Tag: Sehat Card Scheme

  • پنجاب کے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے، عثمان بزدار

    پنجاب کے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور متعلقہ امور جلد طے کر کے حتمی شکل دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی سے سرکاری ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولت ملے گی۔سرکاری ملازمین ہسپتالوں میں تقریباً سوا 7لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے اور اس حد کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا بھی جا سکے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو زندگی کے ہر طبقے کا احساس ہے۔سرکاری ملازمین کا احساس کرتے ہوئے انہیں صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اوریہ وہ کام ہیں جو 70سال میں اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں کئے ۔

  • وزیراعظم عمران خان  آج پنجاب میں ہیلتھ کارڈ اسکیم کا آغاز کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج پنجاب میں ہیلتھ کارڈ اسکیم کا آغاز کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان پنجاب میں ہیلتھ کارڈاسکیم کاافتتاح کرنے آج راجن پور جائیں گے، راجن پورکےبعداسکیم پنجاب کے36 اضلاع تک پھیلائی جائے گی، رواں سال مختلف اضلاع میں72لاکھ غریب گھرانوں میں کارڈتقسیم ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پنجاب میں ہیلتھ کارڈ اسکیم کاآغازکریں گے ، ہیلتھ کارڈاسکیم کاافتتاح راجن پور سے کیا جائے گا ، ہیلتھ کارڈکےاجراکی تقریب آج شام 4 بجے ہوگی، تقریب میں وزیراعظم خود ہیلتھ کارڈزتقسیم کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، وزیر صحت یاسمین راشد تقریب میں شریک ہوں گے۔

    راجن پورکےبعداسکیم پنجاب کے36 اضلاع تک پھیلائی جائے گی، رواں سال مختلف اضلاع میں72لاکھ غریب گھرانوں میں کارڈتقسیم ہوں گے جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں 30 لاکھ ہیلتھ کارڈ اگلے سال تقسیم ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کل اور پرسوں رحیم یارخان، مظفرگڑھ اور ملتان میں اجرا کریں گ جبکہ رواں ماہ 4پسماندہ اضلاع کے8 لاکھ خاندانوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم ہوں گے۔

    دوسرے مرحلے میں مڈل کلاس خاندانواں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔

    یاد رہے 15  فروری کو  وزیراعظم عمران خان  نے قبائلی اضلاع کے لئے صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کیا تھا ،  پروگرام کےتحت قبائلی علاقوں میں ہیلتھ کارڈسےتمام طرح کاعلاج مفت ہوسکےگا۔

    مزید پڑھیں :   ہیلتھ کارڈ غریب گھرانوں کے لئے سب سے بڑی نعمت ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ  ہیلتھ کارڈ غریب گھرانوں کے لئے سب سے بڑی نعمت ہے، بیماری کی وجہ سے غریب خاندان مزید غربت کا شکار ہو جاتا ہے، غریب خاندانوں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ بیماری ہوتی ہے، قبائلی علاقوں کو ہیلتھ انشورنش بھی فراہم کریں گے، 7 لاکھ 20 ہزارروپے کا ہیلتھ کارڈ غریب خاندان کو تقسیم کیاجائے گا۔

    خیال رہے 4 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈکے پہلے مرحلے کا آغاز کیا تھا ، صحت کارڈ سے عام آدمی سات سےنولاکھ روپے تک کا علاج کرواسکے گا۔

    پہلےمرحلےمیں اسلام آباد کے85 ہزار مستحقین میں کارڈ تقسیم کیے جائیں گے، صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے، کارڈ ہولڈر کو7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کے اخراجات کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ مریض 150 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔

     

  • وزیراعظم آج قبائلی علاقوں کے لئے صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم آج قبائلی علاقوں کے لئے صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کریں گے

    پشاور : وزیراعظم عمران خان قبائلی اضلاع کے لئے صحت انصاف کارڈ کا آج افتتاح کریں گے، پروگرام کےتحت قبائلی علاقوں کے خاندانوں کو ہیلتھ کارڈفراہم کئےجائیں گے اور قبائلی علاقوں میں ہیلتھ کارڈسےتمام طرح کاعلاج مفت ہوسکےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ایک اوروعدہ پوراکرنےکو تیار ہیں ، اسلام آباد کے بعد وزیراعظم قبائلی علاقوں کیلئے ہیلتھ سہولت کارڈ پروگرام کا آج افتتاح کریں گے ، مرکزی تقریب گورنر ہاوس میں ہوگی۔

    تقریب میں اہم شخصیات کو مدعو کیاگیاہے جبکہ قبائلی ارکان قومی اسمبلی،قبائلی عمائدین بھی تقریب میں شریک ہوں گے، تقریب میں وزیراعظم قبائلی علاقوں کےکچھ لوگوں میں کارڈتقسیم کریں گے۔

    پروگرام کے تحت قبائلی علاقوں کےخاندانوں کوہیلتھ کارڈ فراہم کئےجائیں گے اور ہیلتھ کارڈسےتمام طرح کا علاج مفت ہوسکےگا۔

    یاد رہے 4 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈکے پہلے مرحلے کا آغاز کیا تھا صحت کارڈ سے عام آدمی سات سےنولاکھ روپے تک کا علاج کرواسکے گا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے اجرا کا مقصد بھی غربت میں کمی ہے، ہماری ہر پالیسی کا محور غربت ختم کرنا ہوگا چاہے جو بھی پالیسی ہو، ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہےہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلےمرحلےمیں اسلام آباد کے85 ہزار مستحقین میں کارڈ تقسیم کیے جائیں گے، صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے، کارڈ ہولڈر کو7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کے اخراجات کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ مریض 150 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہے ہیں،  وزیراعظم عمران خان

    ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے اجرا کا مقصد بھی غربت میں کمی ہے، ہماری ہرپالیسی کامحورغربت ختم کرنا ہوگا چاہے جو بھی پالیسی ہو، ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈکے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا اور مستحقین میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے گئے ، پہلےمرحلےمیں اسلام آباد کے85 ہزار مستحقین میں کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا صحت کارڈ سے پسماندہ طبقے کا 7 لاکھ 20 ہزار تک مفت علاج ہوگا، کے پی میں آدھے سے زائد غریب گھرانوں کو کارڈ دیے، ایک غریب مشکل سےگھر کا خرچ پورا کرتا ہے، صرف علاج کی وجہ سے بہت سے لوگ غربت میں چلے جاتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خاندان کےکسی فردکوکینسرمیں دیکھناکسی اذیت سےکم نہیں ہوتاتھا، غریب افراد کے لئےعلاج معالجہ بہت مشکل ہوتا ہے، لوگ  اپنے پیاروں کے علاج کے لیے اپنی جمع پونجی لگا دیتے تھے، ایک سہولت موجود ہے کہ کارڈ ہے میں جاؤں گاعلاج ہوگا۔

    ہماری ہرپالیسی کامحورغربت ختم کرناہوگاچاہےجوبھی پالیسی ہو

    عمران خان نے کہا میں اپنوں کی تکلیف اور درد اچھی طرح سمجھتا ہوں، جب میری والدہ کوکینسرہواتواسپتال نہیں تھاباہرلیناجاناپڑا، کچھ لوگوں کے پاس تو علاج کے لیے پیسےہی نہیں ہوتے، ہماری ہرپالیسی کامحورغربت ختم کرناہوگاچاہےجوبھی پالیسی ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں پہلےصحت کارڈ دیں گےتاکہ انہیں علاج کی سہولت پہلےملے، عوام کو آج کل مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے، روپے کی قیمت 35 فیصدگری تومہنگائی تو آنا تھی، مشکل وقت آناتھا۔

    ہمیں احساس ہے مشکل میں گھرے طبقے کیلئے آسانی پیدا کرناچاہتے ہیں

    وزیراعظم نے کہا گیس اوربجلی کی قیمت بڑھ گئی ہے،کوشش ہے غریبوں کے لیے آسانی کریں، ہمیں احساس ہےکہ لوگ مشکل سےگزررہےہیں، مشکل میں گھرے طبقے کیلئے آسانی پیدا کرناچاہتے ہیں۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہےہیں

    عمران خان خان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہےہیں، بیت المال سمیت تمام اداروں کوایک چھتری تلے لے کرآئیں گے،  کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرتاجب تک وہ اپنےلوگوں پرپیسہ خرچ نہ کرے۔

    انھوں نے کہا بھارت ہم سےپیچھےتھاوہ ہم سےآگےنکل گیا، بنگلادیش بھی ہم سے پیچھے تھا وہ بھی آگے نکل گیا، جیسےجیسےوقت گزرےگا سرمایہ کار آئیں گے، ایک رپورٹ کے مطابق سیاحت کی مدمیں 40 فیصدترقی کی گنجائش ہے۔

    ہماراہدف ہےکہ پاکستان کوفلاحی ریاست بناناہے

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماراہدف ہے کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے، جو غریب وکیل نہیں کرسکتا اسے بھی وکیل کی سہولت دینا چاہتے ہیں، صحت کارڈ کے اجرا کا مقصد بھی غربت میں کمی ہے، پاکستان میں صرف سیاحت سے40 ارب ڈالر کمائے جاسکتے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈکے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا ، صحت کارڈ سے عام آدمی سات سےنولاکھ روپے تک کا علاج کرواسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کو صحت اور مفت علاج معالجے کے حوالے سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈکے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا۔

    صحت کارڈ کے ذریعے عام آدمی سوا 7 لاکھ تک کا علاج کرواسکے گا، جس میں مریض کی انجیو پلاسٹی، برین سرجری سمیت کینسر اور دیگر امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔

    پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں صحت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے اور آئندہ ماہ قبائلی علاقوں اور پھر ملک بھر میں صحت کارڈ تقسیم ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے، کارڈ ہولڈر کو7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کے اخراجات کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ مریض 150 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔

    وفاقی وزیرفوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ایسے غریب لوگ جو صحت کی سہولتوں سے استفادہ حاصل نہیں کرسکتے، وہ 7 سے 9 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کروا سکیں گے، جس سے ان کی زندگیوں میں انقلاب آئے گا۔

    مزید پڑھیں: حکومتی صحت کارڈ سے عام آدمی کتنے روپے تک کا علاج کرواسکے گا؟

    یاد رہے 30 جنوری کو وفاقی حکومت نے وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کا نام تبدیل کر کے “صحت سہولت پروگرام ” رکھ دیا تھا جبکہ ہیلتھ کارڈ کانام تبدیل کر کے”صحت انصاف کارڈ” رکھا گیا۔

    وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کہنا تھا کہ صحت سہولت پروگرام کادائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا ہے، ڈیڑھ کروڑخاندانوں کوصحت سہولت پروگرام کا حصہ بنا دیا ہے، ملک بھرمیں 9کروڑ افرادصحت انصاف کارڈ سےمستفید ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی حکومت نے وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کا نام تبدیل کر دیا

    گذشتہ سال دسمبر میں  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صحت سے متعلق اہم اجلاس میں صحت کی بہترین سہولیات کیلئے پبلک ہیلتھ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ مینجمنٹ کے شعبے کو ملک بھر میں نظرانداز کیا جاتا رہا ہے، اب ملک میں ہیلتھ مینجمنٹ کا جامع نظام لانا ہوگا، عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔