Tag: seize fire

  • بھارت کی جانب سے ظفروال سیکٹر میں ایل اوسی کی خلاف ورزی: آئی ایس پی آر

    بھارت کی جانب سے ظفروال سیکٹر میں ایل اوسی کی خلاف ورزی: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرسیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی، تاہم پنجاب رینجرزکی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت کی توپیں خاموش ہو گئیں.

    پاک فوج کے شعبہ نشرو اشاوعت  آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھرلائن آف کنٹرول پرسیز فائرکی خلاف ورزی عمل میں‌ آئی ہے‘ بھارتی فوج نےصبح ساڑھے آٹھ بجے ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ کاسلسلہ شروع کیا گیا.

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ظفروال ورکنگ باؤنڈری لمبڑیال اوراکرم شہید چوکی پربلا اشتعال فائرنگ کی، تاہم پنجاب رینجرزکی جانب سے فوری بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی سورماؤں کی توپیں خاموش ہو گئیں۔

    یہاں پڑھیں:لائن آف کنٹرول، رواں سال بھارت نے 178 بار خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں‌ میڈیا سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے گذشتہ 3 سالوں میں‌ مجموعی طور پر 945 مرتبہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ صرف 4 ماہ کے دوران بھارت 314 مرتبہ سیزفائز کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں 46 پاکستانی شہری شہید ہوئے ہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے جوابی کاروائی کے نتیجے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے  ہیں.

  • یمن: حوثی قبائل کے خلاف فضائی حملوں میں 24 شہری ہلاک

    یمن: حوثی قبائل کے خلاف فضائی حملوں میں 24 شہری ہلاک

    یمن میں سعودی اتحاد کے ساٹھ فوجیوں کے ہلاکت کے ردعمل میں حوثی قبائل کے خلاف فضائی حملوں میں چوبیس شہری ہلاک ہوگئے۔

    حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے والے اپنےساٹھ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے یمن میں کئی مقامات پر شدید بمباری کی جس سے چوبیس سے زائد شہری ہلاک ہوگئے اوررہائشی عمارتوں کوشدیدنقصان پہنچا۔

    ماریب میں اسلحہ خانے پر حوثی قبائل کے راکٹ حملے کے نتیجے میں ساٹھ فوجی ہلاک ہوئے تھےجس میں متحدہ عرب امارات کے پینتالیس فوجی ہلاک ہوئے جوکے متحدہ عرب عمارات کی عسکری تاریخ کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔

  • حوثی قبائل نے جنگ بندی کی تجویز منظور کرلی

    حوثی قبائل نے جنگ بندی کی تجویز منظور کرلی

    قاہرہ: ایرانی حمایت یافتہ حوثی قبائل نے سعودی عرب کی جانب سے انسانی بنیادوں پر پیش کردہ پانچ روزہ جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی ہے، ساتھ ہی سعودی عرب کو خبردار بھی کیا ہے کہ اس دوران ہونے والی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    سعودی عرب کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ اگر حوثی قبائل رضا مند ہیں تو جنگ بندی پر عملدرآمد منگل سے ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحاد نے 26 مارچ 2015 کو جلاوطن صدرعبدالربو منصورہادی کی حکومت بحال کرانے کے لئے فضائی حملے شروع کیے تھے۔

    دوسری جانب حوثی قبائل کا کہنا ہے کہ ان کی جدوجہد ملک کو کرپشن اور القائدہ کے خطرے سے بچانے کے لئے ہے۔

    حوثی قبائل کے ترجمان کرنل شرف لقمان کا کہنا ہے کہ’’القائدہ اور اسکے حامیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر آرمی دیگر مسلح گروہ انتہائی موثر جواب دیں گے‘‘۔

    حوثی قبائل کی جانب سے یہ بیان ہفتے کو رات گئے جاری کیا گیا جس میںانہوں نے کہا ہے کہ یمن کے لوگوں کو تکلیف سے بچانے کے لئے تمام مثبت اقدامات کا خیر مقدم کریں گے۔

    حوثی قبائل نے تنازعے کے حل کے لئے اقوام متحدہ کے زیر نگرانی مذاکرات بھی شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اے ایف پی

  • سعودیہ کی جنگ بندی کی پیشکش، حوثی قبائل کو نشانہ بنایا جائے گا

    سعودیہ کی جنگ بندی کی پیشکش، حوثی قبائل کو نشانہ بنایا جائے گا

    ریاض: یمن کے خلاف سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ اگر حوثی قبائل نےسرحدی علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا تو اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔ یہ بیان سعودی عرب کی جانب سے پانچ روز کی جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد ہی سامنےآیا ہے۔

    سعودی اتحاد کے ترجمان جنرل احمد اسیری کا کہنا ہے کہ حوثی قبائل نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے اور شہروں کو نشانہ بنارہے ہیں، انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ باغی رہنماوٗں کا پیچھا نہیں چھوڑا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ حوثی قبائل سرحدوں پر حملے کررہے لیکن ہم ہر صورت اپنے شہریوں کے دفاع کو ممکن بنائیں گے، انکا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے سعودی شہر نجران پر حملہ کیا جس میں 15 شہری زخمی ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حوثی قبائل کو شہریوں پر حملے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

    سعودی اتحاد کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب چند گھنٹے قبل سعودی وزیرِ خارجہ عدیل الجبیرنے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کے ہمراہ یمن میں جاری جنگ انسانی بنیادوں پرپانچ روز کے لئے بند کرنے کا مشروط اعلان کیا تھا۔

    سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر حوثی قبائل نے جنگ بندی کا احترام کیا تو انسانی بنیادوں پرپانچ روز کے لئے جنگ بند کی جاسکتی ہے۔