Tag: Sehat insaf card

  • صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل،  وزیراعظم  عمران خان کا  اہم فیصلہ

    صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل، وزیراعظم عمران خان کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا اور سیٹیزن پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری مختص کردی۔

    تفصیلات کے مطابق صحت انصاف کارڈ کے نظام کی مزید بہتری کے لیے وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کردیا۔

    سیٹیزن پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری مختص کردی ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

    وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اسپتاالوں میں علاج سہولتوں اورعملےسےمتعلق سمیت اخراجات کی عدم معلومات،تاخیر اورغلط علاج پر بھی شکایات کی جاسکیں گی، صحت کارڈ کے پینل میں شامل اسپتالوں کے مسائل پر بھی شکایات درج کرائی جاسکیں گی۔

    شکایات کےفوری ازالے کے لیے اسٹیٹ لائف کےاعلی افسران کو خصوصی ڈیش بورڈ الاٹ کردی ہے اور وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چئیرمین اسٹیٹ لائف شہریوں کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں گے۔

  • صحت انصاف کارڈ: سرکاری ملازمین کیلئے اہم اعلان

    صحت انصاف کارڈ: سرکاری ملازمین کیلئے اہم اعلان

    لاہور : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین نے کہا ہے کہ 10لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کوصحت انصاف کارڈ دیا جائے گا، صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندانوں کواسپتالوں میں بہترین علاج کی سہولت دستیاب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صحت انصاف کارڈ کی صوبہ بھر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ بیواؤں، زکوۃ حاصل کرنے والے افراد اور سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے خاندانوں کو بھی صحت انصاف کارڈ کی سہولت دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 10لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو بھی صحت انصاف کارڈ کی سہولت دی جائے گی، صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندانوں کو ہسپتالوں میں بہترین علاج کی سہولت دستیاب ہے، پنجا ب کے کارڈیالوجی اسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ ہولڈرز علاج کرواسکیں گے۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے منصوبہ کو عوامی سطح پربہت سراہاجارہاہے، صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کاروسیع کرکے 1کروڑ سے زائد خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ غربت کی سطح سے نیچے خاندانوں کو سہولت دیناوزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔

  • حکومت کا صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے ایک اور انقلابی قدم

    حکومت کا صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے ایک اور انقلابی قدم

    اسلام آباد : حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا، صحت انصاف کارڈ کا نیا نام قومی صحت کارڈ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے صحت انصاف کارڈ کا نام اورڈیزائن تبدیل کردیا، ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کا نیا نام قومی صحت کارڈ ہوگا۔

    ترجمان کے مطابق قومی صحت کارڈ کا اجرامرحلہ وار شروع ہونیوالے نئے اضلاع سے ہوگا، قومی صحت کارڈ پاکستان کا تاریخی اور انقلابی منصوبہ ہے، جس کے تحت غربت کی لکیرسے نیچےافراد کارڈ کے تحت علاج مفت کراسکتے ہیں۔

    وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قومی صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا ہے، پاکستان کے90 اضلاع میں پروگرام جاری ہے۔

    واضح رہے کہ فروری میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ریاست مدینہ کے اصولوں کے تحت پاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنایا جائے گا، اس سلسلے میں خیبر پختون خوا میں پہلی بار صحت انشورنس کا نظام لایا گیا ہے۔

    اس سے قبل پنجاب میں صحت سہولت کارڈ بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں، اس پروگرام کے تحت پنجاب میں 50 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کیے گئے۔

  • پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا خواب ہے، وزیراعظم

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا خواب ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا خواب ہے ، ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس سے 10 لاکھ روپے ملیں گے، غریب کوعلاج کے لیے سہولت دینے سے بڑی خدمت نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ہر خاندان کو صحت کارڈ کے پروگرام کے اجرا کے حوالے سے کےپی حکومت اوراسٹیٹ لائف کے درمیان معاہدے کی تقریب ہوئی ، وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی.

    وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پی حکومت کومبارکبادپیش کرناچاہتاہوں ، آپ نےکے پی میں ہر ایک کو صحت کارڈ دینے کا فیصلہ کیا، آپ کو جتنی مبارکباد دوں وہ کم ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس سے 10 لاکھ روپے ملیں گے، غریب کوعلاج کے لیے سہولت دینے سے بڑی خدمت نہیں ہوسکتی، ایک غریب خاندان علاج کے لیے اپنا سب کچھ لگا دیتا ہے، اس سوچ کی وجہ سے ہی میں شوکت خانم اسپتال بنایا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کوویڈ کے باوجود ہم ہدف کے مطابق وصولی نہیں کرسکے، اس مشکل کے باوجود صحت کارڈ کا اجرا بڑا اقدام ہے، آپ کے اقدام سے دوسرے صوبوں کوبھی تحریک ملے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پر زور دوں گا کہ اس طرح کا پروگرام لائیں، پروگرام سے اسپتالوں میں مقابل بڑھے گا، سرکاری اسپتالوں پر اپنی کارکردگی بہتر کرنے کا دباؤ بڑھے گا۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ پروگرام ہیلتھ سیکٹرمیں بہتری کی بھی بنیادہے، ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ ،اسپتال کے لئے کم قیمت پرزمین دیں گے، ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے چھوٹے شہروں میں بھی اسپتال کھلیں گے، ہیلتھ کارڈ کی بدولت سب کو صحت کی سہولتیں فراہم ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے صحت سےمتعلق شہریوں کا ڈیٹا بیس بھی بنے گا اور اسپتالوں کی کارکردگی کی بھی جانچ ہوسکےگی، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا خواب ہے ، ہم پاکستان بنانےوالوں کے اصولوں کےراستے پر جارہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ معاشرہ انسانیت کیلئے نظام بنانے کا فیصلہ کرتا ہے تو اللہ کی نعمت بھی آتی ہے، مدینہ کی ریاست ماڈل ہے، جس پر چلنے والے ہر ایک کو اللہ نوازے گا ، جب غریبوں کیلئے کام کیاجاتاہے تو اللہ بھی برکت عطافرماتا ہے۔

  • وزیراعظم آج خیبر پختونخوا  میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے پروگرام کا اجرا کریں گے

    وزیراعظم آج خیبر پختونخوا میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے پروگرام کا اجرا کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے پروگرام کا اجرا کریں گے ، صحت انصاف کارڈ سے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپےتک مفت علاج کی سہولت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی وعدوں کی تکمیل کے حوالے سے اہم دن ہے ، عوام کی معیاری صحت سہولتوں تک رسائی یقینی بنانے میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

    وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے پروگرام کا اجرا کریں گے ،خیبر پختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ میسر آئے گا۔

    صحت انصاف کارڈسےہرخاندان کو 10لاکھ روپےتک مفت علاج کی سہولت ملےگی، صحت انصاف کارڈکی فراہمی کے پہلے مرحلے سے40فیصد آبادی مستفید ہو رہی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا گیا تاکہ ہر خاندان مستفید ہو۔

    یاد رہے کے پی حکومت کے 60 لاکھ خاندانوں کے لیے مکمل میڈیکل کوریج کے انتظامات مکمل ہو گئے، اس سلسلے میں خیبر پختون خوا حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس میں معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔

    مفاہمتی یادداشت پر ہوم ورک مکمل ہونے کے بعد اب اس معاہدے پر دستخط کل ہوں گے، معاہدے کے تحت کے پی حکومت 5 سال میں 8 ارب روپے فراہم کرے گی، میڈیکل کوریج 10 لاکھ روپے تک طبی سہولتوں کا احاطہ کرے گا۔

    واضح رہے کہ فروری میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ریاست مدینہ کے اصولوں کے تحت پاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنایا جائے گا، اس سلسلے میں خیبر پختون خوا میں پہلی بار صحت انشورنس کا نظام لایا گیا ہے۔

    اس سے قبل پنجاب میں صحت سہولت کارڈ بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں، اس پروگرام کے تحت پنجاب میں 50 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کیے گئے۔

  • صحت انصاف کارڈ کے حامل افراد کے کیلئے بڑی خبر

    صحت انصاف کارڈ کے حامل افراد کے کیلئے بڑی خبر

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے 18 نجی اسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ مکمل فعال کردیا گیا ، صحت انصاف کارڈ پر 7 لاکھ 20ہزار روپے تک مفت علاج کرایا جا سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صحت انصاف کارڈکے حامل افراد کے کیلئے خوشخبری آگئی ، لاہور کے18 نجی اسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ مکمل فعال کردیا گیا ہے۔

    کارڈ کے ذریعے فری علاج کرانے والے اسپتالوں میں شریف میڈیکل سٹی، فاروق اسپتال، اختر سعید اسپتال، رشید اسپتال، بحریہ آرچرڈ اسپتال، لاہور کئیر اسپتال، سرجی میڈ اسپتال، انمول اسپتال، حسین میموریل اسپتال، الشفیع اسپتال، سینٹرل پارک اسپتال، آرتھوپیڈک میڈیکل کیمپلکس، عارف میموریل اسپتال، چوہدری اکرم اسپتال، لائف کئیر اسپتال، ایوسینا اسپتال، بیگم اختر ٹرسٹ اسپتال شامل ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحت انصاف کارڈ پر 7 لاکھ بیس ہزار روپے تک کا مفت علاج کروایا جا سکے گا، شہر میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 17 ہزار صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے جانے ہیں ، اب تک شہر میں 2 لاکھ 80 ہزار افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دو لاکھ 37 ہزار افراد کو مزید صحت انصاف کارڈ مہیا کیے جائیں گے جبکہ 5 ہزار معذور افراد جبکہ 1600 خواجہ سراوں میں بھی صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحت انصاف کارڈ پر کینسر، امراض قلب، حادثاتی چوٹیں، گردوں و جگر کی بیماریاں، ڈائلیسیز اور دیگر پیچیدہ بیماریاں شامل ہیں جبکہ اوپی ڈی، جنسی و نفسیاتی بیماریوں، شراب نوشی و خود کشی اور بانچھ پن کی بیماریوں کا علاج نہیں کیا جائے گا۔

    وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کا عمل شفافیت سے جاری ہے، صحت انصاف کارڈ غریب شہریوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں صحت انصاف کارڈ سے علاج معالجہ جاری ہے۔

  • پنجاب کے تین کروڑ شہریوں میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے جائیں گے، عثمان بزدار

    پنجاب کے تین کروڑ شہریوں میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے جائیں گے، عثمان بزدار

    چکوال : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہمی اولین ترجیح ہے، صوبے کے تین کروڑ شہریوں میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکوال میں صحت انصاف کارڈز کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سردارعثمان بزدارنے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سےتین کروڑ شہریوں میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے جائیں گے، اب تک 1لاکھ سے زائد شہری اس سہولت سے مستفید ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہمی حکومت کے منشورکا حصہ ہے، صحت انصاف کارڈز سے شہری باآسانی اپنا علاج کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتال سے مفت کرواسکیں گے۔

    کارڈ کے تحت7لاکھ روپے تک کے اخراجات حکومت برداشت کریگی، غریب اور مستحق افراد کے علاج معالجے کے لئے یہ ایک بہترین منصوبہ ہے، جہلم میں تین جبکہ چکوال میں چار لاکھ شہریوں میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔

    علاوہ ازیں وزیراعلی نے دورہ چکوال اور جہلم کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جس میں انٹرٹینمنٹ اور پارک اور واٹر سپورٹس منصوبے شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ انہوں نے پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے بی ایس بلاک کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا جبکہ دھارابی جھیل میں ریزاٹ اور رابطہ سڑک کا منصوبہ بھی شامل ہے۔