Tag: Selena Gomez

  • سیلینا گومز ایک ویڈیو کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    سیلینا گومز ایک ویڈیو کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز حال میں ایک تنازع کی زد میں آگئیں، ایک ویڈیو کے باعث گلوکارہ کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز کم ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلینا گومز کو انسٹاگرام پر حال ہی میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان کے 8 لاکھ سے زائد فالورز نے انہیں اَن فالو کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق اس تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب گلوکارہ نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیز کے خلاف ایک جذباتی ویڈیو اپنے پلیٹ فارم سے شیئر کی تھی۔

    انہوں نے ویڈیو میں روتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن پر کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی تھی۔

    امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے ایک آپریشن میں 956 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جس پر وہ سخت مایوس تھیں اور انہوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”سوشل بلیڈ” کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کے فالورز میں گزشتہ 30 دنوں کے دوران تقریباً 8 لاکھ کی کمی ہوئی ہے، اگرچہ مشہور شخصیات کیلیے فالورز میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے لیکن اس کمی کے وقت نے شکوک و شبہات کو جنم دے دیا ہے۔

    سیلینا نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ”مجھے بہت افسوس ہے۔ میرے لوگ نشانے پر ہیں۔ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ میں سمجھ نہیں پا رہی ہوں۔ میں کچھ کرنا چاہتی ہوں لیکن نہیں جانتی کیا کروں۔ میں سب کچھ کرنے کی کوشش کروں گی، وعدہ کرتی ہوں۔”

    سارہ علی خان کو سیلز مین نے بیوقوف بنادیا، ویڈیو وائرل

    انہوں نے اپنی ویڈیو کے اختتام پر میکسیکو کا جھنڈا ایموجی بھی استعمال کیا۔ بعدازاں انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور پھر اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا، ”شاید لوگوں کیلیے ہمدردی ظاہر کرنا مناسب نہیں ہے۔”

  • ’سوری سوری‘ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز تارکین وطن کی ملک بدری پر رو پڑیں (ویڈیو)

    ’سوری سوری‘ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز تارکین وطن کی ملک بدری پر رو پڑیں (ویڈیو)

    امریکا گلوکارہ سیلینا گومز تارکین وطن کی ملک بدری پر بے اختیار رو پڑیں، اور معافیاں مانگنے لگیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی اور بڑے پیمانے پر چھاپوں رو پڑیں۔

    سیلینا نے انسٹاگرام پر انتہائی جذباتی ویڈیو شیئر کی جو بعد میں گومز نے ڈیلیٹ کر دی، ویڈیو میں سیلینا نے امریکی امیگریشن پالیسی کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ یہ چھاپے خاندانوں کو تقسیم کر رہے ہیں اور ان لاکھوں افراد پر گہرا اثر ڈال رہے ہیں جو بہتر زندگی کے خواب کے ساتھ امریکا آئے تھے۔

    امریکا میں غیرقانونی تارکینِ وطن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    گومز نے اپنی ویڈیو میں کہا یہ دل دہلا دینے والی بات ہے کہ ہمارے ملک میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ ہم انسان ہیں، ہمیں محبت اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، لیکن یہ پالیسیاں تکلیف دہ ہیں۔

    صدر ٹرمپ کے امیگریشن کے مشیر نے گومز کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی پر ’کوئی معافی نہیں‘۔ یہ اقدامات امریکا کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

  • سلینا گومز کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    سلینا گومز کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے گزشتہ روز اپنے بوائے فرینڈ بینی بلانکو کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ معروف گلوکارہ، نغمہ نگار سیلینا گومز اپنے 36 سالہ ریکارڈ پروڈیوسر و بوائے فرینڈ بینی بلانکو سے شادی کرنے والی ہیں۔

    اداکارہ سلینا گومز نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے چند تصاویر شیئر کی تھی جس میں وہ خوشی سے اپنی منگنی کی انگوٹھی دیکھاتے ہوئے نظر آرہی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

    تاہم اب اداکارہ سلینا گومز کی ہیرے کی انگوٹھی کی حیران کن قیمت سامنے آگئی جسے سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی انگوٹھی کا انتخاب ان کے منگیتر بینی بلانکو نے کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ’’مارکوائز کٹ میں معیاری ہیرے ‘‘ سے چمکتی ہوئی خوبصورت انگوٹھی کی قیمت 8 لاکھ پاؤنڈ  سے بھی زیادہ ہے۔

    یہ رقم بیس کروڑ پاکستانی روپے سے بھی زائد ہے

    سلینا گومز نے منگنی کا اعلان کر دیا، منگیتر کون ہے؟

     معروف جیولر لورا ٹیلر نے بتایا کہ بینی نے سلینا کے لیے ایک شاندار اور لازوال ڈیزائن کی منگنی کی انگوٹھی کا انتخاب کیا ہے جو اداکارہ کیلئے بالکل موزوں ہے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ ہمیشہ کا آغاز اب ہوتا ہے‘ جبکہ کمنٹ سیکشن میں بینی بلانکو نے لکھا کہ ’ یہ میری بیوی ہے‘۔

  • سلینا گومز نے منگنی کا اعلان کر دیا، منگیتر کون ہے؟

    سلینا گومز نے منگنی کا اعلان کر دیا، منگیتر کون ہے؟

    معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے بوائے فرینڈ کے ساتھ منگنی کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ معروف گلوکارہ، نغمہ نگار سلینا گومز اپنے 36 سالہ ریکارڈ پروڈیوسر و بوائے فرینڈ بینی بلانکو سے شادی کرنے والی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

    کچھ عرصے سے ایک ساتھ رہنے والے اس جوڑے نے حال ہی میں منگنی کی، اداکارہ سلینا گومز نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اس کوشی کی خبر کا اعلان کیا ہے۔

    تصاویر میں سلینا اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھا رہی ہے، جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ کو لان میں پکنک مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ایک اور تصویر میں بینی اور سلینا کے گلے ملنے کا ایک پیارا لمحہ دکھایا گیا ہے۔

    کیا سلینا گومز نے گلوکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ ہمیشہ کا آغاز اب ہوتا ہے‘ جبکہ کمنٹ سیکشن میں بینی بلانکو نے لکھا کہ ’ یہ میری بیوی ہے‘۔

    انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ و گلوکارہ کو مبارک باد دی جاری ہے اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

  • امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے اپنی زندگی کی تلخ حقیقت بتادی

    امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے اپنی زندگی کی تلخ حقیقت بتادی

    عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے اپنی زندگی کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا اور انکشاف کیا ہے کہ وہ زندگی میں کبھی ماں نہیں بن سکتی ہیں۔

    عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز حال ہی میں ایک امریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی فیملی شروع کرنے کے منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو کی۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہر مرد اور عورت کے لیے سب سے اہم چیز خاندان ہوتا ہے، ہر عورت کی طرح میں بھی اپنی فیملی بنانا چاہتی ہوں لیکن میرے لیے فیملی بنانا مکمن نہیں ہے کیونکہ طبی مسائل کی وجہ سے میں ماں نہیں بن سکتی۔

    گلوکارہ نے کہا کہ سال 2017 میں میرا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا جس کے بعد مجھے چند طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ میرا جسم حمل کا وزن برداشت نہیں کرسکتا جس کی وجہ سے میں کبھی بچے کو جنم نہیں دے سکتی۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں اتنی دولت مند ہونے کے باوجود بھی ماں نہیں بن سکتی، اگر میں نے کبھی حمل کی کوشش بھی کی تو یہ میری اور بچے کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہوگا۔

    سیلینا گومز نے مزید کہا کہ جب مجھے اپنی زندگی کی یہ تلخ حقیقت معلوم ہوئی تو میرے لیے اسے قبول کرنا بہت مشکل تھا، اس بات کی وجہ سے طویل عرصے تک ڈپریشن میں بھی رہی لیکن اب حقیقت کو قبول کرچکی ہوں۔

  • امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کم عمر ترین ’سیلف میڈ‘ ارب پتی بن گئیں

    امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کم عمر ترین ’سیلف میڈ‘ ارب پتی بن گئیں

    امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز نے اپنے کیرئیر میں کامیابیوں کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

    بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز نے اپنے کیرئیر میں کامیابیوں کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے کم عمر ترین ’سیلف میڈ‘ ارب پتی بن گئیں۔

    بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سیلینا گومز کے اثاثوں کی مالیت 1.3 بلین ڈالرز ہے، گلوکارہ کی دولت میں کچھ حصہ تو ان کی اداکاری، گلوکاری اور برانڈ پارٹنرشپ کے ذریعے آیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کی ملکیت کا بہت بڑا حصہ میک اپ برانڈ ’ریر بیوٹی‘ کا کمایا ہوا ہے، میک اپ کے علاوہ سیلینا گومز نے ذہنی صحت سے متعلق ’ونڈر مائنڈ‘ میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ سیلینا گومز کے انسٹاگرام پر 424 ملین فالوورز ہیں جبکہ مقبولیت کے اعتبار سے انہیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیات میں تیسرے پوزیشن حاصل ہے۔

  • سیلینا گومز نے کائیلی جینیر کو پیچھے چھوڑ کر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    سیلینا گومز نے کائیلی جینیر کو پیچھے چھوڑ کر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    معروف امریکی گلوکارہ سیلینا گومز آج کل سوشل میڈیا کا استعمال کم کر رہی ہیں، اس کے باوجود ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے انسٹاگرام کی دنیا کا ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا سے دوبارہ کنارہ کشی اختیار کرنے والی سیلینا گومز انسٹاگرام پر 40 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں۔

    گزشتہ دنوں سیلینا گومز نے امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس ویمن اور ماڈل کائیلی جینر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا تاہم اب انہوں نے 400 ملین (40 کروڑ) فالورز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے۔

    سیلینا گومز کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 40 کروڑ 10 لاکھ ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرا نام کائیلی جینر کا ہے جنہیں 38 کروڑ 20 لاکھ افراد انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔

    گزشتہ ماہ سیلینا گومز نے کہا تھا کہ میں سوشل میڈیا سے اس لیے ایک بار پھر وقفہ لے رہی ہوں کیوں کہ یہ بہت بچگانہ چیز ہے اور میں 30 برس کی ہو گئی ہوں اور اب اس سب کے لیے بہت بڑی ہو چکی ہوں۔

    تاہم بعد ازاں انہوں نے انسٹا گرام پر واپسی کرتے ہوئے اپنی کچھ تصاویراپ لوڈ کی تھیں۔

  • ’شدید ڈپریشن کا شکار ہو کر کئی بار خودکشی کا سوچا‘

    ’شدید ڈپریشن کا شکار ہو کر کئی بار خودکشی کا سوچا‘

    معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز کا کہنا ہے کہ وہ اس قدر شدید ڈپریشن کا شکار تھیں کہ کئی بار خودکشی کے بارے میں بھی سوچا، لیکن اس پر عمل کرنے کی ان کی ہمت نہیں ہوئی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل جب وہ ذہنی مسائل اور ڈپریشن کا شکار تھیں تب انہوں نے کئی بار خودکشی کرنے کا سوچا جبکہ انہیں یہ بھی ڈر ہوگیا تھا کہ اب وہ کبھی ماں نہیں بن پائیں گی۔

    سلینا گومز نے اکتوبر 2020 میں اعتراف کیا تھا کہ وہ کرونا کی وبا کے آغاز میں ہی ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں، تاہم اب انہوں نے شوبز میگزین رولنگ اسٹون کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ 2018 میں بھی وہ ڈپریشن کا شکار ہوئی تھیں۔

    طویل انٹرویو میں گلوکارہ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 2018 میں ڈپریشن کا شکار ہوئی تھیں اور پہلے کافی عرصے تک وہ یہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہوئیں کہ وہ بھی ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔

    ان کے مطابق ان کا ڈپریشن اس قدر سنگین ہوگیا تھا کہ وہ بات کرتے کرتے الفاظ بھول جاتی تھیں، انہیں یہ یاد تک نہیں رہتا تھا کہ وہ کس مسئلے پر بات کر رہی تھیں اور وہ کہاں تھیں؟

    انہوں نے بتایا کہ ڈپریشن کے باعث ان کے رویوں میں تبدیلی آگئی تھی اور انہیں سمجھنے میں کافی وقت لگا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوچکی ہیں۔

    گلوکارہ کے مطابق جب انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہو چکی ہیں تو اپنا علاج شروع کروایا مگر علاج سے بھی انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ الٹا انہیں ایسا لگنے لگا کہ وہ مرجائیں گی اور اگر وہ مر بھی گئیں تو دنیا پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    سلینا گومز کے مطابق کافی عرصے تک ڈپریشن کا علاج کروانے کے بعد ایک دن انہوں نے ایک مشہور اسپتال کا دورہ کیا، جہاں کے ماہر معالج نے ان کی تمام دوائیاں بند کر کے انہیں صرف دو دوائیاں دیں اور پھر آہستہ آہستہ وہ بہتر ہونے لگیں۔

    انہوں نے تسلیم کیا کہ بہتر معالج ہی مسائل کو بہتر انداز میں سمجھ سکتا ہے اور وہ بھی ان ہی کی دوائیوں سے بہتر ہوئیں۔

    ان کے مطابق جب وہ شدید ڈپریشن یا بائی پولر ڈس آرڈر کا شکار تھیں تب وہ اپنی ایک سہیلی سے ملنے گئیں جو کافی عرصے سے حاملہ ہونے کی کوشش کر رہی تھیں مگر ذہنی مسائل کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا تھا، اس وقت انہیں بھی یہ خیال آیا کہ اب وہ بھی کبھی ماں نہیں بن سکیں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

    سلینا گومز کے مطابق اسی دوران انہوں نے یہ بھی خیال آیا کہ اگر وہ خود جسمانی طور پر ماں نہیں پائیں گی تو ان کے پاس ماں بننے کے اور کئی راستے موجود ہیں۔

    انہوں نے طویل انٹرویو میں یہ بات بھی تسلیم کی کہ ڈپریشن کے کم ہونے کے بجائے بڑھنے کی وجہ سے وہ کافی عرصے تک بار بار خودکشی کرنے کا سوچتی رہیں مگر انہیں ایسا کرنے کی کبھی ہمت نہیں ہوئی۔

    علاوہ ازیں انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم سلینا گومز: مائے مائنڈ اینڈ می میں بھی ڈپریشن پر کھل کر بات کی اور ساتھ ہی سنہ 2018 میں سابق بوائے فرینڈ جسٹن بیبر سے علیحدگی کو اپنی زندگی کی سب سے بہترین چیز بھی قرار دی۔

    ان کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ایپل پلس ٹی وی پر ریلیز کیا گیا، جس میں انہوں نے جسٹن بیبر سے معاشقے، ان سے تعلقات ختم ہونے سمیت ڈپریشن اور اپنی شہرت یافتہ زندگی پر کھل کر باتیں کیں۔

  • امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے مشکلات سے تنگ آکر بڑا فیصلہ کرلیا

    امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے مشکلات سے تنگ آکر بڑا فیصلہ کرلیا

    نیو یارک : امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز نے کہا ہے کہ وہ گائیکی کے شعبے کو جلد خیر باد کہہ دیں گی، ان کا شکوہ ہے کہ لوگ انہیں سنجیدہ نہیں لیتے۔

    گلوکارہ سلینا گومز کی جانب سے اپنے کیریئر اور مستقبل کے حوالے سے حالیہ بیان میں کہی گئی بات پر ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 28سالہ سلینا گومز نے اپنے گلوکاری کے مستقبل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے آخری کوشش کرنا چاہتی ہیں، انہیں لگتا ہے اب لوگ انہیں سنجیدہ نہیں لیتے۔

    ایک گفتگو کے دوران سلینا گومز کا کہنا تھا کہ جب لوگ آپ کو سنجیدگی سے نہ لے رہے ہوں تو گلوکاری کرتے رہنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دنیا میں بہت سے لوگ ہیں جو میرے میوزک کو پسند کرتے ہیں اور اس کے لئے میں ان کی شکر گزار بھی ہوں۔

    نوجوان امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے مزید کہا کہ اگلی مرتبہ جو میوزک البم میں کروں گی وہ پہلے سے مختلف ہوگی۔ میں ریٹائرمنٹ سے پہلے ایک آخری کوشش کرنا چاہتی ہوں۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں گلوکارہ سلینا گومز کی توجہ ٹی وی اور فلموں کی جانب بھی دیکھی جا رہی ہے۔ وہ جلد ہی نئی مزاحیہ سیریز میں بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ مستقبل میں وہ ٹی وی اور فلموں میں کام کریں گی۔

  • سلینا گومز کی گردوں کی پیوند کاری

    سلینا گومز کی گردوں کی پیوند کاری

    معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز گردے کی پیوند کاری کے مرحلے سے گزریں اور اس موقع پر ان کی جس دوست نے ان کے لیے گردہ عطیہ کیا، اس کے ساتھ انہوں نے ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

    اپنے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتانے کے لیے انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اور ان کی سہیلی اسپتال کے بستروں پر موجود ہیں۔

    I’m very aware some of my fans had noticed I was laying low for part of the summer and questioning why I wasn’t promoting my new music, which I was extremely proud of. So I found out I needed to get a kidney transplant due to my Lupus and was recovering. It was what I needed to do for my overall health. I honestly look forward to sharing with you, soon my journey through these past several months as I have always wanted to do with you. Until then I want to publicly thank my family and incredible team of doctors for everything they have done for me prior to and post-surgery. And finally, there aren’t words to describe how I can possibly thank my beautiful friend Francia Raisa. She gave me the ultimate gift and sacrifice by donating her kidney to me. I am incredibly blessed. I love you so much sis. Lupus continues to be very misunderstood but progress is being made. For more information regarding Lupus please go to the Lupus Research Alliance website: www.lupusresearch.org/ -by grace through faith

    A post shared by Selena Gomez (@selenagomez) on

    اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’مجھ سے سوالات کیے جارہے تھے کہ میں سماجی تقریبات اور میوزک سے کیوں دور ہوں، کیا میں مغرور ہوگئی ہوں تو اب میں بتانا چاہتی ہوں کہ دراصل میں بیمار تھی اور اب تیزی سے رو بصحت ہوں‘۔

    سلینا کے مطابق وہ لیوپس نامی بیماری کا شکار تھیں۔ یہ بیماری جسم کے خلیات کو متاثر کرتی ہے، نتیجے میں جسم کا کوئی بھی عضو بشمول جلد ناکارہ اور ناقابل تلافی نقصان کا شکار ہوسکتا ہے۔

    اس بیماری سے نمٹنے کے لیے سلینا کو گردے کی ضرورت تھی اور ایسے وقت میں ان کی ایک بہترین دوست نے انہیں اپنا گردہ عطیہ کیا۔

    سلینا نے اپنی دوست فرانسیا ریسا کی جانب سے اسے خوبصورت ترین تحفہ قرار دیتے ہوئے ان کا بے حد شکریہ بھی ادا کیا۔

    اپنی پوسٹ میں سلینا نے اس بیماری کے بارے میں مزید جاننے اور آگاہی و شعور پھیلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔