Tag: semi final lineup

  • یورو کپ 2016: سیمی فائنل لائن اپ مکمل

    یورو کپ 2016: سیمی فائنل لائن اپ مکمل

    پیرس : یوروفٹبال کپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، پرتگال ، ویلز، جرمنی اور فرانس نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    یورو فٹبال کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچا اور سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، یورو کپ کا پہلا سیمی فائنل سات جولائی کو پرتگال اور ویلز اور دوسرا آٹھ جولائی کو فرانس اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    euro

    یورو فٹبال کپ کا پہلا کوارٹر فائنل پرتگال اور پولینڈ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پرتگال نے پولینڈ کو پینلٹی ککس پر شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی.

    pur

    دوسرے کواٹر فائنل ویلز اور بیلجیئم کے درمیان ہوا، جس میں ویلز نے بیلجیئم کو ہرا کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

    wales

    تیسرے کوارٹر فائنل جرمنی اور اٹلی کے درمیان فرانس کے شہر بورڈو میں کھیلا گیا، جس میں جرمنی نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر اٹلی کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی۔

    ger

    چوتھے کوارٹر فائنل کے اہم میچ میں میزبان فرانس اور آئس لینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں، میزبان فرانس نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے آئس لینڈ کو ہرا دیا۔

    frnce