Tag: SEHA

  • کووڈ نائنٹین مریضوں کا علاج، یو اے ای  نے تاریخ رقم کردی

    کووڈ نائنٹین مریضوں کا علاج، یو اے ای نے تاریخ رقم کردی

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے کووڈ 19 وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں دنیا کے نئے اینٹی وائرل طریقہ علاج کا کامیاب استعمال کیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں صحت عامہ کے سب سے بڑے نیٹ ورک ادارہ ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی صحۃ نے کووڈ نائنٹین وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں دنیا کے نئے اینٹی وائرل طریقہ علاج "سوترو ویماب” کے کامیاب استعمال کیا ہے۔

    صحۃ کے چیف میڈکل آفیسر ڈاکٹر انور سلام کا کہنا ہے کہ ادارے نے اس عالمی وباء سے نمٹنے میں موثر قومی ردعمل کیلئے کلیدی کردار ادا کیا اور اس کے علاج کی خاطر ملکی معاشرے میں بانی خدمات فراہم کیں۔

    ابوظہبی کے محکمہ صحت کے تعاون سے سوترو ویماب کو ہنگامی بنیادوں پر کووڈ 19 کے متاثرین کے علاج میں کامیابی سے استعمال کیا گیا ، اس علاج کو پانے والے مریضوں میں بہت کم وقت کے اندر مثبت صورتحال اور بہتری دیکھنے میں آئی۔

    مریضوں کے تجربات

    سعید العامری مقامی شہری ہے، جنہیں رواں سال کے آغاز پر یہ وائرس لگا اور اس کے بعد انہیں شدید بخار ، سردرد اور جسمانی درد کا سامنا رہا ، اس دوران وہ گھر پر قرنطینہ رہے لیکن بعد میں انہیں شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہونا پڑا ، وہاں ان کا سوترو ویماب سے علاج ہوا ، اس کے بعد اسکا بخار تیزی سے اترا اور اسکی مجموعی صحت حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی۔

    اسی عرصہ میں العامری کی اہلیہ اور والدہ کی حالت بھی اسی وائرس کی وجہ سے بگڑنا شروع ہوگئی ، ان دونوں کو فوری طور پر ایس کے ایم سی کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا ، ان کا بھی سوتروویماب سے علاج کیا گیا اور وہ دونوں بھی چار دن میں ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔

    واضح رہے کہ سوترو ویماب کو امریکی ایف ڈی اے اور متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و تدارک نے کووڈ 19 کے ہنگامی علاج کیلئے منظور کررکھا ہے ، اسے عالمی سطح پر علاج معالجہ کی مایہ ناز کمپنی جی ایس کے نے تیار کیا ہے ، اس کی وجہ سے کووڈ 19 کے باعث ہونے والی اموات میں 85 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے اور مریضوں کے بہت جلد ہسپتال سے فارغ ہونے کا رحجان بھی دیکھا گیا۔

  • یواے ای کا ‘گرین پاس’ سے متعلق اہم اعلان

    یواے ای کا ‘گرین پاس’ سے متعلق اہم اعلان

    دبئی: ابوظبی ہیلتھ سروسز کمپنی (صحۃ  ) کی سہولیات میں گرین پاس کا نفاذ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق صحۃ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مریض اور زائرین گرین پاس کے بغیر سہولیات سے مستفیذ اور عوامی مقامات میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    صحۃ ابوظبی امارات کی پبلک ہیلتھ فراہم کرنے والی ایپ ہے اور یہ متحدہ عرب امارات میں کووڈ نائنٹین سہولیات بھی چلاتی ہے، اس نظام کا مقصد لوگوں کو وبائی امراض کے دوران کووڈ نائنٹین ویکسین اور باقاعدہ پی سی آر کے زریعے محفوظ رکھنا ہے۔

    دوسری جانب گرین پاس کے زریعے ابوظبی میں بہت سے دیگرعوامی جگہوں میں داخل ہونے کی ضرورت ہے، جن میں مالز ، جم، سینما، تفریح اور تفریحی مقامات ، ہوٹل ، سرکاری محکمے ، عجائب گھر، ثقافتی اسکول ، تھیم پارک اور بہت سے ریستوران اور کیفے شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ابوظبی: صحۃ سہولیات پر آنے والے مریض اور تیماردار یہ کام ضرور کریں

    گرین پاس کو برقرار رکھنے کے لئے افراد کو مکمل طور پر ویکسین کرانی چاہئے اور ہر ماہ منفی پی سی آر رپورٹ کروانی چاہئے، جن لوگوں کو ویکسین نہیں دی گئی ہے یا جن کے پاس ویکسی نیشن کے لئے طبی چھوٹ ہے ، انہیں ہر ہفتے پی سی آر کروانا چاہیے تاہم سولہ سال سے کم عمر بچوں کو گرین پاس کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی صحۃ نے اعلان کیا تھا کہ وہ مریض یا تیماردار جن کی عمر سولہ سال سے زائد ہیں انہیں صحت مراکز اور صحت سہولہات پر آنے کے لئے “الحصن” ایپلی کیشن پر گرین پاس کا حامل ہونا ضروری ہے۔