Tag: selection of cheif election commision

  • پیپلزپارٹی سندھ میں احتجاج کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنےگی، خورشید شاہ

    پیپلزپارٹی سندھ میں احتجاج کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنےگی، خورشید شاہ

    کراچی: اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں عمران خان کے احتجاج میں رکاوٹ نہیں بنےگی۔

    خورشید نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات شروع ہوتے ہی احتجاج کی کال واپس لے لیں ،پی ٹی آئی اور حکومت سنجیدہ ہوکر مذاکرات کریں، خورشید شاہ کا کہنا تھا عدالتی کمیشن انتخابی نتائج پرجو بھی فیصلہ کرے تمام جماعتیں اسے تسلیم کریں۔ انہوں نے ایم کیو ایم سے کہا کہ وہ الطاف حسین کوسینیٹربناکرپارلیمنٹ میں لائے، الطاف حسین پاکستان آئیں اللہ ان کی حفاظت کرےگا۔

  • سپریم کورٹ نے الیکشن کمشنر کے تقرر میں مہلت دینے کی درخواست مسترد کردی

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمشنر کے تقرر میں مہلت دینے کی درخواست مسترد کردی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنرکے تقرر کے لئے تین ماہ کی مہلت دینے کی در خواست مستردکردی ہے اور تیرہ نومبر تک اس عہدے پر تقرری کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست کی گئی تھی کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے تین ماہ کا وقت دیا جائے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنرکے تقرر کے لئے تین ماہ کی مہلت دینے کی در خواست مستردکردی ہے اور تیرہ نومبر تک اس عہدے پر تقرری کا حکم دے دیا۔

    بلدیاتی انتخابات سےمتعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے تاحال چیف الیکشن کمشنرکاتقرر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ریمارکس میں ان کا کہنا تھا یہ عہدہ اگست دو ہزار تیرہ سے خالی ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر ہدایت کی تھی کہ اٹھائیس اکتوبر تک چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے دوسری صورت میں سپریم کورٹ کےجج کی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی خدمات واپس لے لی جائیں گی۔

    عدالتی ڈیڈ لائن کےآخری روز اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نےسپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا تھا جس میں چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کےلئےتین ماہ کا وقت مانگاگیا تھا جو سپریم کورٹ آف پاکستان نے درخواست میں مانگی گئی تین ماہ کی مہلت مسترد کرتے ہو ئے چیف الیکشن کمشنر کی فوری تقریری کا حکم دیدیا۔

  • منافع بخش اداروں کی نجکاری سمجھ سے بالا تر ہے، خورشید شاہ

    منافع بخش اداروں کی نجکاری سمجھ سے بالا تر ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے نرخوں میں اضافہ بلا جواز ہے جبکہ منافع بخش اداروں کی نجکاری سمجھ سے بالا تر ہے۔

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کر کے تیل سستا ہونے کی نوید سنا رہی ہے جبکہ دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے نرخوں میں غیر ضروری اضافہ کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب او جی ڈی سی ایل منافع کما رہا ہے تو اسکی نجکاری کیوں کی جارہی ہے، خورشید شاہ نے کہا کہ اسٹیل مل پہلی بار بند ہوئی جو تشویشناک ہے ،انہوں نے اسٹیل مل کی نجکاری کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ ہزاروں ملازمین کو کسی صورت بے روزگار نہیں ہونے دیں گے۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف سے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    وزیرِاعظم نوازشریف سے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرری پر تبادلہ خیال کیا۔

    سپریم کورٹ کی نئے چیف الیکشن کمشنر کی فوری تقرری کی ہدایت پر حکومت اوراپوزیشن متحرک ہوگئے ہیں، دونوں رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر مشاورت کی۔ .

    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین و قانون کے مطابق ہوگا، خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر صرف سپریم کورٹ کا جج ہونے کی پابندی ختم ہونی چاہیئے، اچھے سیاستدان بیوروکریٹس بھی چیف الیکشن کمشنر بن سکتے ہے۔

    انھوں نے کہا کہ  قانونی ٹیم سے مشاورت کرنے کے بعد اٹھائیس اکتوبر سے پہلے سپریم کورٹ میں جواب داخل کردینگے، سپریم کورٹ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر تاخیر کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔

    فخر الدین جی ابراہیم کےاستعفے کے بعد سے یہ عہدہ خالی ہے اور سپریم کورٹ کے جج انور ظہیر جمالی قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں۔