Tag: sell

  • باپ نے ایک دن کے بچے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا

    باپ نے ایک دن کے بچے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا

    سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں باپ نے ایک دن کے بچے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں غربت سے مجبور ماں  باپ نے ایک دن کے بچے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا، والدہ نے کہا کہ نجی اسپتال انتظامیہ نے بل کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔

    متاثرہ والدہ نے کہا کہ میرے شوہر نے ادھار پیسے لیے اور اسپتال کا بل ادا کیا، شوہر نے جس سے ادھار رقم لی بچے کو اسکے حوالے کردیا۔

    نجی اسپتال کے ڈائریکٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رقم دے کر نومولود بچہ کو لینے والےکی تلاش جاری ہے اس واقعے کے بعداسپتال انتظامیہ نے خاتون کا علاج مفت کردیا ہے، اب تک جتنی بھی ادائیگی ہوئی وہ متاثرہ خاتون کو واپس کی جائیگی۔

  • آب زم زم کی فروخت: سعودی حکام کی اہم ہدایت

    آب زم زم کی فروخت: سعودی حکام کی اہم ہدایت

    ریاض: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقے سے آب زم زم فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، عام افراد مستند مقامات سے ہی آب زم زم خریدیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان ہانی حیدر نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ انجانے ذرائع سے زم زم کی بوتلیں نہ خریدیں۔

    ہانی حیدر کا کہنا ہے کہ آب زم زم کی بوتلیں کنگ عبداللہ سقیا زم زم سے حاصل کریں یا پھر ان تجارتی مراکز سے خریدی جائیں جہاں باقاعدہ طور پر آب زم زم مہیا کیا جارہا ہے۔

    کنگ عبد اللہ سقیا زم زم کا ادارہ مکہ مکرمہ کے کدی محلے میں واقع ہے، جہاں عام افراد کو بھی زم زم کی بوتلیں فراہم کی جاتی ہیں۔ مملکت کے بڑے تجارتی مراکز میں بھی زم زم سپلائی کیا جا رہا ہے۔

    انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے آب زم زم کی بوتلیں فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور انہیں غیر قانونی عمل سے روکا جائے گا۔

    ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ غیر قانونی ذرائع سے آب زم زم کی بوتلیں حاصل کریں گے، وہ اس کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ ایسے مقامات سے فراہم کی جانے والی آب زم زم کی بوتلوں کے بارے میں کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کہ وہ اصلی بوتلیں ہیں یا جعلی ہیں۔

  • آن لائن گیم کے دیوانے بچے نے ماں کا زیور فروخت کردیا

    آن لائن گیم کے دیوانے بچے نے ماں کا زیور فروخت کردیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک بچہ آن لائن گیم کا اس قدر دیوانہ ہوا کہ ماں کا زیور ہی فروخت کر ڈالا، 12 سالہ بچہ بعد ازاں گھر سے فرار ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ دارالحکومت دہلی میں پیش آیا جہاں 12 سالہ بچے نے گیم کی خاطر غلط قدم اٹھا لیا۔

    بچہ آن لائن گیم فری فائر کھیلنے میں مصروف تھا کہ اس دوران اسے گیم میں کچھ ہتھیار خریدنے کے لیے پیسوں کی ضرورت پڑی، اگر وہ ہتھیار نہ خریدتا تو گیم مزید نہیں کھیل سکتا تھا۔

    گیم اپ ڈیٹ کرنے کے لیے بچے نے پہلے اپنے والد کی جیب سے کچھ پیسے نکالے جو پورے نہیں پڑے، بعد ازاں اس نے اپنی ماں کی سونے کی چین چوری کی اور اسے 20 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کردیا۔

    بعد ازاں پکڑے جانے کے ڈر سے بچہ گھر سے فرار ہوگیا اور دہلی سے بذریعہ ٹرین علی گڑھ پہنچ گیا جہاں اسے ایک مسافر نے پلیٹ فارم پر دیکھا تو مشکوک جان کر فوری طور پر ریلوے پروٹیکشن فورس کو مطلع کیا۔

    ریلوے پولیس نے بچے سے تفتیش کی جس پر اس نے جرم کا اعتراف کیا، پھر اس معاملے کی بچے کے والدین کو خبر کی گئی جس کے بعد وہ فوری طور پر علی گڑھ پہنچ گئے۔

    بچے کے والد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسے موبائل فون لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز لینے کے لیے دیا تھا لیکن اس نے گیمز کھیلنا شروع کردیں اور ان کا بھاری نقصان کردیا۔

  • ٹرمپ انتظامیہ کانگریس کی اجازت کے بغیر سعودیہ کو اسلحہ کی فروخت کے لیے کوشاں

    ٹرمپ انتظامیہ کانگریس کی اجازت کے بغیر سعودیہ کو اسلحہ کی فروخت کے لیے کوشاں

    واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں اپنے اہم اتحادی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو 7 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس نے کانگریس کو بتا دیا ہے کہ وہ ہنگامی حالات کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کانگریس کی منظوری کے بغیر سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت یقینی بنائے گی۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو 7 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرے گی۔

    وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر سینیر حکام سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے بل کو غیر موثر کرنے اور روکی گئی دفاعی مصنوعات سعودی عرب کو مہیا کرنے کے لیے ہنگامی پلان پرعمل درآمد کرنا چاہتے ہیں۔

    امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کا کہنا تھا کہ کانگریس کو بتایا گیا کہ امریکی انتظامیہ سعودی عرب کو ہنگامی بنیادوں پر اسلحہ کی فروخت کا ارادہ رکھتی ہے۔ کانگریس میں اعتراضات کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ملکوں کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھے گی۔

    خیال رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کو اسلحہ کی فروخت کی مانیٹرنگ پر اعتراض کا اختیار حاصل ہے۔ کانگریس کے قانون کے تحت امریکی انتظامیہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی ملک کو اسلحہ کی فروخت سے قبل کانگریس کو مطلع کرے۔

    تاہم ہنگامی حالت میں صدر کو یہ اختیار ہے کہ وہ کانگریس کو بتائے بغیر امریکا کے قومی سلامتی کے مفاد کے پیش نظر کسی بھی ملک کو اسلحہ فروخت کرے۔

  • امریکی بچے نے میکسیکن سرحدی دیوار کے لیے ہزاروں ڈالر فنڈ جمع کرلیا

    امریکی بچے نے میکسیکن سرحدی دیوار کے لیے ہزاروں ڈالر فنڈ جمع کرلیا

    واشنگٹن : امریکا کے کمسن شہری نے صدر ٹرمپ کی میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر میں مدد کرنے کےلیے چاکلیٹ فروخت کرکے خطیر رقم جمع کرلی تاکہ غیر قانونی ہجرت کو روکا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق امریی ریاست آسٹن کے شہر ٹیکساس کے رہائشی 7 سالہ بینٹن اسٹیون امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اتفاق کرتے ہوئے امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کےلیے عملی جدوجہد شروع کردی ہے۔

    چھوٹے ہٹلر کے نام سے مشہور بینٹن کے والدین نے بتایا کہ ’ان کے بچے نے اسٹیٹ آف دی یونین تقریر سننے کے بعد میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلیے چندہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین امریکا کی حکمران جماعت ریپبلیکن سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے سیاست میں دلچسپی لینے پر اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کی۔

    مذکورہ بچے کے والدین کا خیال ہے کہ بینٹن ٹیلی ویژن پر سیاسی پروگرام دینے اور کھانے کے دوران والدین سے سیاسی گفتگو سننے کے باعث سیاست کی جانب راغب ہوا ہے۔

    بچے کی والدہ جینیفر کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں ہمارے لیے یہ بات ضروری ہے کہ ہماری اولادیں جانتی ہے کہ دنیا میں کیا چل رہا ہے، ہم کہاں کھڑے ہیں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بینٹن دو دنوں میں میکسیکو دیوار کی تعمیر کیلئے 5 ہزار امریکی ڈالر (6 لاکھ 95 ہزار روپے) جمع کرچکا ہے۔

    بینٹن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پاگل ہیں جو مجھے چھوٹا ہٹلر کے نام سے بلارہے ہیں اور کچھ لوگ واقعی میرے کام سے بہت خوش ہیں۔

    میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرسکتا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

    مذکورہ بچے کا کہنا تھا کہ میں طے شدہ منصوبے کے تحت چاکلیٹ کی فروخت حاصل ہونے والی رقم صدر ٹرمپ کو بھیجوں گا تاکہ غیر قانونی طور پر ہجرت کرکے ہمارے ٹاؤن میں رہتے ہیں۔

  • امریکا، ترکی کو ایس 400 میزائل سسٹم فروخت کرے گا، مذاکرات جاری

    امریکا، ترکی کو ایس 400 میزائل سسٹم فروخت کرے گا، مذاکرات جاری

    واشنگٹن: امریکہ اور ترکی کے درمیان ایس 400 میزائل سسٹم کی فروخت کے لیے ممکنہ معاہدے پر مذاکرات جاری ہے، پیٹریاٹ میزائل سسٹم فضائی دفاع کا کام کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور ترکی کے درمیان جدید پیٹریاٹ دفاعی میزائل سسٹم کی فروخت کے ممکنہ معاہدے پر مذاکرات جاری ہے، امریکی وزارت داخلہ نے کانگریس کو ارسال کیے گئے ایک نوٹیفکیشن میں میں مذکورہ معاہدے سے آگاہ کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے امریکا اور ترکی کے درمیان ممکنہ معاہدے کی مالیت 3.5 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت داخلہ نے کچھ ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ ترکی کو ایس 400 میزائل سسٹم کی فروخت کےلیے مذاکرات جاری ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ دفاعی نظام روس کے میزائل سسٹم کا متبادل ہوگا جسے خریدنے کے لیے ترکی نے آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

    خیال رہے کہ ترکی نے روس سے ایس 400 دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری منصوبہ تیار کیا تھا جس کے باعث نیٹو اتحاد میں ترکی کے اتحادیوں نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خریدنے کے معاہدے پر امریکی کمپنی لوک ہیڈ مارٹن تیار کردیا ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری خطرے میں پڑگئی تھی۔

    مزید پڑھیں : روس سے میزائل سسٹم نہ خریدیں، امریکا نے ترکی کو خبردار کردیا

    یاد رہے کہ رواں برس جون میں امریکی وزارت خارجہ نے ترکی کو خبردار کیا تھا کہ جب تک انقرہ روس سے ایس 400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری کے منصوبے سے دستبردار نہیں ہوتا اس وقت تک ترکی کا ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاملہ خطرے میں رہے گا۔

  • برطانوی شہزادی یوجین کی شادی، شاہی بیگوں کی آن لائن فروخت

    برطانوی شہزادی یوجین کی شادی، شاہی بیگوں کی آن لائن فروخت

    لندن : برطانوی شہزادی یوجین اور عام شہری جیک بروکس بینک کی شادی میں شریک مہمانوں نے شاہی محل سے تحفے میں ملنے والے ہینڈ بیگز آن لائن فروخت کرنا شروع کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ کی پوتی اور ملکہ بننے کی نویں امیدوار شہزادی یوجین اور عام شہری جیک بروکس بینک کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو تحفے میں دئیے گئے ہینڈ بیگ آن لائن فروخت ہورہے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے تقریباً ایک درجن ہینڈ بیگ آن لائن ویب سائٹ ’ای بے‘ پر ایک ہزار پاؤنڈ میں فروخت کے لیے لگائے گئے ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ونڈسر پیلس کی جانب سے پرنسس آف یارک کی عروسی میں شریک 12 سو مہمانوں میں تقسیم کیے گئے تھے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ونڈسر پیلس کی جانب سے بیگز میں فریج میگنیٹ، پانی کی بوتل، چھوٹی ڈبل روٹی، چاکلیٹ کا سکہ اور بغیر آستین والا کوٹ شامل تھا۔

    شاہی محل کی جانب سے شادی میں شریک مہمانوں کو دئیے جانے والے بیگز کو فروخت کرنے کے لیے ویب سائٹ پر دئیے گئے اشتہار پر لکھا تھا کہ ’آج موقع ہے کہ برطانوی شاہی تاریخ کا ایک حصّہ آپ خریدیں‘۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز ونڈسر محل میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں 850 نجی مہمانوں نے شرکت کی تھی جنہیں تحفے میں بیگ نہیں دئیے گئے تھے، 850 مہمانوں میں برطانیہ کی مشہور ماڈل کارا ڈیلی ونگنی اور گلوکار روبی ولیم بھی شریک تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ شاہی بیگز شہزادی یوجین کی شادی میں شرکت کرنے والے 2640 عام مہمانوں میں تقسیم کیے گئے تھے، تحفے میں دئیے گئے بیشتر بیگز 1 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز برطانوی شہزادے ہیرے اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے 5 ماہ بعد ملکہ برطانیہ کی پوتی اور شہزادہ اینڈریو کی چھوٹی بیٹی شہزادی یوجین اپنے قریبی دوست اور عام شہری کی دلہن بنیں تھیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پرنسس آف یارک کہلائی جانے والی 28 سالہ شہزادی یوجین دوست جیک بروکس بینک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں جو ونڈسر محل کے سینٹ جارج چیپل میں منعقد ہوئی تھی۔

  • دفاعی معاہدہ، ترکی پاکستان سے 52 سپر مشاق طیارے خریدے گا

    دفاعی معاہدہ، ترکی پاکستان سے 52 سپر مشاق طیارے خریدے گا

    اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت  ترکی پاکستان سے باون سپر مشاق طیارے اور پاکستان چار جنگی بحری جہاز خریدے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی نے دفاعی تعاون میں نیا سنگ میل عبور کر لیا، دونوں ملکوں میں تین اہم دفاعی تعاون کی دستاویزات پر دستخط ہوگئے، جس کی رو سے ترکی پاکستان کو چار چھوٹے جنگی بحری جہاز فراہم کرے گا جبکہ ترکی پاکستان سے باون سپر مشاق طیارے اور پاکستان چار جنگی بحری جہاز خریدے گا۔

    پاک ترک اشتراک سے نئے لڑاکا طیاروں کی تیاری بھی زیر غور ہے۔

    وزارت دفاعی پیدا وار کے مطابق پاکستان اور ترکی میں دفاعی تعاون کی تین اہم دستاویزات پر دستخط ہوئے، پاک بحریہ کیلئے متحرک جنگی جہاز کراچی شپ یارڈ میں بھی تیار کیے جائیں گے، رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاک، ترک دفاعی تعاون میں تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

    ترک وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان بھائی، سچا دوست اور تذویراتی شراکت دار ہے۔

    ترکی کے ڈیفنس انڈر سیکریٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق ترکی پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ سے 52 سپر مشاق تربیتی طیارے خریدے گا جبکہ پاکستان ترکی سے چار چھوٹے بحری جنگی جہاز لے گا، یہ پہلی بار ہے کہ نیٹو کا کوئی رکن ملک پاکستان سے خریدے گئے جہازوں کو اپنے دفاعی سسٹم میں استعمال کرے گا۔

    دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے پر حتمی دستخط 30 جون کو ہوں گے۔

    ترکی کے   وارشپ پروگرام کے تحت اب تک دو بحری جنگی جہاز تیار کیے جا چکے ہیں جو ترک نیوی کو 2011ء اور 2013ء میں فراہم کر دیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ دو دیگر بحری جنگی جہازوں کی تیاری کا کام جاری ہے اور یہ جہاز بالترتیب 2018ء اور 2020ء میں ترک بحریہ کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے کہ جو فوجی سازو سامان بنانے میں خود کفیل ہیں،  پاکستان اب چھوٹے دفاعی ہتھیار بنانے کے ساتھ ساتھ جنگی طیارے بھی بنا رہا ہے جو کہ ملک کی سلامتی کے لیے اچھا اقدام  ہے اب پاکستان اپنی دفاعی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ دفاعی سازو سامان کو بر آمد بھی کر رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔