Tag: sells

  • پاپ کارن مہنگے ہوجائیں گے: جھانوی کپور کی پاپ کارن بیچنے کی ویڈیو وائرل

    پاپ کارن مہنگے ہوجائیں گے: جھانوی کپور کی پاپ کارن بیچنے کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے سینما گھر پہنچ گئیں اور وہاں پہنچ کر انہوں نے پاپ کارن بھی بیچنے شروع کردیے۔

    بالی ووڈ اداکارہ جھانوری کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سینما ہال میں کھڑی پاپ کارن فروخت کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی کپور سینما ہال میں فلم دیکھنے کے لیے آنے والے لوگوں کو پاپ کارن بیچ رہی ہیں، اداکارہ کا سینما ہال میں پاپ کارن بیچنے کا مقصد دراصل اپنی آنے والی فلم ملی کی تشہیر کرنا تھا۔

    4 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ملی میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں ان کے ساتھ سنی کوشل اور منوج پاہوا بھی ہیں۔

    تھرلر اور خوف سے بھرپور فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو پڑھائی کی غرض سے کینیڈا جانا چاہتی ہے لیکن جانے سے قبل، بھارت میں ہی فاسٹ فوڈ کے ریستوران میں نوکری کرنے کے دوران فریزر روم میں پھنس جاتی ہے۔

    فلم ملی سنہ 2019 میں جنوبی انڈیا کی ملیالم زبان میں بننے والی سپر ہٹ فلم ہیلین کا ری میک ہے جس کی ہدایت کاری بھی ہیلین فلم کے ہدایتکار ماتھو کٹی زیویئر نے دی ہے۔

    فلم کی تشہیر کے لیے جھانوی کو پاپ کارن بیچتا دیکھ کر انسٹا گرام پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

    ایک صارف نے کہا کہ جھانوی کپور نے پاپ کارن دیتے وقت دونوں ہاتھوں میں دستانے کیوں پہنے ہوئے ہیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس کے بعد کہیں سینما میں پاپ کارن کے دام مزید نہ بڑھ جائے، اب بھی خریدنے کے لیے بجٹ دیکھنا پڑتا ہے۔

    ایک اور شخص نے لکھا کہ فلم کی تشہیر کے لیے یہ لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں، اس وقت ان کو عوام یاد آجاتی ہے۔

  • دبئی میں خاتون کو بے وقوف بنانے والا جعلی عامل گرفتار

    دبئی میں خاتون کو بے وقوف بنانے والا جعلی عامل گرفتار

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں جادو ٹونہ اور عملیات کرنے والے جعلی عاملوں نے لوگوں کو بے وقوف بنانا شروع کردیا، خاتون سے تیس ہزار درہم لے کر فرار ہونے والا جعلی عامل گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی عامل نے خاتون کو بتایا کہ اس کے گھر میں شیاطین کا بسیرا ہےجس کے بعد اس نے دعویٰ کیا کہ وہ اس کا خاتمہ کر کے گھر کو دوبارہ پاک کر دے گا، لیکن وہ ایک جعلی عامل نکلا اور تیس ہزار درہم لے کر رفو چکر ہو گیا تھا۔

    دبئی کے شہر فجیرہ سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے انکشاف کیا کہ اس کے گھر میں شیاطین کا بسیرا ہے جبکہ وہ اور اس کے شوہر پر بھی جادو کیا گیا ہے، جس کے بعد خاتون اس کے جھانسے میں آگئی۔

    بھارت: کالا جادو کرنے کے شبے میں 3افراد قتل

    خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں نے روحانی علاج کے غرض سے اس سے رابطہ کیا تو اس نے مجھے چند اگربتیاں دیں جس کے مجھ سے اس نے تیس ہزار درہم لیے، چند دنوں بعد ہمیں پتا چلا کہ اس نے ہم سے فراڈ کیا ہے۔

    بعد ازاں خاتون نے جعلی عامل کو فون کال کی تو اس نے کال نہیں اٹھایا، البتہ خاتون نے واقعے سے متعلق فوراً اپنے شوہر کو آگاہ کیا جس کے بعد دونوں نے  پولیس اسٹیشن میں جعلی عامل کے خلاف مقددمہ درج کرایا۔

    جادو ٹونے میں کوئی برائی نہیں، الزامات پر کنگنا کا جواب

    پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے پانچ ہزار درہم کا جرمانہ ہوا  اور عدالت کی جانب سے ملک بدر کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔