک بار پھر سرخیوں میں

    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سیما حیدر ایک بار پھر سرخیوں میں آچکی ہیں۔

    جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کوبھارت کی جانب سے کئے گئے ڈرامہ آپریشن میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد دہشتگردی کا جھوٹا الزام پاکستان پر عائد کیا جارہا ہے۔

    اس کے بعد سے پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں اور بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر بھی سرخیوں میں آگئی ہیں جو شادی کرکے بھارت کے نوئیڈا میں رہ رہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش ریاستی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین اشفاق سیفی نے آگرہ پولیس کمشنر کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایک یوٹیوب چینل پر میرے حوالے سے سیما حیدر کو پناہ دینے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

    اشفاق سیفی نے الزام عائد کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آگرہ کے پولس کمشنر دیپک کمار سے غلط معلومات پھیلانے والے یوٹیوب چینل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اشفاق سیفی کا کہنا ہے کہ جب سے میں نے وقف سے متعلق مسائل کی حمایت کی ہے، مجھے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بنیاد پرست عناصر کی جانب سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر 13 مئی 2023 کو نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھی، جس کی گریٹر نوئیڈا کے ربو پورہ کے رہائشی سچن سے دوستی ہو گئی تھی۔

    دونوں کی محبت کی کہانی پب جی گیم سے شروع ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے سیما اپنے بچوں کے ساتھ غیر قانونی طور پر نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئیں۔

    بھارتی فوج میں بغاوت، سکھ فار جسٹس نے فوجی اہلکار کا آڈیو پیغام جاری کر دیا

    4 جولائی 2023 کو انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا اور 7 جولائی کو ضمانت مل گئی۔ تب سے سیما حیدر گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ میں سچن کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ حال ہی میں سیما حیدر ایک بیٹی کی ماں بھی بن چکی ہیں۔

  • سیما حیدر: این سی آر سی کا بھارت سے 4 بچوں کی وطن واپسی کے لیے اہم قدم

    سیما حیدر: این سی آر سی کا بھارت سے 4 بچوں کی وطن واپسی کے لیے اہم قدم

    کراچی: نیشنل کمیشن آف چائلڈ رائٹس (این سی آر سی) نے سیما حیدر نامی خاتون کے 4 بچوں کی بھارت سے وطن واپسی کے لیے وزارت خارجہ کو خط لکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیما نامی خاتون نے اپنے چار بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت جا کر اپنے عاشق سے شادی کر لی تھی، این سی آر سی کی سربراہ نے اس سلسلے میں وزارت خارجہ پاکستان کو خط لکھ کر بھارت میں موجود 4 بچوں کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کی اپیل کی ہے۔

    خط میں وزارت خارجہ سے اپیل کی گئی ہے کہ بچوں کے معاملے میں مداخلت کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    خط میں کہا گیا کہ چائلڈ رائٹس ایکٹیوسٹ خاتون اقرا جونیجو نے این سی آر سی کو خط لکھ کر غلام حیدر کے بچوں کو انڈیا سے وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کی اپیل کی ہے، اور کہا کہ غلام حیدر کی اہلیہ بچوں کے والد کی مرضی کے بغیر نیپال کے راستے چار بچے انڈیا لے گئی ہے۔

    خط میں اس تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ سیما حیدر نے اپنے شوہر سے طلاق لیے بغیر ایک ہندو سے شادی کی، اور اب بچوں سے جبری طور پر مذہب تبدیل کرایا جا رہا ہے۔

    خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیما حیدر انڈیا میں مقدمات کا سامنا کر رہی ہے، اگر اس کو سزا ہو گئی تو بچوں کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ اس لیے این سی آر سی وزارت خارجہ سے درخواست کرتی ہے کہ غلام حیدر کے بچوں کو سپورٹ اور تحفظ فراہم کیا جائے، اور پاکستانی بچوں کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

  • امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال، طالب علم کا مضحکہ خیز جواب وائرل

    امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال، طالب علم کا مضحکہ خیز جواب وائرل

    راجستھان: امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال پر بھارتی طالب علم کا مضحکہ خیز جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دھول پور کے ایک اسکول میں پولیٹیکل سائنس کے پرچے میں ہندوستان اور پاکستان کی سرحد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں طالب علم نے نہایت ہی مضحکہ خیز جواب لکھا، جس کی تصویر نے انٹرنیٹ پر طوفان مچا دیا ہے۔

    سوال تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کون سی سیما (سرحد) ہے اور اس کی لمبائی کتنی ہے؟

    طالب علم نے جواب میں لکھا کہ ’’پاکستان اور بھارت کے درمیان ’سیما‘ کا نام سیما حیدر ہے، جس کی لمبائی 5 فٹ 6 انچ ہے، اور دونوں ممالک کے بیچ اس کو لے کر لڑائی چل رہی ہے۔‘‘

    اس جواب نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا ہے اور صارفین کی جانب سے بھی مضحکہ خیز ردعمل کا ایک سلسلہ پیدا ہو گیا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ تو واٹس ایپ یونیورسٹی کا طالب علم لگتا ہے، دوسرے نے لکھا اس پر ایک اضافی نمبر ملنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ پاکستانی شہری سیما حیدر اس سال کے شروع میں اس وقت میڈیا کی سرخیوں میں آئی تھیں جب وہ اپنے محبوب سچن مینا کے ساتھ رہنے کے لیے 4 بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئیں، دونوں کی شناسائی 2019 میں آن لائن گیم پب جی کھیلتے ہوئے ہوئی تھی۔