Tag: Sehwag

  • روہت شرما کے بعد اگلا کپتان کون؟ سہواگ نے بتادیا

    روہت شرما کے بعد اگلا کپتان کون؟ سہواگ نے بتادیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو چمپئن بنانے والے کپتان روہت شرما نے ٹی-20 انٹرنیشنل سے اپنی ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر کی جانب سے روہت شرما کے اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے، مگر روہت کے جانے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی قیادت کون سنبھالے گا، اس حوالے سے وریندر سہواگ نے اپنی بات سامنے رکھی ہے۔

    سابق جارح مزاج بلے باز وریندر سہواگ نے زمبابوے کے خلاف آئندہ ٹی-20 سیریز کے لیے نوجوان شبھمن گل کو کپتان مقرر کرنے سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

    وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ روہت کی جگہ شبھمن کو ہی کپتان ہونا چاہئے، اس بیان کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سہواگ نے اگلے کپتان کے لئے ہاردک پانڈیا کو مسترد کردیا ہے۔

    سہواگ کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ شبھمن گل طویل وقت تک ٹیم کے کپتان بنے رہیں گے۔ وہ تینوں فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    ٹیم میں تعصب ہونے کی باتیں غلط، قوم کا ہم پر غصہ جائز ہے، محمد رضوان

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما کو دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں، آج اجلاس کے دوران ایوان کے اسپیکر اوم برلا نے بھی بھارتی ٹیم کو عالمی چمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی۔

  • بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے، وریندر سہواگ

    بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے، وریندر سہواگ

    بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے بھارتی ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم کی کارکردگی پر طنز کیا ہے۔

    وریندر سہواگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بنگلادیش کے خلاف بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر دلچسپ ٹوئٹ میں کہا کہ کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے اپنی کارکردگی یار۔

    بنگلادیش کے خلاف مسلسل دوسری شکست پر وریندر سہواگ نے کہا کہ ٹیم کو کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے بھارت کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

  • خون جماتی برف پر کرکٹ، آفریدی الیون کی فتح

    خون جماتی برف پر کرکٹ، آفریدی الیون کی فتح

    برن: سوئیٹزر لینڈ میں 18 سو فٹ کی بلندی پر شدید سردی میں پہلے برفیلے اسٹیڈیم میں آفریدی اور وریندر سہواگ کی ٹیموں کے مابین ٹی ٹوینٹی میچ کا انتہائی دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں آفریدی الیون نے 6 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں کرکٹ لیجنڈز کے مابین برف پر ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ کا انعقاد ہوا جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور نام شعیب اختر، مائیکل ہسی، جے وردھنے، جیک کیلس، شاہد آفریدی اور وریندر سہواگ سمیت نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    منفی درجہ حرارت کی سخت سردی میں کھیلے گئے میچ میں ایک ٹیم کی کپتانی کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی اور دوسری کی بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ کررہے تھے، بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نے ڈائمنڈز جبکہ آفریدی نے رائلز کی نمائندگی کی۔

    آئس ہاکی کے بعد برف میں انوکھا مقابلہ دیکھنے کے لیے کھلاڑی میدان میں سوئیٹر اور جیکٹس پہن کر اترے۔

    سہواگ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے، ہدف کا تعاقب کرنے والی آفریدی الیون نے 16ویں اوور میں ٹارگٹ مکمل کیا اور 6 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

    ڈائمنڈز کی طرف سے وریندر سہواگ 31 گیندوں پر 62 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ اینڈری سائمنڈس 30 گیندوں پر 40 رنز اسکور کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

    رائلز  کی جانب سے آل راؤنڈر عبد الرزاق نے 18 رنز دے کر چار وکٹیں جبکہ شعیب اختر نے 32 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

    برفیلی اسٹیڈیم میں میچ کے لیے مصنوعی کارپیٹ کی پچ تیار کی گئی تھی جبکہ روایتی طور پر لال گیند کا استعمال کیا گیا تھا۔

    ویڈیو دیکھیں

    رائلز الیون (پاکستان)

    کپتان شاہد آفریدی، شعیب اختر، عبدالرزاق، جیک کیلس، گریم اسمتھ (ساؤتھ افریقا)، ڈینل ویٹوری (نیوزی لینڈ)، میکولم (نیوزی لینڈ)، گرانٹ ایلیٹ (نیوزی لینڈ)، مونٹی پینسر (انگلینڈ)، اویس شاہ (انگلینڈ)، میٹ پیرر (انگلینڈ) اور ایڈان انینڈریوس (سوئٹزر لینڈ)

    ڈائمنڈز الیون (بھارت)

    کپتان وریندر سہواگ (بھارت)، ظہیر خان (بھارت)، محمد کیف (بھارت)، اجیت آگار کر (بھارت)، مہیلا جے وردھنے (سری لنکا)، ملنگا (سری لنکا)، دلشان (سری لنکا)، مائیکل ہسی (آسٹریلیا)، سائمنڈس (آسٹریلیا)، متھون منہاس (بھارت)، رمیش پوار (بھارت)، روحان جین (سوئٹزر لینڈ)


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وریندر سہواگ کا سرفراز اور پاکستانی ٹیم کے حق میں بیان

    وریندر سہواگ کا سرفراز اور پاکستانی ٹیم کے حق میں بیان

    مبئی: بھارت کے سابق بلے باز وریندر سہواگ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد اور پاکستانی ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وریندر سہواگ کو پاکستان مخالف دینا بیان مہنگا پڑ گیا، بھارتی بلے باز نے شاید یہ سوچ کر قومی شاہینوں کے خلاف بیان دیا کہ بھارت کے لوگ تعریف کریں گے مگر انہیں شدید ترین مخالفت کا سامنا ہوا۔

    وریندر سہواگ کے بیان پر دنیا بھر میں کرکٹ کو پسند کرنے والے لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  انہیں مختلف القابات سے نوازا جس کے بعد سہواگ کو اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔

    اب جب پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ہونے میں صرف ایک روز باقی ہے شاید سہواگ کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے پاکستانی ٹیم اور سرفراز کے حق میں بیان دے دیا۔

    پڑھیں: پاکستانی کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کوہلی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ ’’سرفراز کی انگلش پر تنقید کرنا پاگل پن ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی کپتان اور ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور فائنل میں جگہ بنائی‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’انگریزی بولنا سرفراز کا کام نہیں، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کر کے ٹورنامنٹ سے انگلش ٹیم کو ایونٹ سے باہر کیا جس کا شمار بہترین ٹیموں میں ہوتا تھا، ساتھ ہی انہوں نے ہندوستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا‘‘۔

  • دنیا کے امیر ترین کرکٹرز کی فہرست جاری، آفریدی کا چھٹا نمبر

    دنیا کے امیر ترین کرکٹرز کی فہرست جاری، آفریدی کا چھٹا نمبر

    دبئی: پاکستانی آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہنے کے بعد بھی دنیا کے 6 سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

    خلیجی اخبارکی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ آمدنی کے معاملے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی سرفہرست ہیں انہوں نے تنخواہ سے 5.7 ڈالر جبکہ اشہارات کے ذریعے 23 ملین ڈالر کمائے۔

    crick-1

    بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی 24.9 ملین ڈالر کما کر دوسرے جب کہ فہرست میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کا تیسرا نمبر ہے انہوں نے 7.5 ملین ڈالر تنخواہ، اشتہارات اور انڈین پریمئیر لیگ سے کمائے۔

    crick-3

    بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود رواں برس اشتہاری معاہدوں 5.8 ملین ڈالر حاصل کیے۔

    crick-4

    آسٹریلین کے سابق بلے باز شین واسٹن ہیں جنہوں نے رواں برس مختلف اشتہاری مہم اور سیریز سے رواں برس 5.5 ملین ڈالر حاصل کیے ہیں۔

    crick-5

    پاکستانی آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی رواں برس مجموعی طور پر 06.3 ملین ڈالر کما کر چھٹے نمبر پر ہیں انہوں نے تنخواہ کی مد میں 2.3 ملین جبکہ تشہیری مہم سے 04 ملین ڈالر حاصل کیے۔