Tag: seminar

  • غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائینگی، شہباز شریف

    غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائینگی، شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ مرکز بن کر ابھرا ہے،روزگار پیدا کئے بغیر دہشت گردی کو شکست نہیں دی جاسکتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ’پنجاب میں تجارت کے مواقع‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار میں دنیا بھر کے ڈھائی سو سے زائد سرمایہ کاروں کی شرکت کی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ترکی اور چین نے نواز شریف حکومت پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔

    ان کا کہناتھا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حکومت کے مثبت اور ٹھوس اقدامات کی غمازی کرتا ہے۔

    سرمایہ کاروں کا پنجاب میں توانائی، معدنیات، صنعت، زراعت، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر گہری دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دیں گے،پنجاب کے 300 طلبا و طالبات کو چینی زبان سکھانے کیلئے بیجنگ بھجوایا جا رہا ہے، چینی زبان سیکھنا وقت کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان،چین اور ترکی کے درمیان 158معاہدوں اور مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میٹرو اور ویسٹ منیجمنٹ میں ترکی کی سرمایہ کاری قابل قدرہے۔ ترکی نے پاکستان میں کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے ،ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید بہتر کرنے کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

  • گجرانوالہ میں جاپان کے اشتراک سے کچرے کو ٹھکانے لگانے کا جامع منصوبہ تیار

    گجرانوالہ میں جاپان کے اشتراک سے کچرے کو ٹھکانے لگانے کا جامع منصوبہ تیار

    لاہور: گجرانوالہ شہر میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ( جائیکا) کی جانب سے تشکیل دئیے گئے ماسٹر پلان کے حوالے سے لاہور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

    کچے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے تحقیق گجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے اربن یونٹ کے اشتراک سے کی گئی ہے۔

    جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن 2020 کا حصہ ہے اور اس سلسلے میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کرکے نافذ کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں جائیکا نامی جاپانی ایجنسی نے اس سارے منصوبے کی اسٹڈی رپورٹ تیار کی ہے۔

    سیمنار کی صدارت پنجاب کی وزیر ِ خزانہ عائشہ غوث نے کی جبکہ جائیکا کیے سینئر نمائندے موتو تاکی، پنجاب اربن یونٹ کے چیف ایگزیٹو ڈاکٹر ناصرجاوید، گجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عطا الحق اور دیگر شریک تھے۔

  • سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، قمر زمان کائرہ

    سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، قمر زمان کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے سند ھ میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کسی صوبائی یاوفاقی حکومت کے بھی بس کی بات نہیں۔

    وہ لاہور میں صوفی بزرگ واصف علی واصف عرس کی مناسبت سے سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے سند ھ میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کسی صوبائی یاوفاقی حکومت کے بھی بس کی بات نہیں۔

    قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہندوستان تو دشمن ہے ہی ملکی عدم استحکام کی ذمہ دار عالمی پالیسیاں بھی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ذوالفقار مرزا کے الزامات نئے نہیں۔

    ضیاءالحق سے میمو اسکینڈل اور اب تک پیپلز پارٹی کی قیادت کو الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران تحریک انصاف کو جوڈیشل کمشن بنانے کی یقین دہانی کروائی تھی مگر عمران خان کو سمجھ نقصان کے بعد آئی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب یا ایران کا مسلک نہیں ،صرف سب کوقابل قبول تنوع کا نظام چل سکتا ہے۔

  • تربت قتل عام کی تحقیقات کیلئے تفتیشی کمیٹی بنا دی ، ڈاکٹرعبدالمالک

    تربت قتل عام کی تحقیقات کیلئے تفتیشی کمیٹی بنا دی ، ڈاکٹرعبدالمالک

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ تعمیراتی کیمپ اور مزدوروں کی حفاظت پر مامور آٹھ لیویز اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،سانحہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنادی ہے۔

    تربت میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سانحہ تربت میں ملوث افراد بلوچستان اور مکران میں امن و امان تہہ و بالا کر کے عوام کو ترقی و خوشحالی سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کیمپ اور مزدوروں کی حفاظت پر مامورآٹھ لیویز اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سانحہ کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی مکران کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں سانحہ کی تحقیقات کر کے حکومت کو رپورٹ پیش کریگی۔

  • کوئٹہ میں مقامی نہیں غیرملکی آباد ہیں، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ میں مقامی نہیں غیرملکی آباد ہیں، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں مقامی نہیں بلکہ غیر ملکی آباد ہیں۔

    وفاق کے ساتھ بارہا اس مسئلے کے حل کے لئے بات کی ہے‘ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ادارہ اسلامی امور کے زیر اہتمام سیرت النبی قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے۔

     سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اگر بغور جائزہ لیا جائے تو آج کوئٹہ یہاں کے مقامی اقوام نہیں بلکہ غیرملکیوں کا شہر لگتا ہے۔

    سیمینار میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی قیادت کو حالات نے 21ویں آئینی ترمیم منظور کرنے کے لئے مجبور کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست نہ دے سکے تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا،اس سے قبل سیرت النبی قومی سیمینار میں شریک مختلف مسالک کے جید علماءکرام نے ملک میں امن کیلئے نبی کریم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک میں حقیقی اسلامی نظام نافذ نہ ہونے کی وجہ سے امت مشکلات کا شکار ہے‘ قرآن کو سمجھے بغیر مسلمانوں کی ترقی اورخوشحالی ممکن نہیں۔ ‘

  • مسئلہ کشمیریواین اوکی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیئے،حافظ سعید

    مسئلہ کشمیریواین اوکی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیئے،حافظ سعید

    لاہور : سربراہ جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل نکالے بغیر خطے میں امن نہیں ہوگا،کشمیر کا مسئلہ یو این او کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

    لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ امریکا اور بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل سازشیں کررہے ہیں اور شاہراہ ریشم کو کاٹ کر پاکستان کا چین سے تعلق ختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

    حافظ سعید نے کہا کہ وزیر اعظم بنگلہ دیش بھارت کی کٹھ پتلی ہیں اور بھارت ہی کی ایما پروہاں پاکستان سے محبت کرنے والے لوگوں کو پھانسیاں دی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں شکست کھانے کے بعد پاکستان میں اڈے بنا چکا ہے، کشمیر کا مسئلہ یو این او کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے اورحکومت کو کشمیریوں کی اخلاقی مدد کرنی چاہیئے۔

  • آئیڈیاز2014 نےدفاعی صنعت کی کامیابیوں کو اجاگرکیا،جنرل راشد محمود

    آئیڈیاز2014 نےدفاعی صنعت کی کامیابیوں کو اجاگرکیا،جنرل راشد محمود

    کراچی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کاکہناہے کہ آئیڈیازدوہزار چودہ نےسیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور پاکستان کے مثبت تاثرکوفروغ دیا۔

    کراچی میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آئیڈیاز 2014کے سیمینار سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کاکہناتھا کہ دفاع اور سیکیورٹی کے آپریشن ایک حد تک محدود نہیں رہے۔

    آئیڈیاز دوہزار چودہ نے پاکستان کے مثبت تاثر کواجاگرکیا۔ دنیا کے موجودہ ماحول میں ریاست کے سیکورٹی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ملک میں امن کا قیام، ہم آہنگی کو برقرار رکھنا اور اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کے خلاف ملک کے دفاع کو یقینی بنانا ہے۔

    پاکستان میں سیکورٹی چیلنجز کی موجودہ صورت حال خطے میں اسٹرٹجیک استحکام اور توازن برقرار رکھنا قومی سیکورٹی کاحصہ ہے۔

  • راولپنڈی میں فرقہ واریت کی آگ سازش ہے،صاحبزادہ ابوالخیر

    راولپنڈی میں فرقہ واریت کی آگ سازش ہے،صاحبزادہ ابوالخیر

    اسلام آباد : ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ” اتحاد امت و استقبال ماہ محرم الحرام ” کے عنوان پر سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار سے کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مسالک کے رہنماؤں میں اتفاق و اتحاد پایا جاتا ہے۔

    جبکہ عالمی سازش کے تحت راولپنڈی میں فرقہ واریت کی آگ لگائی گئی۔ سازشی قوتوں کا کام ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مین داعش نامی تنظیم موجود ہے جو کہ کراچی میں لوگوں کو قتل کرنے میں مصروف العمل ہے ۔

    اس موقع پر علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ تمام مذاہب کے لئے ضابطہ اخلاق موجود ہے جس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

  • انتظامی یونٹس کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے،الطاف حسین

    انتظامی یونٹس کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے،الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے اب انکارنہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے یہ بات آج ڈیفنس اینڈ کلفٹن ریزیڈینٹس کمیٹی کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والے سیمینار سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    سیمینار کاموضوع ” نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی ضرورت “ تھا۔  سیمینارمیں ملک کے ممتاز دانشوروں،ادیبوں ، سینئرصحافیوں ، کالم نگاروں، سابق بیورکریٹس اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کامعاملہ کوئی زبانی ،کلامی اورہوائی بات نہیں بلکہ یہ معاملہ حقائق کوسننے ، سنانے ، سمجھنے اورسمجھانے کاہے تاکہ اس معاملے کونفرت اورتعصب کی عینک سے دیکھنے کے بجائے حقائق کی نظرسے دیکھاجائے اور حقاق کی روشنی میں اسے حل کیاجائے۔

    انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس معاملے کوسمجھنے سے گریز کیاجارہاہے اور اسے سمجھنے کے بجائے نفرت کانشانہ بنایاجارہاہے۔ الطاف حسین نے سیمینار میں دانشوروں اورسینئرصحافیوں کی جانب سے کی جانے والی تقاریر کوسراہااورکہاکہ نئے انتظامی یونٹس کے موضوع پر کی جانے والی تقاریرمیں علم اورمعلومات کاذخیرہ ہے

    لہٰذا ان کو کتابچے کی شکل میں مرتب کیاجائے تاکہ اسے عوام خصوصاً نوجوانوں میں تقسیم کیاجائے اورانہیں اس معاملے سے آگاہی حاصل ہوسکے اوروہ نعروں اورحقائق میں تمیزکرسکیں۔

    انہوں نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے ” صوبے کیوں ضروری ہیں“ کے عنوان سے نہایت شاندارکتاب مرتب کرنے پر ممتاز دانشور اور کالم نگار خلیل نینی تال والا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔