Tag: sehwan blast

  • سانحہ سہون:‌ خودکش حملہ آور کا سہولت کار گرفتار

    سانحہ سہون:‌ خودکش حملہ آور کا سہولت کار گرفتار

    سکھر: سانحہ چیئرنگ کراس لاہور کے بعد اب سانحہ سہون کے سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا تعلق خیرپور سے بتایا جارہا ہے، خودکش جیکٹ بھی شکارپور میں تیار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ سہون کے معاملے میں آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہفتے کو اجلاس میں بریفنگ دی تھی کہ سانحے میں کون ملوث ہے اور اس کے شواہد مل گئے ہیں جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے، اس دعوے کے فوری بعد پولیس کی جانب سے پیش رفت سامنے آگئی ہے۔


    اسی سے متعلق: سہون دھماکا: ملزمان کہاں‌ سے آئے؟ شواہد مل گئے


    اطلاعات ہیں کہ پولیس نے درگاہ لعل شہباز قلندرؒ کے خودکش حملہ آور کو سہولت دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کا تعلق شکارپور کے حفیظ بروہی گروپ سے بتایا جارہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملزم حفیظ بروہی گروپ لشکر جھنگوی چھوڑ کر داعش سے منسلک ہوچکا ہے، سیہون دھماکے کے لیے خودکش جیکٹ بھی شکارپور میں تیار کی گئی، حفیظ بروہی گروپ شکارپور بم دھماکوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

    مزید اطلاعات ہیں کہ سانحہ سہون کے خود کش بمبار کا تعلق بھی سانحہ لاہور کی طرح افغانستان سے ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہر آئی ہے جس کا آغاز لاہور چیئرنگ کراس دھماکے سے ہوا جس میں پندرہ افراد شہید ہوئے، دو روز قبل پنجاب پولیس نے باجوڑ کے رہائشی انوار کو گرفتار کیا ہے جس نے خودکش حملہ آور کو افغانستان سے لاہور لانے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے اور اس کا ویڈیو بیان جاری کیا جاچکا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہورحملہ: خودکش حملہ آور کو لانے والا لنڈا بازار میں‌ مقیم تھا

    ملزم کی گرفتاری کے بعد پاک فوج نے افغان سرحد پر واقع جماعت الاحرار کے تربیتی کیمپس اور کمین گاہوں پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے ہیں جبکہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے سربراہ جنرل نکولسن سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد پاکستان آنے کا سلسلہ بند کرایا جائے۔

    ساتھ ہی پاکستان نے 76 دہشت گردوں کی فہرست بھی افغانستان کے حوالے کی ہے جو افغانستان سے پاکستان میں کی جانے والی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

  • سیہون دھماکے،  تیسرے روز بھی کراچی میں ریڈ الرٹ

    سیہون دھماکے، تیسرے روز بھی کراچی میں ریڈ الرٹ

    کراچی : سیہون دھماکے کے بعد آج تیسرے دن بھی کراچی میں ریڈ الرٹ ہے، آئی جی سندھ نے پولیس کو24 گھنٹےالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار میں دھماکے کے بعد کراچی میں آج تیسرے دن بھی ریڈالرٹ ہے، پولیس اور رینجرز نے اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات سنبھال لیے ہیں، آئی جی سندھ نے پولیس کو24 گھنٹےالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔


    مزید پڑھیں : سیہون واقعے کے بعد کراچی پولیس ریڈالرٹ


    عبداللہ شاہ غازی کے مزار کو کھول دیا ہے لیکن زائرین کو پارکنگ کی اجازت نہیں، عبداللہ شاہ غازی مزار پر رینجرز اور پولیس کے افسران موجود ہیں۔

    شہر بھر میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ نوری شاہ بابا، جامع کلاتھ عالم شاہ، کیماڑی غائب شاہ مزار زائرین کے لیے بند ہے۔

    سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر مزار قائد کو بھی انتظامیہ کی جانب سے عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ مساجد، امام بارگاہوں،عوامی مقامات، شاپنگ مالز کی بھی سیکیورٹی سخت ہے۔


    مزید پڑھیں : مزار قائد بند، درگاہ عبداللہ شاہ غازی کو کھول دیا گیا


    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک شفٹ میں9 ہزار اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

    سیہون دھماکے کے بعد آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سیہون مزار کے لئے کوئی سیکیورٹی خطرہ نہیں تھا، سی سی ٹی وی کیمرے بھی ٹھیک کام کر رہے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے سے پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ انہی حالات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں سیکیورٹی سخت کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خوفناک خودکش دھماکے میں 75 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق افراد میں 20 بچے، 9 خواتین، 45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

     

  • سیہون دھماکا، پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، 30افراد گرفتار

    سیہون دھماکا، پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، 30افراد گرفتار

    لاہور: ملک میں پہ درپہ ہونیوالی دہشگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کے بعد ملک پھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ بیشتر مزارات و درگاہیں عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں اور مقابلوں میں کئی دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیہون میں حملے کے بعد سیکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے، درگاہ بری امام اور ملتان میں بہاؤ الدین ذکریا سمیت پنجاب کے تمام مزارات بند کردیے گئے، شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر تلاشی لی جارہی ہے۔

    سرگودھا میں فیصل آباد روڈ پر سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں دو دہشتگرد مارے گئے، لاہور میں بھی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق زیرحراست افراد میں افغان اور فاٹا کے باشندے بھی شامل ہیں، شہرمیں تمام درباروں کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    چنیوٹ میں بھی پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں ایک سو چوہتر مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائس سے تلاشی لی گئی، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    چنیوٹ میں ڈپٹی کمشنراورڈی پی او نے مختلف مزاروں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔