Tag: selab

  • اسلام آباد اورکشمیرکا سرحدی علاقہ سیلاب میں ڈوب گیا

    اسلام آباد اورکشمیرکا سرحدی علاقہ سیلاب میں ڈوب گیا

    اسلام آباد : بے رحم موجوں نے پنجاب اور کشمیر کے بارڈر کے علاقے بنال کو لپیٹ میں لے لیاہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ میں 126گھروں سمیت 2000 ایکڑاراضی زیرآب آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور کشمیر کاسرحدی علاقہ سیلاب میں ڈوب گیا، پنجاب کی تحصیل کلرسیداں سے تقریبا 30 کلومیڑ کے فاصلے پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا حلقہ بنال پانی میں ڈوب چکا ہے۔

    منگلا ڈیم کے پانی سے 126 سے زائد خاندان کے سیکڑوں افراد پانی کی بے رحم موجوں کی نذر ہو رہے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں، گھروں کی چھتوں پر کھڑے پانی میں گھرے مکین اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے گھر تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

    علاقہ مکین کہتے ہیں کہ پانی آنے سے گھر تو برباد ہوئے قیمتی سامان کی صورت میں بھی لاکھوں کا نقصان برداشت کر چکے ہیں۔

    اہل علاقہ نے وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر اور وزیر اعلیٰ سے فریاد کی ہے کہ رہے سہے گھر بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں، بصورت دیگر انہیں مناسب معاوضہ ادا کیا جائے تا کہ وہ پانی کی اس بستی سے ہجرت کر کے خوشحال زندگی گزار سکیں۔

     

  • ڈاکٹر طاہرالقادری 20 دسمبر کو پاکستان آ رہے ہیں

    ڈاکٹر طاہرالقادری 20 دسمبر کو پاکستان آ رہے ہیں

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری 20 دسمبر کو پاکستان آ رہے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری گیارہ ربیع الاول کو عالمی میلادالنبی کانفرنس سے خطاب کے لئے پاکستان آرہے ہیں، ایئرپورٹ سے عوامی تحریک کے کارکن انہیں استقبالیہ جلوس کی شکل میں ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون لائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپسی پر سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں اور حکومت مخالف تحریک کے امکانات پر مشاورت کریں گے۔

  • سعودی عرب کوخطرات لاحق ہوئے توسخت ردعمل دیں گے، آرمی چیف

    سعودی عرب کوخطرات لاحق ہوئے توسخت ردعمل دیں گے، آرمی چیف

    جہلم: پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کی جغرافیائی اور نظریاتی سالمیت کو خطرات لاحق ہوئے تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا اور سخت رد عمل کا اظہار کرے گا۔

    جہلم کے قریب پبی میں پاکستان اور سعودی عرب کی اسپیشنل فورسز کی مشترکہ جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ الشہاب کے عنوان سے جاری یہ جنگی مشقیں انسداد دہشتگردی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئیں ہیں ،جس میں دونوں ممالک کے جوانوں نے انسداد دہشتگردی سے متعلق اسپیشک آپریشن بشمول ایئرڈراپنگ اور ہیلی لفٹنگ کے آپریشنز شامل تھے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں اور ان مشقوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے سے نمٹنےکی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

    اختتامی تقریب میں سعودی اسپیشل فورسز کے کمانڈر جنرل مفلح بن سلیم العتیبی کی سربراہی میں چھ رکنی وفد نےخصوصی شرکت کی۔

  • امدادی آپریشن صورتحال معمول پر آنے تک جاری ر ہے گا، آرمی چیف

    امدادی آپریشن صورتحال معمول پر آنے تک جاری ر ہے گا، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف راحیل شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا امدادی آپریشن صورتحال معمول پر آنے تک جاری رہے گا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چترال کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہیں ملٹری کمانڈرز ،ایف ڈبلیو او، فرنٹئیر کور کی خدمات اور ان کو چترال میں جاری کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔

    آرمی چیف نے متاثرین کے ساتھ کچھ وقت گزارااور ان کو بروقت اور بھر پور امداد کی یقین دہانی کرائی ۔

    آرمی چیف نے امدادی کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے ایف ڈبلیو او کو ہدایت کی کہ وہ چترال کے زمینی راستوں کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ بحال رکھیں۔

  • شریف برادران کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، عمران خان

    شریف برادران کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، عمران خان

    روجھان : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران بادشاہت کررہے ہیں۔ ان کی چودھراہٹ صرف لاہور تک ہے۔ انہیں لاہور سے دور سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں۔

    ان خیلات کا اظہار انہوں نے روجھان میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران روجھان میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ کمیشن کی وجہ سے بند باندھنے کے بجائے میٹرو پر پیسہ لگایا جارہا ہے۔

    لاہور سے دور علاقوں میں ترقی کا نام ونشان نہیں۔ حکومت نے 150 ارب روپے میٹرو منصوبے پر لگا دیئے اگر ان پیسوں سے بند بنا دیئے جاتے تو سیلاب نہ آتا ۔

    نقصانات کے ازالے کیلئے کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، عمران خان کا خطاب ختم ہوتے ہی کارکن اور سیلاب متاثرین کھانے پر ٹوٹ پڑے، چھینا جھپٹی کے باعث بڑی مقدار میں کھانا ضائع ہو گیا۔

  • جنرل راحیل شریف کا لیہ کےسیلاب سے متاثرہ علاقےکادورہ

    جنرل راحیل شریف کا لیہ کےسیلاب سے متاثرہ علاقےکادورہ

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقے لیہ کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقے میں پاک فوج کی مدد سے جاری ریلیف اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اس موقع پر کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور اعلیٰ حکام نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیااور ہدایت کی کہ متاترین سیلاب کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    انہوں نے لیہ میں آباد شمالی وزیرستان کے متاثرین سے بھی ملاقات کی اور ان کی جلد اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

  • بھارت کی شمالی ریاست میں لینڈ سلائیڈنگ

    بھارت کی شمالی ریاست میں لینڈ سلائیڈنگ

    ممبئی: بھارت کے شمالی ریاست اترا کھنڈ میں لینڈ سائیڈنگ کے باعث ہندو یاتریوں سمیت پانچ سے سے زائد افراد پھنس گئے جبکہ متعدد مکانات منہدم اور مویشی ہلاک ہو گئے۔

    بھارت کے شمالی ریاست اترا کھنڈ میں لینڈ سائیڈنگ کے باعث ہندو یاتریوں اور سیاحوں سمیت پانچ سو سے زائد افراد پھنس گئے۔ پہاڑیوں سے مسلسل پتھر گرنے کی وجہ سے گنگوتری ہائی وے بلاک ہو گئی۔

    سیاحوں اور دیگر مسافروں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، کافی گھنٹوں بعد ہائی وے کو کھول دیا گیا لیکن مسلسل بارش کے ریلے کی وجہ سے چٹانوں سے پتھروں کا گرنا کم نہیں جو بہت خطرناک عمل ثابت ہو سکتا ہے۔

    ضلع کانگڑا کے ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بڑے پیمانے پر مکانات بھی تباہ ہوگئے جبکہ متعدد مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔

  • کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں تین اگست سے بحال کردی جائیں گی

    کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں تین اگست سے بحال کردی جائیں گی

    کراچی : کراچی کے اسکولوں میں تین اگست سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی ، جبکہ صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکول دس اگست تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت سندھ اور پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے, جس کے تحت سندھ بھر میں سیلاب سے متاثرہ اسکول دس اگست تک بند رہیں گے۔

    جبکہ کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں تین اگست سے بحال کردی جائیں گی ، اس حوالے سے نیا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے یہ اقدام اٹھایا ہے ، جبکہ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے نجی و سرکاری اسکول گیارہ اگست کو کھولے جائیں گے۔

  • سیلاب نے سندھ کا رخ کرلیا، پانی کئی دیہاتوں میں داخل

    سیلاب نے سندھ کا رخ کرلیا، پانی کئی دیہاتوں میں داخل

    کراچی : پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلاب نے سندھ کا رخ کرلیا۔ سیلابی ریلے نے کئی دیہات ڈبو دیئے۔متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تباہی مچاتا سیلاب سندھ میں داخل ہوگیا ہے، گدو بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور جہاں سے پانچ لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔

    غلام بند کے گرد ونواح میں سیلابی پانی کئی دیہاتوں میں داخل ہوگیا ہے جس سے لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے حکومتی دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے۔

    متاثرین بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزرنے پر مجبور ہیں ۔مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ دوہزار دس سے اب تک سیلاب سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    سیلابی ریلہ گدو بیراج سے سکھر بیراج کی جانب بڑھ رہا ہے۔سکھر بیراج کے تمام دروازے سیلابی پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ سندھ میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر پورے سندھ میں ہائی فلڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    لاہور : جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔لاہور اور اس کے اطراف میں نو امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں, آئی ایس پی آر کے مطابق لیہ،ڈی جی خان،راجن پور سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پھنسےافرادکونکالاجارہاہے ۔

    لیہ اورگردونواح سےنو سو ساٹھ افرادکومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا ۔لیہ کے آرمی میڈیکل کیمپ میں آٹھ سو تین مریضوں کوطبی امدادفراہم کی گئی ہے۔

    راجن پور میں بھی مریضوں کو طبی امداد دی جارہی ہے،  آئی ایس پی آر کے مطابق جھگڑاامام بندکاشگاف پرکرنےکےلئےدن رات کام جارہی ہے۔

    پاک فوج کی جانب سے متاثرین میں خوراک کےتھیلے بھی تقسیم کیےجارہےہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے لاہور میں نو امدادی کیمپ قائم کئے ہیں ۔عوام سے راشن، خیمے اور دوائیں فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔