Tag: selab mutasrin

  • پنجاب حکومت کابلدیاتی انتخابات کروانے سے معذوری کااظہار

    پنجاب حکومت کابلدیاتی انتخابات کروانے سے معذوری کااظہار

    لاہور : صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں نہیں ہو سکیں گے، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کروانے سے معذوری کا اظہار کردیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے انتخابات میں توسیع کے لئے الیکشن کمیشن کو خط تحریرکردیا، پنجاب حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث ستمبر میں انتخابات کے انتظامات کرنا نا ممکن ہو گا۔

    کیونکہ سیلاب سے متا ثرہ لوگ بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    حکومت پنجاب نے خط میں مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ستمبر میں انتخابات کروانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا ئے۔

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانچ موبائل یوٹیلٹی اسٹورز لگانے کا فیصلہ

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانچ موبائل یوٹیلٹی اسٹورز لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانچ موبائل یوٹیلٹی اسٹورزکا اہتمام کیاہے۔

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو سستے دام آشیائے خورد نوش پہنچانے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹور نے پانچ موبائل اسٹور کا اہتمام کیا ہے۔

    مقامی صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر سلطان محمود نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہدایت کے مطابق ہم نے فوری طور پر ان علاقوں کیلئے موبائل اسٹور کا اہتمام کیا ہے جو ہر متاثرہ علاقوں کے عوام تک یہ چیزیں پہنچائیں گے جن میں آٹا ، چینی، چاول، دالیں اور دیگر ضرورت کی چیزیں دستیاب ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے انہوں نے چترال کے بالائی علاقوں کے لوگوں کیلئے گلگت بلتستان سے دو ٹرک سامان منگوایا جو مستوج میں کھڑا ہے۔جن میں گھی ، آٹا، چاول، چینی، بیسن اور ان کے ساتھ صابن وغیرہ بھی شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جن وادیوں کی سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں اور پُل بہنے کی وجہ سے ان کا چترال تک رسائی نا ممکن ہو یہ موبائل یوٹلٹی سٹور ایسے جگہوں پر کھڑے ہوں گے جہاں تک یہ لوگ آسکیں اور چیزیں خرید کر واپس اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

  • لاہورجلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،علامہ طاہرالقادری

    لاہورجلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،علامہ طاہرالقادری

    جھنگ: علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کمزور اورطاقتور کی جنگ شروع ہو گئی، مینارپاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے غبارے کی رہی سہی ہوابھی نکال دے گا، وہ جھنگ میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء کی فراہمی کے بعد جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔

    اس موقع پرعلامہ طاہرالقادری نے حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ مظلوم عوام کو اب جاگیرداروں اور وڈیروں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک ملک میں ایسانظام چاہتی ہے جوکرپشن سے پاک ہو۔

    انہوں نے کہا کہ انیس اکتوبر کو مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیگا اورانقلاب کی صداہرگھر کی آوازبن جائے گی۔اس سے قبل ڈاکٹرطاہرالقادری نے جھنگ کے مختلف علاقوں کادورہ کیااورسیلاب متاثرین سے ملاقاتیں بھی کی۔

  • میں دو چہروں والا سیاست دان نہیں،نوازشریف

    میں دو چہروں والا سیاست دان نہیں،نوازشریف

    اُچ شریف: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے والے میرے استعفے کی بات کرتے ہیں میں ایک کروڑ سے زائد عوام کا نمائندہ ہوں۔ انۃوں نے کہا کہ میں دو چہروں والا سیاست دان نہیں ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اُچ شریف میں متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ غریبوں کی بات کرنے والے اپنے محلوں اور کینٹینروں میں بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آفرین ہے ان سیاستدانوں پرجنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا۔

    نواز شریف نے  عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوےئے کہا کہ دھرنے والے صرف نواز شریف کا استعفی چاہتے ہیں جو ایک کروڑ سے زائد لوگوں کا نمائندہ ہے،انہیں اگر میرا استعفیٰ چاہیئے تو اتنے ہی لوگ لے کر آئیں جتنے لوگوں کا میں نمائندہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنوں کی بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کریں، میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پہلے نیاخیبرپختونخوا بنائیں اس کے بعد نئے پاکستان کی بات کریں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ بہاولپور میں سولر پارک پروجیکٹ سے پورے جنوبی پنجاب کو بجلی مل سکے گی،سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا،حکومت تباہ ہونے والی زمینوں کے کسانوں کو مکمل معاوضہ ادا کرے گی۔

    امنہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کام کریں گے تاکہ ملک کی تقدیر بدل سکیں،انکا کہنا تھا کہ لاہور سے بہاولپور اور کراچی تک موٹروے تعمیر کی جائے گی۔

  • حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ فوٹو سیشن کیا،ڈاکٹرطاہرالقادری

    حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ فوٹو سیشن کیا،ڈاکٹرطاہرالقادری

    جھنگ: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے جھنگ کے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ وہ غریبوں کے لئے لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔

    حکمران سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے مدد کی بجائے صرف فوٹو سیشن کرانے میں مصروف ہیں, ڈاکٹرطاہرالقادری نے جھنگ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے ۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے صرف فوٹو سیشن کے لئے اس علاقے کا رخ کیا اورکسی کی داد رسی نہ کی، متاثرین کو جعلی چیک دیئے ،تصویریں بنوائیں اور چلتے بنے۔

    انہوں نے کہا کہ جعلی چیک دینے والوں پر چار سو بیس کا مقدمہ ہونا چاہئیے۔  اس سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے حضرت سخی سلطان باہو کے دربارپرحاضری دی اور فاتحہ پڑھی،ملک کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

  • علامہ طاہرالقادری سیلاب ذدگان کی امداد کیلئے ہہنچ گئے

    علامہ طاہرالقادری سیلاب ذدگان کی امداد کیلئے ہہنچ گئے

    جھنگ: علامہ طاہرالقادری سیلاب زدگان کے زخموں پرمرہم رکھنے کیلئے اٹھارہ ہزاری پہنچ گئے ۔کہتے ہیں انقلاب کی عظیم جنگ کاآغاز ہوگیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ طاہرالقادری سیلاب زدگان کی خبرگیری کیلئے آبائی علاقے جھنگ پہنچ گئے۔سربراہ پاکستان عوامی تحریک کے قافلے میں پارٹی پرچم تھامے درجنوں گاڑیوں پرہزاروں کارکن سوار تھے۔

    گونوازگو کے نعروں کی گونج میں ہیڈ تریموں پہنچنے پرشاندار استقبال ہوا توعلامہ طاہرالقادری مسرور ہوگئے. سربراہ پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد سے جھنگ کیلئے صبح گیارہ بجے روانہ ہوئے۔

    کارکنوں نے پینسرہ ،نواں لاہور ،گوجرہ موڑ موچی والا ،چنیوٹ موڑ پروالہانہ استقبال کیاجس کے باعث دو گھنٹے کا سفر چھ گھنٹےطویل ہوگیا۔ اٹھارہ ہزاری میں مختصر خطاب کے دوران علامہ طاہرالقادری کاکہناتھا کہ عظیم انقلاب کی جنگ کا آغازہوگیا ہے۔،

    انہوں نے کہا کہ حق چھیننے کے لئےبغاوت کرنا ہوگی، آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کا تختہ الٹ دیں گے۔

  • ملتان:سیلاب متاثرین امداد نہ ملنے پرسراپا احتجاج

    ملتان:سیلاب متاثرین امداد نہ ملنے پرسراپا احتجاج

    ملتان: سیلاب متاثرین امدادنہ ملنے پرمشتعل ہوکرراہگیروں اورپولیس اہلکارسے بھی الجھ پڑے، تفصیلات کے مطابق ملتان کے سیلاب متاثرین امدادی رقم نہ ملنے کے خلاف کچہری چوک پرجمع ہوگئے۔

    سیلاب متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کچہری چوک بلاک کردیا۔اورانتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، کچہری چوک بلاک ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا ااورراہگیروں کوسخت پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔

    جس کے نتیجے میں سیلاب متاثرین اور راہگیر آپس میں الجھ پڑے اورنوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی،مشتعل سیلاب متاثرین پولیس والوں پربھی برس پڑے۔ مظاہرین نےایک موٹرسائیکل سوارپولیس اہلکار کوگھیرلیا اوراسے زدوکوب کیا۔

    بعد ازاں اے سی سٹی اشفاق الرحمٰن کی سیلاب متاثرین کو امداد دینے کی یقین دہانی کے باوجود متاثرین نے احتجاج ختم نہ کرنے کی ٹھان لی، آخری اطلاعات موصول ہونے تک متاثرین کا احتجاج جاری تھا۔