Tag: sehwan

  • وزیر اعلیٰ کے آبائی علاقے میں خسرہ کی وبا سے 25 بچے جاں بحق

    وزیر اعلیٰ کے آبائی علاقے میں خسرہ کی وبا سے 25 بچے جاں بحق

    کراچی: سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل اور آس پاس کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھیل چکی ہے، وزیر اعلیٰ کے آبائی علاقے میں خسرہ کی وبا سے ایک ہفتے میں 25 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے آبائی علاقے سیہون میں خسرہ کی وبا سے ایک ہفتے میں 25 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل اور آس پاس کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھیل چکی ہے، محکمہ صحت کے ناقص انتظامات کے باعث بچے مر رہے ہیں۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت بتائے انہوں نے کیا اقدامات کیے ہیں، بچے وزیر اعلیٰ سندھ کی نااہلی اور نالائقی کے باعث مرے ہیں، مراد علی شاہ سندھ کی تباہی کا کرپٹ منشی ثابت ہوچکا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقے میں جا کر متاثرین سے ملاقات کروں گا۔

  • سیہون:  پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک، لواحقین سراپا احتجاج

    سیہون: پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک، لواحقین سراپا احتجاج

    دادو: پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت پر ایس ایس پی جامشورو نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا، جہاں سید عبداللّٰہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی، چوری کے الزام میں پولیس نے راشد لاشاری نامی نوجوان کو حراست میں لیا۔

    پولیس کےمطابق لاک اپ میں نوجوان کی طبیعت بگڑنے پر اسے بھان سعید آباد ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، لیکن دورانِ علاج وہ انتقال کرگیا، متوفی کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت پولیس تشدد سے ہوئی ہے۔

    واقعے کے بعد ورثا نے لاش سیہون انڈس ہائی وے روڈ پر رکھ کر دھرنا دیا، احتجاج کے باعث لاڑکانہ سے حیدرآباد آنے جانے والا ٹریفک کئی گھنٹوں سے متاثر ہے۔

    ایس ایس پی جامشورو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سیہون ذوالفقاراوڈہانو کو معطل کردیا ہے، اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، مقدے میں میں ایس ایچ او سیہون سمیت چھ افراد کونامزد کیا گیا ہے۔

  • سانحہ سیہون سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 افراد گرفتار

    سانحہ سیہون سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 افراد گرفتار

    کراچی: سندھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جو سانحہ سیہون سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی اور ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار دہشت گرد اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث ہیں جبکہ ملزمان نے ساتھیوں کی مدد سے سیہون کی ریکی کی تھی۔

    عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سانحہ سیہون کےسہولت کار ہیں، ملزم اکبرعلی نے ٹیپو سلطان روڈ سے شہری کو اغوا کیا جبکہ ملزم اکبر نے مغوی کے اہل خانہ سے تاوان کے عوض 35 کروڑ روپے طلب کیے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر شہر کو قتل کر کے لاش منگھوپیر میں دفنا دی تھی جبکہ ملزمان نے ایک اور شہری کو اغوا کر کے رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان لیا۔

    مزید پڑھیں: سانحہ سیہون : دہشت گردوں کو پناہ دینے والا سہولت کار گرفتار، اسلحہ برآمد

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق سلطان اور اکبر دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے کوئٹہ میں دورانِ الیکشن حملے کیے جبکہ متعدد لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی۔ عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزمان پولیس اہلکار کے قتل اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔

    ارشاد رانجھانی کیس

    ایس ایس پی ایسٹ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ارشاد رانجھانی قتل کیس میں گرفتار ملزم رحیم شاہ کے پستول سے چار جبکہ مقتول کے پستول سے 8 گولیاں چلیں، دورانِ تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ مقتول کے زمینوں کے معاملات بھی تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: سیہون شریف حملے کے ملزمان گرفتاراورجہنم رسید ہوچکے‘ مراد علی شاہ

    دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ایس ایس پی ملیر اور اُن کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

  • سہون شریف کے قریب ٹریفک حادثہ‘ بچی جاں بحق‘ 8 افراد زخمی

    سہون شریف کے قریب ٹریفک حادثہ‘ بچی جاں بحق‘ 8 افراد زخمی

    سہون : صوبہ سندھ کے شہر سہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں پانچ سالہ بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سہون شریف کے علاقے لال باغ کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سہون شریف کے علاقے لال باغ کے قریب ٹریفک حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

    خیرپور: مہران ہائی وے پر ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 فروری کو خیبرپور کے قریب مہران ہائی وے پر آئل ٹینکر کار اور وین سے ٹکرا گیا تھا، افسوس ناک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    دادو: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں دادو کے علاقے لکی شاہ صدر کے قریب انڈس ہائی وے پر کار اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • سہون: انڈس ہائی وے پرکارالٹنےسے 2 افراد جاں بحق

    سہون: انڈس ہائی وے پرکارالٹنےسے 2 افراد جاں بحق

    سہون: صوبہ سندھ کے شہر سہون میں لکی شاہ صدر کے مقام پر تیز رفتار کار الٹنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سہون انڈس ہائی وے پر لکی شاھ صدر کے مقام پرتیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کار کا توازن برقرار نہ رکھ سکا جس سے کار الٹ گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ڈائریکٹر ایجوکیشن حیدرآباد علی اصغر لغاری اور ان کا ڈرائیور زاہد حسین شامل ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سہون اسپتال منتقل کردیں۔

    ڈی جی خان: خطرناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 26 دسمبر 2018 کو صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ کے شہر میرپورخاص میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • سیہون حادثے میں جاں بحق 8 افراد کی نمازجنازہ ادا

    سیہون حادثے میں جاں بحق 8 افراد کی نمازجنازہ ادا

    کراچی: سیہون کے قریب وین اور ٹرک کے تصادم کے نتیجےمیں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیہون کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں ادا کردی گئی جبکہ تدفین بھی میمن گوٹھ قبرستان میں کی گئی۔

    اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

    پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی نمبر سی ڈبلیو ون زیرو فائیو فور (1054 CW) ہائی روف اور ٹرک کے درمیان ہوا تھا۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں حنیف میمن، عبدالحمید ابراہیم، زبیر میمن، دانیال غلام حسین، عبدالغنی کا تعلق میمن گوٹھ کے حاجی احمد محلہ جبکہ عمران غنی میمن کا تعلق حاجی امیرمحلہ سے ہے جبکہ مشتاق اورعبدالغنی کا تعلق حاجی عبدالکریم محلہ سے تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    سیہون، مسافر بس اور وین میں تصادم، 7 جاں بحق

    واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2017 میں سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • عمران خان کے پاس لوگوں کو برا کہنے کے علاوہ کوئی پلان نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

    عمران خان کے پاس لوگوں کو برا کہنے کے علاوہ کوئی پلان نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

    جامشورو: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس لوگوں کو برا کہنے کے علاوہ کوئی پلان نہیں، ان سے ایک چھوٹا صوبہ خیبر پختونخوا نہیں سنبھالا گیا، پیپلزپارٹی واحد پارٹی ہے جو پاکستان کو سنبھال سکتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے کا حکومت کے پاس اختیار نہیں تھا، سیہون جامشورو روڈ پر حکومت نے سندھ سے دشمنی کی، روڈ کی دو لین بنی ہیں دو مزید بنانی ہیں، میں کہتا ہوں مجھے دیں میں تیزی سے مکمل کروں گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سیاست کی مکمل اجازت ہے تاہم کسی کو بھی دہشت گردی نہیں کرنے دیں گے، آٗئندہ عام انتخابات میں عوام ایم کیو ایم کو ووٹ نہیں دیں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، احسن اقبال پر حملہ دہشت گردی ہے، دہشت گردوں کی کوشش ہے اس امن کو سبوتاژ کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیہون میلے میں بیرون ملک سے بھی لوگ آتے ہیں، سندھ صوفیوں کی دھرتی اور امن کا گہوارہ ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں امن بڑی قربانیوں سے آیا ہے، دہشت کا ماحول ختم ہوگیا، مراد علی شاہ

    واضح رہے کہ مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ کراچی میں امن بڑی قربانیوں سے آیا ہے، دہشت کا ماحول ختم ہوگیا ہے، سیکڑوں لوگوں نے جانوں کی قربانی دے کر ہمیں چین سے جینے کا موقع دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آئندہ انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو واضح اکثریت ملنا مشکل ہے:مرادعلی شاہ

    آئندہ انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو واضح اکثریت ملنا مشکل ہے:مرادعلی شاہ

    سیہون: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق میں اگلی حکومت تمام جماعتیں مل کر بنائیں گی ‘ آئندہ انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو واضح اکثریت ملنا مشکل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ان خیالات کا اظہار سیہون شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چئیرمین سینیٹ کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، کسی بھی پارٹی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی اور پارٹی کے امیدوار کو نامزد کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2018 الیکشن کا سال ہے اور پیپلزپارٹی انتخابات کے لیے تیار ہے، خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں مضبوط ہوتی جارہی ہیں۔

    حلقہ بندیوں کے معاملے پرمرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حق میں ہونے والے فیصلے کی حمایت کرے گی، سندھ کے عوام تحریک انصاف کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ واٹر کمیشن کو بنے ہوئے ایک سال ہوا ہے، صوبہ سندھ میں آبی قلت کو ختم کرنے کےلیے مستقل منصوبے بنا رہے ہیں جبکہ منچھر جیل کے فلٹر پلانٹ کو جلد فعال کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ارسا کو پہلے ہی سندھ میں پیدا ہونے والی آبی قلت کے حوالے سے پانی کو ذخیرہ کرنے کی تجویز دی تھی مگر ارسا نے ہماری تجویزات پر عمل نہیں کیا۔

    آئندہ انتخابات کےحوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’’ آئندہ انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو واضح اکثریت ملنا مشکل دکھائی دے رہا ہے‘ انتخابی صورتحال کے پیشِ نظر کہہ سکتا ہوں کہ  وفاقی سطح پر حکومت سازی کے لیے تمام جماعتوں کو مل کر اتحاد بنانا ضروری ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • قلندر کی درگاہ پر قیامت گزرے ایک برس بیت گیا

    قلندر کی درگاہ پر قیامت گزرے ایک برس بیت گیا

    سہون: معروف صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے دھماکے کو ایک سال کا عرصہ بیت گیا، خود کش دھماکے میں 90 سے زائد زائرین شہید جبکہ 343 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سید عثمان بن مروندی امن و محبت اور اہل بیت کی قربانی کا پیغام لے کر مروند سے سندھ پہنچنے والے صوفی بزرگ کو لعل شہباز قلندر کا لقب ملا، گزشتہ برس 16 فروری کو مزار میں دھمال کے وقت خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں میں سیکڑوں زائرین بشمول خواتین اور بچوں نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے، شہید اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے تھا۔

    دہشت گردوں نے صوفی بزرگ کے محبت کے پیغام کو مٹانے کی کوشش تو ضرور کی مگر شدت پسندی سے نفرت کرنے والے زائرین نے اُن کی اس حکمتِ عملی کو ناکام بنایا اور لعل شہباز قلندر کی درگاہ کو ویران نہ ہونے دیا۔

    lal-post-1

    واضح رہے کہ صوفی بزرگ سید عثمان بن مروندی امن و محبت اور حب اہل بیت کا پیغام لیے مروند سے سندھ آئے اور رہتی دنیا تک لعل شہباز قلندرٌ ہوگئے، انسانیت سے محبت اس عظیم ہستی کا درس تھا یہی وجہ ہے کہ ہر رنگ ونسل ،قومیت، فرقہ اور ذبان بولنے افراد کا یہاں تانتا بندھا رہتا تھا۔

    امن کے دشمنوں کو محبت کیسے راس آتی اس لیے انہوں نے سندھ کے صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرکی درگاہ کو خود کش دھماکا کر کے ان ہی کے عقیدت مندوں کے لہو سے لال کیا۔

    post-1

    دھماکے کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کیا تو سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ خود کش حملہ آور کی نشاندہی کی گئی اور پھر مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔

    mazar-post-1

    درگاہ لعل شہباز قلندر پر خود کش دھماکا کا ذمہ دار کون ہے؟ برقعہ میں ملبوس کوئی خاتون تھی یا سی سی ٹی وی میں دکھایا گیا صحت مند نوجوان، حملہ آور کے سہولت کار کون تھے اور کیا دوبارہ دھماکا بھی کر سکتے ہیں ان سارے خدشات اور متضاد بیانات سے بے نیاز قلندر کے مریدوں نے کسی چیز کی پرواہ کیے بغیر ایک دن بھی دھمال کو رکنے نہیں دیا اور سارے سیکیورٹی حصار توڑ کر درگاہ مجیں میں داخل ہوئے جس کے بعد وقت نقارہ بھی بجایا گیا۔

    مزید پڑھیں: سانحہ سہون:‌ خودکش حملہ آور کا سہولت کار گرفتار

    یہ بھی پڑھیں: سیہون دھماکے کے سہولت کار حفیظ بروہی کی ویڈیومل گئی

    لعل کی درگاہ پر ابھی زائرین کا خون جما ہوا تھا کہ اسی دوران مرید کھڑے ہوئے اور محبت کا پیغام دینے کے لیے دھمال ڈالنی شروع کی، معروف رقاصہ شیما کرمانی وہ واحد خاتون تھیں جنہوں نے اندوہناک سانحےکے بعد قلندر کی درگاہ میں دھمال ڈالی اور دہشت گردوں کے منہ پر طمانچہ رسید کیا، اُس کے بعد سے یہ سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے اور روزانہ آدھے گھنٹے جبکہ جمعرات کو ایک گھنٹے زائرین دھمال ڈالتے ہیں۔

    صوفی بزرگ سے عقیدت رکھنے والے زائرین کا ماننا ہے کہ جب نقارہ بجتا ہے تو ایک وجد طاری ہوجاتا ہے جس کے بعد انسان اپنا وجود کھو بیٹھتا ہے اور ہاتھ خود بہ خود رقص کرنے لگتے ہیں۔

    قیامتِ صغریٰ کے ایک سال گزرنے پر عقیدت مند اور متاثرین افسردہ ضرور ہیں مگر وہ اس بات پر مطمئن بھی ہیں کہ انہوں نے شدت پسندی کو شکست دے کر قلندر کے فلسفے کو پروان چڑھایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سیاسی یتیموں نے قوم کو کچھ نہیں‌ دیا: بلاول بھٹو

    سیاسی یتیموں نے قوم کو کچھ نہیں‌ دیا: بلاول بھٹو

    سہیون: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیاسی یتیموں کے ٹولے نے قوم کو بھلا کیا دیا، حریفوں نے اشتہارات کےعلاوہ کہیں ترقی نہیں کی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے سہیون میں امراض قلب کے ادارے کے افتتاح کے موقعے پر کیا۔

    بلاول بھٹو نے حریفوں پرطنز کے تیربرساتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں گراتے گراتے اتنا نہ گریں کہ دھرتی کی دشمنی پر اتر آئیں، سیاسی یتیموں نے قوم کو کچھ نہیں‌ دیا۔

    قصور میں بچی کا قتل شریفوں کے اقتدار کے منہ پر طمانچہ ہے، بلاول بھٹو

    ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی ہر فیصلہ عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتی ہے، ہماری منزل مضبوط اور مستحکم پاکستان ہے، اب عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہے انہیں پنجاب کی میٹرو بس چاہیے یا خیبرپختونخواہ کے درخت  چاہییں یا پھر مفت علاج چاہیے۔

    قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار شریف پر پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔ اسے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سہیون دھماکے کے واقع سے متعلق آگاہی اور بحالی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔