Tag: Seemi Raheel

  • بوجھو تو جانیں: یہ کس معروف اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

    بوجھو تو جانیں: یہ کس معروف اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

    سوشل میڈیا پر نئے فنکاروں کا مداحوں سے اپنے بچپن کی یادیں شیئر کرنا اب معمول کی بات ہوگئی ہے ہاں اگر کسی سینیئر فنکار کی تصویر اگر منظر عام پر آجائے تو مداحوں کی خوشی قابل دید ہوجاتی ہے۔

    ایسی ہی کچھ تصاویر گزشتہ دنوں وائرل ہوئیں، مذکورہ تصاویر سینئر اداکارہ سیمی راحیل کی تھیں، جنہیں ان کے بیٹے دانیال راحیل نےا پنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنایا اور اپنی والدہ کو 65 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اپنی پسندیدہ فنکارہ کی بچپن، جوانی اور حالیہ تصاویر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں سالگرہ کی بھی مبارک باد دیں۔

    یاد رہے کہ سیمی راحیل کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر فنکاروں میں کیا جاتا ہے، جنہوں نےکئی معروف پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے باعث بھارتی فنکار بھی سیمی راحیل کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

    پینسٹھ سالہ سیمی راحیل نے رسوائی، عشقِ لا جیسے معروف ڈراموں میں کام کیا، یہی نہیں بلکہ انہوں نے پاکستانی فلموں ‘خدا کیلئے’ اور طیفا اِن ٹربل میں بھی اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل میں گھر کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Daniyal Raheal (@daniyalraheal)

  • اداکارہ سیمی راحیل سرکاری ٹی وی کا بھیجا گیا چیک دیکھ کر سخت افسردہ

    اداکارہ سیمی راحیل سرکاری ٹی وی کا بھیجا گیا چیک دیکھ کر سخت افسردہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے 1400 روپے ادا کیے جانے پر شدید برہمی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیمی راحیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس چیک کی تصویر شیئر کی جو انہیں پی ٹی وی کی جانب سے موصول ہوا، سیمی راحیل نے یوم آزادی کے موقع پر پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جس کا معاوضہ انہیں اب موصول ہوا۔

    ٹی پروگرام میں شرکت کرنے پر بطور معاوضہ بھیجا جانے والا یہ چیک 1400 روپے کا ہے جسے دیکھ کر سیمی سخت صدمے کا شکار ہوگئیں۔

    اپنے انسٹاگرام پر اداکارہ نے لکھا کہ یہ چیک اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری ریاست اپنے فنکاروں سے کس قدر محبت کرتی ہے، 4 دہائیوں کے بعد بھی یہ عمل واقعی خوفناک اور پریشان کن ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Simiraheal (@simi_raheal_official)

    ایک نجی خبر رساں ادارے سے اسی معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ سرکاری ٹی وی چینل پر کام کیوں نہیں کرتیں، ہمارا سرکاری ٹی وی پرائیوٹ ٹی وی چینلز سے مقابلے کرنے کا دعویٰ تو بہت کرتا ہے لیکن وہاں سینئر فنکاروں کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے اس کا اندازہ اس چیک سے ہوجاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی صرف اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ہی عزت کرتا ہے جبکہ باقی فنکاروں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سرکاری ٹی وی سینیئر اداکار راشد محمود کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بن چکا ہے جنہوں نے اپنے چیک کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔

    راشد محمود کو محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر صرف 620 روپے کا چیک بھیجا گیا تھا جس کے بعد راشد محمود نے سرکاری ٹی وی چینل پر مزید کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ان کی پوسٹ کے بعد متعدد فنکاروں نے ان کی حمایت کی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اسے ایک غلطی قرار دیا تھا۔ بعد ازاں پی ٹی وی نے اس غلطی پر معذرت کرتے ہوئے راشد محمود کو 9 ہزار 600 روپے کا چیک بھیجا تھا۔