Tag: seize

  • آلوؤں میں کوکین بھر کر لے جانے والے اسمگلرز گرفتار

    آلوؤں میں کوکین بھر کر لے جانے والے اسمگلرز گرفتار

    کولمبیا میں انسداد منشیات کی پولیس نے آلوؤں میں بھر کے لے جائی جانے والی 13 ہزار کلو گرام کوکین ضبط کرلی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں اسمگلرز نے آلوؤں اور فروزن چپس میں کوکین چھپا رکھی تھی، اینٹی نارکوٹکس پولیس نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں پولیس اہلکار آلو کاٹ کر اس میں سے کوکین نکال رہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق فروزن چپس کے پیکٹس پر ایکسپائری ڈیٹ نہیں تھی جس پر انہیں شک ہوا۔

    اس کے بعد 50 افراد اور منشیات سونگھنے والے کتوں کی ٹیم نے مل کر 13 ہزار کلو گرام کوکین برآمد کی۔

    کولمبین اینٹی نارکوٹکس پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اسمگلنگ کا انوکھا ترین طریقہ ہے جو انہوں نے اپنے کیریئر میں دیکھا، مذکورہ شپمنٹ بھیجنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • روس چھوڑنے والی مغربی کمپنیاں ہوشیار۔۔۔۔ سخت ترین فیصلہ کرلیا گیا

    روس چھوڑنے والی مغربی کمپنیاں ہوشیار۔۔۔۔ سخت ترین فیصلہ کرلیا گیا

    ماسکو: روس چھوڑنے والی مغربی کمپنیوں سے متعلق سخت ترین فیصلے کرلئے گئے

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس ایک نئے قانون کو پاس کرنے پر غور کررہا ہے جس کی مدد سے وہ مغربی کمپنیوں کے مقامی کاروبار کو اپنے کنٹرول میں لے سکا گا جو یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد وہاں سے نکلنے کا فیصلہ کررہی ہیں۔

    اس نئے قانون کی وجہ سے روس سے نکلنے کی کوشش کرنے والی مغربی کثیرالقومی کمپنیوں کے لئے خطرہ بڑھ گیا ہے، یہ قانون جو آئندہ ہفتے لاگو ہوسکتا ہے، روس کو مداخلت کے وسیع اختیارات دے گا جہاں مقامی ملازمتوں یا صنعت کو خطرہ ہو۔

    اس قانون کے بعد مغربی کمپنیوں کے لئے خود کو نقصان سے بچانا مزید مشکل ہوجائے گا جس سے وہ بڑا مالی نقصان اٹھاسکتی ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جائیدادیں ضبط کرنے کے قانون کی تجویز مغربی کمپنیوں جیسے کہ میکڈونلڈ، اسٹاربکس اور بریور اے بی انبیو کے اخراج کے بعد سامنے آئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکا چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا

    یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب روسی معیشت پر مغربی پابندیوں کی وجہ سے دباؤ بڑھانے کی کوشش کی گئی،گوکہ دنیا کا سب سے بڑا فرنیچر برانڈ آئیکا، فاسٹ فوڈ چین برگر کنگ اور سینکڑوں چھوٹی فرم کا اب بھی روس میں کاروبار جاری ہے، لیکن نئے قانون کی منظوری کے بعد کوئی بھی کمپنی روس چھوڑنے کی کوشش کریگی تو اسے سخت لکیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ادھر روسی فیصلے کے بعد آئیکا نے روس میں تمام امور کو معطل کردیا ہے، کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پابندیوں سے متعلق نئے روسی فیصلے کو قریب سے دیکھا جارہا ہے اور تمام آپشنز پر غور جاری ہے، برگر کنگ نے فوری تبصرے سے انکار کیا ہے۔

  • ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کے تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا

    ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کے تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا

    تہران/لندن : ایرانی رضا کار فورس بسیج نے برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میںقبضے میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی رضاکار فورس بیسج (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی آئل ٹینکر ’اسٹینا امپیرو‘ کے خلاف آبنائے ہرمز سے گزرنے پر بندرگاہ مزغان اور میری ٹائم آرگنائزیشن کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔

    سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی آئل ٹینکر کو اہم قانونی کارروائی پوری کرنے کےلیے ایرانی کوسٹ گارڈز کے حوالے کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی جہاز کے مالک نے بتایا کہ ’تیل بردار جہاز سعودی عرب کو تیل فراہم کرنے روانہ ہوا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جہاز سے رابطہ ٹوٹ گیا اور جہاز شمال سے ایران کی جانب روانہ ہوگیا۔

    اسٹینا اپمیرو کے مالک کاکہنا تھا کہ آئل ٹینکر کو طیاروں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے گھیرے میں لیا گیا جس پر 23 افراد سوار تھا۔

    جہاز مالک سے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹینا امپیرو بین الااقوامی پانیوں میں سفر کررہا تھا جسےپر شام کے قریب قبضے میں لیا گیا تھا، جہاز پر سوار عملے کے زخمی ہونے سے متعلق کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے، عملے کی سلامتی کی ذمہ داری مالک اور کمپنی دونوں کی اوّلین ترجیح ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ نے ایران پر برطانوی تیل بردار جہاز روکنے کا الزام عائد کیا تھاتاہم ایرانی پاسداران انقلاب نےواقعے کی تردید کی تھی۔

    واضح رہے کہ سپریم لیڈر  آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور آرمی چیف محمد باقری نے آئل ٹینکر کو رہا نہ کرنے کی صورت میں برطانوی ٹینکر کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

  • لکھنؤ پاسپورٹ تنازعہ،  ہندومسلم جوڑے کا پاسپورٹ ضبط کیے جانے  کا امکان

    لکھنؤ پاسپورٹ تنازعہ، ہندومسلم جوڑے کا پاسپورٹ ضبط کیے جانے کا امکان

    لکھنو : بھارت کے شہر لکھنئو میں ہندو، مسلم جوڑے کو پاسپورٹ جاری کرنے کے تنازعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ تنوی نے  پاسپورٹ آفس کو غلط معلومات دی،  جس پران کا پاسپورٹ ضبط کرکے مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر لکھنؤ میں واقع پاسپورٹ دفتر میں ایک افسر پر بدسلوکی کا الزام لگانے والے ہندو مسلم جوڑے کو پاسپورٹ جاری کئے جانے کے معاملے پر  نیا موڑ آیا، مقامی پولیس نے اپنی رپورٹ پاسپورٹ آفس کو بھجوادی۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ سروس افسر وکاس مشرا پر بدسکولی کا الزام لگانے والی درخواست گزار تنوی سیٹھ گزشتہ ایک سال سے لکھنؤ میں نہیں رہ رہی تھی، وہ نوئیڈا میں رہتی ہے اوروہیں کام کرتی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنوی سیٹھ اورانیس صدیقی کو ضابطے کے خلاف پاسپورٹ جاری کیا گیا، پاسپورٹ کے حصول کیلئے میاں بیوی نے غلط بیانی سے کام لیا ۔

    رپورٹ میں ان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے بعد ہندومسلم جوڑے کیخلاف غلط معلومات دینے پرمقدمہ درج کیا جاسکتا ہے اور  پاسپورٹ بھی ضبط کیا جا سکتا ہے۔

    سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیپک کمار نے  کہا قانون کے مطابق پاسپورٹ  کے حصول کیلئے درخواست گزار کا بتائے گئے پتے پر ایک 6 ماہ سے زیادہ وقت تک رہنا ضروری ہے جبکہ لکھنئو کے پتہ پر پچھلے ایک سال سے تنوی نہیں رہتی ہے۔


    مزید پڑھیں : بھارتی پاسپورٹ چاہیے تو ہندو ہونا پڑے گا، لکھنؤ ریجنل پاسپورٹ افسر کی ناروا شرط


    یاد رہے گزشتہ ہفتے ہندو مسلم جوڑے محمد انیس اور ان کی بیوی تنوی سیٹھ نے الزام لگایا تھا کہ انیس جون کو اپنے اور اپنی بیوی کے پاسپورٹ کے لیے بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں درخواست دی۔

    بیس جون کو لکھنؤ کے پاسپورٹ آفس میں وکاس مشرا نامی آفیسر نے جب شوہر کا نام محمد انیس صدیقی لکھا دیکھا تو وہ تنوی سیٹھ پر چلانے لگا کہ اسےمسلمان سے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی اوراس کی درخواست خارج کردی۔

    پاسپورٹ سروس آفسر وکاس مشرا نے انس سے کہا کہ پاسپورٹ بنوانا ہے تو وہ ہندو مذہب اپنالیں، ورنہ یہ شادی نہیں مانی جائے گی اور تنوی کو بھی ہدایت دی کہ وہ تمام دستاویزات میں اپنا نام تبدیل کردیں۔

    اس واقعہ کے بعد جوڑے نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج سے مدد کی اپیل کردی، جس کے بعد انس اور تنوی کو پاسپورٹ جاری کرتے ہوئے پاسپورٹ آفیسر کو نوٹس جاری کرکے اس کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

    انس اور تنوی نے 2007 میں شادی کی، ان کی 6 سال کی ایک بیٹی ہے اور  دونوں نوئیڈا میں نجی کمپنی میں کام کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ٹرمپ کی شکل والی ہزاروں نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں

    ٹرمپ کی شکل والی ہزاروں نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں

    برلن: جرمنی کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرمپ کی شکل والی نشہ آور گولیاں فروخت  کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس نے اوزنابرگ کے شہر میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور دو افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد امریکی صدر کی شکل سے مشابہ نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کا کام کررہے تھے۔

    پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ہزاروں کی تعداد میں نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ ان کی فروخت میں ملوث دو آسٹروی باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار افراد نشہ آور گولیاں آن لائن فروخت کرتے تھے۔پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے دونوں افراد سگے باپ بیٹے ہیں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کی ہم شکل نشہ آور گولی کا نام ’ایکٹسی‘ ہے اور یہ مضر صحت بھی ہے، ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر استعمال کرنے سے اب تک کئی لوگ اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان گولیوں کو کھانے سے متعلقہ شخص کا بلڈ پریشر بہت بڑھ جاتا ہے اور سر چکراتا ہے ساتھ میں گھبراہٹ بھی محسوس ہوتی ہے جس سے ذہنی حالت خراب ہونے کے بہت زیادہ خدشات ہیں۔

    ممنوعہ گولیوں کی فروخت پر پوری دنیا میں پابندی عائد ہے، ان گولیوں کی اگلے حصے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر جبکہ اس کے پچھلے حصے پر ان کا نام درج ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔