Tag: semi final

  • یورو کپ 2016ء: پرتگال نے فرانس کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

    یورو کپ 2016ء: پرتگال نے فرانس کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

    پیرس: یورو کپ فٹ بال کے فائنل میچ میں فیصلہ کن معرکہ آرائی کے بعد پرتگال نے فرانس کو صفر کے مقابل ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    ایونٹ کا فاتح بننے کے لیے پرتگال اور فرانس کے درمیان انتہائی سخت معرکہ ہوا تاہم میچ کے دونوں ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد انہیں ایک بار 15منٹ اضافی دیے گئے تاہم کوئی ٹیم گول نہ کرسکی بعدازاں انہیں مزید اضافی وقت دیا گیا جس میں پرتگال کے فارورڈر کھلاڑی ایڈر نے گول کرکے ٹیم کو فتح دلا دی۔

    اسٹیڈ ڈی فرانس میں یورو فٹبال کپ کا فائنل میزبان ٹیم فرانس اور پرتگال کے درمیان ہوا ، میچ کے 24 ویں ویں منٹ میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا، گھٹنے پر چوٹ لگنے کے باعث رونالڈو کے آنکھوں سے آنسو ٹپکنا شروع ہوگئے،قبل ازیں12 سال پہلے یونان سے ہارنے پر رونالڈو کی آنکھ سے آنسو نکلے تھے۔

    rona

    مبصرین کا خیال تھا کہ فرانس کے خلاف آخری معرکے میں وہ میدان میں دوبارہ نہیں آسکیں گے تاہم وہ دوسرے ہاف میں دوبارہ آگئے۔

     

    Love him or hate him, If u dont feel sorry, you’re not a human #Euro2016Final #Ronaldo pic.twitter.com/ZhRgAZyPfx

    فرانس اور پرتگال کا فائنل میچ دیکھے کے لیے گراؤنڈ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا فرانس کی سڑکوں پر سناٹا طاری رہا۔ فٹ بال ماہرین نے میچ کے لیے فرانس کو فیورٹ قرار دیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے سابقہ 10 میچز فرانس نے جیتے ہیں، پرتگال کی ٹیم آخری مرتبہ فرانس سے 1975 میں جیتی تھی جب کہ فرانس پرتگال کو یورو کپ میں 2 بار سیمی فائنلز میں شکست سے دوچار کرکے فاتح بننے کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔

  • یورو کپ: پرتگال ویلز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

    یورو کپ: پرتگال ویلز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

    پیرس : یورو کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پرتگال نے ویلز کو باآسانی صفر کے مقابلے میں 2گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

    فرانسیسی شہر لیون میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل کا آغاز دونوں ٹیموں نے محتاط انداز سے کیا، ابتدائی منٹوں میں رونالڈو نے گول اسکور کرنے کا چانس گنوا دیا، ویلز کے اسٹار کھلاڑی گیرتھ بیل نے بھی کئی شاندار موو بنائے۔

    دونوں ٹیموں کو کئی مواقع ملنے کے باوجود پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی پرتگال کی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا۔

    کرسٹیانورونالڈ نے 50ویں منٹ میں ہیڈر پر گول کرکے پرتگال کا کھاتا کھولا، تین منٹ بعد ہی لوئس نانی نے اپنے کپتان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دوسرا گول داغا، 2گول کی سبقت حاصل کرتے ہی پرتگال کی ٹیم نے تابڑتوڑ حملے شروع کردیے۔

    دوسرے ہاف میں پرتگال کی ٹیم کھیل پرپوری طرح چھائی رہی اور ویلز کو دباؤ میں رکھ کر صفر کے مقابلے میں 2گول سے میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

    یوروکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل میزبان فرانس اور جرمنی کے درمیان کھیلاجائے گا۔

  • پاکستان جونیئرایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان جونیئرایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان جونیئرایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پرشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا۔

    کوالالمپور میں کھیلے گئے جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

    کوریا نے ابتداسے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف میں جنوبی کوریا نے گول داغ کربرتری حاصل کرلی جبکہ دوسرے ہاف میں بھی کورین ٹیم چھائی رہی اورایک اورگول اسکورکرکے دو گول کی برتری حاصل کرلی۔

    قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے گیم میں کم بیک کرتےہوئے یکے بعد دیگرے دوگول داغ کرمقابلہ کردیا۔

    مقررہ وقت تک مقابلہ برابر ہونے کے بعد فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ ہوا جس میں پاکستان نے سات کے مقابلے آٹھ گول سے کامیابی حاصل کرکےفائنل میں جگہ بنائی۔

    فائنل کے لئے دوسرے پول سے بھارت پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے اورکل روایتی حریف پاکستان اوربھارت ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

  • سوئس انڈور ٹینس : راجر فیڈرر کی سیمی فائنل تک رسائی

    سوئس انڈور ٹینس : راجر فیڈرر کی سیمی فائنل تک رسائی

    بیسل : سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ بیسل میں فیڈرر کی پیش قدمی جاری ہے۔

    ٹاپ سیڈ فیڈرر نے کوارٹرفائنل میں بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔ ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں فیڈرر نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

    فیڈرر کی فتح کا اسکور چھ تین ، تین چھ اور چھ ایک رہا۔ فیڈرر کو بیسل میں ساتواں ٹائٹل جیتنے کے لئے مزید دو فتوحات درکار ہیں۔

  • ہمبرگ ٹینس: رافیل نڈال کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    ہمبرگ ٹینس: رافیل نڈال کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    ہمبرگ: اسپین کے رافیل نڈال نے ہمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    ومبلڈن کے دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد اسپین کے اسٹار کھلاڑی رافیل نڈال نے ہمبرگ میں ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

    کلے کورٹ میں مہارت رکھنے والے نڈال نے پہلے راؤنڈ کے میچ میں ہم وطن فرننڈو ورڈاسکور کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

    ورڈاسکو نے پہلا سیٹ تین چھ سے جیت کر برتری حاصل کی، جس کے بعد نڈال نے بھرپور کم بیک کیا اور دونوں سیٹ چھ ایک اور چھ ایک سے جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

  • ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ، راجر فیڈرر اور اینڈی مرے سیمی فائنل میں مد مقابل ہونگے

    ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ، راجر فیڈرر اور اینڈی مرے سیمی فائنل میں مد مقابل ہونگے

    لندن :ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا پہلا سنسنی خیز سیمی فائنل کل ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلم ایونٹ میں عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور فیورٹ اینڈی مرے کی پیش قدمی جاری ہے، کوارٹرفائنل میں فیڈرر نے فرانس کے گیل مونفلس کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    دوسرے کوارٹرفائنل میں ٹورنامنٹ فیورٹ برطانیہ کے اینڈی مرے نے کینیڈا کے ویسک پوپیسل کو زیر کیا، دونوں کھلاڑی دوسری مرتبہ ومبلڈن کی تاریخ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

    دوسری جانب عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ نے بھی آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے، جوکووچ نے کوارٖٹرفائنل میں کروشیا کے مارن سلچ کو قابو کیا۔

  • جرمنی ٹینس: ٹاپ سیڈ نڈال کی سیمی فائنل تک رسائی

    جرمنی ٹینس: ٹاپ سیڈ نڈال کی سیمی فائنل تک رسائی

    اسٹٹ گارٹ : ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال نے جرمنی میں ہونےوالے ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اسٹٹ گارٹ جرمنی میں ہونے والے گراس کورٹ ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں نڈال کا مقابلہ آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومچ سے تھا۔

    دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ابتدا سے ہی کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ نڈال نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں حریف کھلاڑی نے ٹائی بریک مقابلہ ایک ایک سے برابرکردیا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں اسپینش کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور چھ تین سے میچ اپنے نام کرلیا۔ جنرل ساؤنڈ سیمی فائنل میں نڈال کا مقابلہ فورتھ سیڈ فرانس کے گیل مونفلس سے ہوگا۔

  • پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

    پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

    آک لینڈ:  ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مڈِ مقابل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے  بیٹنگ کا فیصلہ کیا،  جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری تھی کہ 38 اووروں کے اختتام پر بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔

    اب تک جنوبی افریقہ نے  تین وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنالئے ہیں اور اس وقت فاف ڈو پلیسی 82 اور کپتان اے بی ڈیویلیئرز انتہائی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 60 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

    فاف ڈو پلیسی اور کپتان اے بی ڈیویلیئرز کے درمیان 71 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم ہوچکی ہے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملا اور کوئنٹن ڈی کوک ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے، آملا دس رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے، جس میں دو چوکے شامل تھے۔

    ہاشم آملہ کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈی کوک بھی زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور وہ بھی بولٹ کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

     اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈوپلیسی اور رائلی روسو نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی اور ٹیم کا اسکور 114 تک پہنچا دیا مگر روسو کوری اینڈرسن کی گیند پر مارٹن گپٹل کے ہاتھوں پوائنٹ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ  نے کئی کیچ اور رن آؤٹ کے موقعے ضائع کیے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ چھ مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ کر ناکام

    نیوزی لینڈ چھ مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ کر ناکام

    سڈنی: نیوزی لینڈ کی ٹیم عالمی کپ کی تاریخ میں ساتویں بار سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔لیکن کیوی ٹیم تاحال فائنل نہیں کھیل سکی ۔

    کیا قسمت اس بار نیوزی لینڈ کا ساتھ دے گی؟ چھ بارسیمی فائنل میں آئی اور چھ بار ہی ہارگئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم انیس سو پچھتر سے ورلڈکپ جتنےکا انتظار کررہی ہے۔

    ہر بار گروپ میں بڑی بڑی ٹیموں کو دھول چٹانے کے بعد نیوزی لینڈ نے ہمیشہ ہی سیمی فائنل میں آکر مارکھائی ،پہلا سیمی فائنل انیس سو پچھتر میں کھیلا دوسرا انیس سو اناسی میں توبانوے میں پاکستان کے سامنے آیا۔

    ننانوے میں بھی شاہینوں نے کیویز کا خواب تار تارکیا ۔دو ہزار سات، دوہزار گیا رہ میں لنکن ٹائیگر سے مارکھائی اور ورلڈکپ جیتنے کا خواب مزید طویل ہوگیا۔

    مگر چالیس سال کا انتظار اس بار ختم ہوسکتا ہے۔ پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں  جنوبی افریقہ سے مدمقابل ہے جوچوکرز کے نام سے مشہور ہے۔

  • یو اے ای ٹینس: اسٹینلاس واورینکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    یو اے ای ٹینس: اسٹینلاس واورینکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    ابوظہبی :اسٹینلاس واورینکا کو  یو اے ای ٹینس میں سیمی فائنل تک رسائی مل گئی،تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن چیمپئین سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے یواےای میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    ابوظہبی میں جاری نمائشی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ عالمی نمبر چار سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے اسپین کے نکولس الماگرو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    واورینکا نے ابتدا سے ہی حریف کھلاڑی کو دباؤ میں رکھا اور مقابلہ چھ تین اور چھ دو سے اپنے نام کرلیا۔ سیمی فائنل میں واورینکا کا مقابلہ سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہوگا۔