Tag: sehwan

  • لعل شہباز قلندر نے عمران خان کو حاضری کی اجازت نہیں دی، ناصر حسین شاہ

    لعل شہباز قلندر نے عمران خان کو حاضری کی اجازت نہیں دی، ناصر حسین شاہ

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے نصیب میں قلندر کے مزار کی زیارت نہیں تھی، لعل شہباز قلندر نے عمران خان کو حاضری کی اجازت نہیں دی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لعل شہباز قلندر نے عمران خان کو حاضری کی اجازت نہیں دی، عمران خان گناہوں کی توبہ کریں تو حاضری کی اجازت خود مل جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سندھی ٹوپی کو رد کرنے والے کو قلندر نے رد کردیا، عمران خان قلندر کی دھرتی سے بے مراد لوٹے ہیں۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مسلح نجی محافظ کو مزار کے اندر جانے کی اجازت نہیں، عمران خان نجی گارڈز کے ساتھ مزار میں جانا چاہتے تھے۔

    عمران خان کی جانب سے پیپلزپارٹی پر تنقید بلا جواز ہے، سہیل انور سیال

    صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے پیپلزپارٹی پر تنقید بلاجواز ہے، مسلح گارڈز کے ساتھ مزار کے اندر جانے کی اجازت نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اورعارف علوی بغیر گارڈز کے درگاہ میں داخل ہوئے، سیہون دھماکے کے بعد مزار کی سیکورٹی انتہائی سخت ہے۔

    عمران خان کو درگاہ پر جانے سے نہیں روکا گیا، ڈی سی جامشورو

    ڈی سی جامشورو فرید مصطفی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو درگاہ پر جانے سے نہیں روکا گیا بلکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو مسلح گارڈ لے کر جانے سے روکا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ودیگر رہنماؤں نے درگاہ پر حاضری دی، عمران خان نے ایشو بنایا اور واپس چلے گئے۔

    یہ پڑھیں: درگاہ لعل شہبازپرحاضری سے روکنا زرداری کی بوکھلاہٹ کو ظاہرکرتی ہے، عمران خان


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیہون شریف کےقریب ٹرک اوررکشےمیں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق

    سیہون شریف کےقریب ٹرک اوررکشےمیں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق

    سیہون : صوبہ سندھ کےشہرسیہون کےقریب تیزرفتار ٹرک اور رکشے کےتصادم کےنتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ کےشہرسیہون شریف کے قریب یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مزدا ٹرک نے سامنے سے آنے والے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 4افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہےجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ جاں بحق افراد میں 2خواتین اور 1بچہ بھی شامل ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتار مزدا ٹرک اور رکشہ کے تصادم کےنتیجے میں پیش آیا تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    لیہ میں بس اورٹرک میں تصادم ‘ 11 افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ چار روز قبل صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں بس اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    ملتان ایمرسن کالج کے3 پروفیسرز ٹریفک حادثے میں جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ روزملتان ایمرسن کالج کے تین پروفیسر مری کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ساہیوال میں ٹریفک حادثہ، اداکارہ خوشبو سمیت آٹھ افراد زخمی، بھائی جاں بحق

    ساہیوال میں ٹریفک حادثہ، اداکارہ خوشبو سمیت آٹھ افراد زخمی، بھائی جاں بحق

    لاہور: ساہیوال میں مسافرکوچ اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اداکارہ خوشبو سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں فلمسٹار خوشبو کا بھائی جاوید بھی شامل ہے جبکہ آٹھ زخمی افراد میں فلمسٹار ، اسٹیج اداکارہ خوشبو بھی شدید زخمی ہوئی ہیں۔

    حادثے کا شکار افراد سیہون سے لاھور جا رہے تھے کہ ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پران کی کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اداکارہ کا بھائی جاوید جاں بحق اورادکارہ خوشبو سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کو جناح اسپتال لاہورمنتقل کیا۔

  • لعل شہبازقلندرکاعرس، گرمی اورمختلف حادثات،14زائرین جاں بحق

    لعل شہبازقلندرکاعرس، گرمی اورمختلف حادثات،14زائرین جاں بحق

    سیہون: لعل شہبازقلندرکے عرس میں شدید گرمی اورمختلف حادثات کے باعث آج بھی ایک خاتون سمیت چھ زائرین جان بحق ہوگئے جبکہ کل سے آج تک ہلاکتوں کی تعدادچودہ ہوگئی ہے۔

    سیہون شریف میں حضرت لعل شہبازقلندرکاسات سوتریسٹھواں عرس جاری ہے،عرس کے دوسرے روزبھی ملک بھرسے زائرین کی آمدکاسلسلہ جاری ہے، ہزاروں کی تعدادمیں لوگ موجود ہیں جبکہ شدیدگرمی اورحبس کاعالم ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی زائرین اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ اورحکومتِ سندھ کے ناقص انتظامات نے اُن کے دعوؤں کی قلعی بھی کُھول دی ہے، روزانہ کئی افرادگرمی اورپانی کی عدم دستیابی کے باعث ہلاک ہورہے ہیں، گرمی کے ستائے زائرین دفعہ ایک سوچوالیس عائد ہونے کے باوجود نہر کارُخ کرتے ہیں اوراپنی زندگیاں کھوبیٹھتے ہیں۔

     دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اتنی ہلاکتوں کے باوجودبھی کوئی نوٹس نہیں لے رہی، جبکہ ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ اتنے زائرین کوسہولیات فراہم کرنے کے لئے بجٹ ناکافی ہے۔

     پانی کے لئے بنائی گئی بیس سبیلیں ہزاروں زائرین کی پیاس بجھانے کے لئے ناکافی ہیں، پیپلزپارٹی کے کوچئیرمین آصف علی زرداری کی جانب سے زائرین کومفت منرل واٹرکی بوتلیں تقسیم کرنے کااعلان توہوالیکن یہ صرف اعلانات کی حدتک ہی محدودرہا۔

  • انڈس ہائے پرکارحادثہ، دوجاں بحق چارزخمی

    انڈس ہائے پرکارحادثہ، دوجاں بحق چارزخمی

    سیہون:انڈس ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سیہون کے مزدیک ایک کار کو تیز رفتاری کے سبب حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جنہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

    کہا جارہا ہے کہ ہلاک شدگان اور زخمی شدگان کا تعلق سندھ کے شہر نواب شاہ سے ہے۔

    حادثے کے وقت بدقسمت کار کے مسافر نواب شاہ کی جانب گامزن تھے جب تیز رفتاری کے سبب گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

    سیہون کا علاقہ پہاڑی ہونے کے سبب ڈرائیونگ کے لئے خطرناک تصور کیا جاتاہے اور ڈرائیونگ کے وقت ڈرائیورز کو بے پناہ محتاط رہنا ہوتا ہے بصوررت دیگر اس نوعیت کے حادثے پیش آتے ہیں۔