Tag: senate election

  • سینیٹ میں شو آف ہینڈز کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوتی ہے، مریم نواز

    سینیٹ میں شو آف ہینڈز کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوتی ہے، مریم نواز

    لاہور : ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں شوآف ہینڈز کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوتی ہے، 500نشستوں پر ضمنی انتخابات نہیں کرائے جاسکتے۔

    جاتی امراء میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن ایک مہینہ پہلے کروائیں یا ایک مہینہ بعد، اس سے آپ اپنی حکومت نہیں بچاسکتے، آپ کو اپنے ایم پی ایز اور ایم این ایز پر اعتماد نہیں رہا، حکومتی ایم پی ایز اور ایم این ایز اپنے حلقوں میں جانے کے قابل نہیں رہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوتی ہے،اسے ایک آرڈیننس کے ذریعے بلڈوز نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ قانون کی تشریح کرسکتی ہے مگر قانون سازی پارلیمنٹ ہی کرے گی، امید ہے سپریم کورٹ مایوس نہیں کرے گی۔

    ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اس کے اختیارات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، آئین و قانون کا حلیہ بگاڑنے کی باتیں کی جارہی ہیں، کیا آپ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بھی بننا چاہتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ استعفے آنے کے بعد500نشستوں پر ضمنی انتخابات نہیں کرائے جاسکتے، یہ کہتے ہیں کہ الیکشن کرادیں گے یہ کوئی خالہ جی کا گھر نہیں، یہ سمجھتے ہیں ان کی دھمکیوں سے کوئی مرعوب ہوجائے گا، ہم چوڑیاں پہن کر نہیں بیٹھے رہیں گے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹف ٹائم کے باوجود مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، اس میں کوئی بھی شخص دونوں جانب نہیں کھیل رہا، ن لیگ بہت سے امتحانات سے گزری ہے، انہوں نے ن لیگ توڑنے کی بہت کوشش کی پر ندامت کا سامنا کرنا پڑا۔

    مریم نواز نے صحافیوں کو بتایا کہ بلاول بھٹو نے کل فون کرکے بلایا ہے، کوشش ہوگی کہ لاڑکانہ پہنچوں اور بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دوں، اتحاد میں جھگڑے اور تفریق کی سپورٹ نہیں کرتی۔

  • سینیٹ پر ہونے والے حملے کو باشعور سینیٹرز  نے ناکام بنا دیا: فردوس عاشق اعوان

    سینیٹ پر ہونے والے حملے کو باشعور سینیٹرز  نے ناکام بنا دیا: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ پر ہونے والے حملے کو باشعور سینیٹرز  نے ناکام بنا دیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عوام دوست سینیٹر کو تحریک ناکام بنانے پرمبارک باد پیش کرتی ہوں.

    فردوس عاشق نے کہا کہ تمام صوبوں کی بھائیوں کی طرح شناخت کرنے والا ادارہ سینیٹ ہے، اپوزیشن کی جانب سے شناخت والے ادارے کے خلاف سازش کی گئی، اپوزیشن نےذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے سازش کی.

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ آج اپوزیشن کی اپنی صفوں میں بغاوت ہوئی ہے، اگست میں سینیٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، سینیٹ عوام کی طاقت کاسرچشمہ ہے،آج نئے پاکستان کا آغاز ہوا.

    مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

    عمران خان کی قیادت میں پاکستان استحکام حاصل کرکے رہے گا، عمران خان تعمیر پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، معاشی مشکلات کے باوجودعمران خان بہتری کے لئے کوششیں کر رہے ہیں.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کودعوت دیتی ہوں بغض اورعداوت نکال دیں، اپوزیشن نئے پاکستان کے لئےعمران خان کے ساتھ کھڑی ہو، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کرشکست کے زخم پرمرہم کے لئے تیار ہیں.

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ غریب عوام کا درد عمران خان کے دل میں ہے.

  • بلوچستان، سینیٹ کی نشست پر بی اے پی کامیاب، وزیر اعلیٰ پانچ سال پورے کرنے کے لیے پرامید

    بلوچستان، سینیٹ کی نشست پر بی اے پی کامیاب، وزیر اعلیٰ پانچ سال پورے کرنے کے لیے پرامید

    کوئٹہ:  بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر بی اے پی کامیاب رہی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت پانچ سال پورے کرے گی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عوامی پارٹی پورے صوبے کی سیاسی جماعت ہے اور دن بدن مضبوط ہورہی ہے.

    جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے سینیٹ میں توقع سے زیادہ ووٹ لیے، سینیٹ انتخابات میں مقبولیت بی اے پی کی پذیرائی کی عکاس ہے.

    وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ حقوق پروگرام بلوچستان سے متعلق ہرممکن اقدام کریں گے، بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں 5 سالہ حکومتی معیاد پوری کرے گی.

    یاد رہے کہ آج بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب ہوا، جس میں بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے 63 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے.

    مزید پڑھیں: وفاقی وزرا کا مسلسل بلوچستان آنا خوش آئند ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

    اس الیکشن میں بی اے پی کے منظور کاکڑ کامیاب ٹھہرے، انھیں 38 جب کہ ان کے مد مقابل بی این پی کے غلام نبی مری کو 23 ووٹ ملے۔

    یاد رہے کہ 11 جنوری 2019 کو وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہا کہ تھا کہ وفاقی وزرا کا مسلسل بلوچستان آنا خوش آئند ہے۔

  • جہانگیرترین کی ہمشیرہ خواتین نشست پرسینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گی

    جہانگیرترین کی ہمشیرہ خواتین نشست پرسینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گی

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیرترین کی ہمشیرہ سیمی ایزدی خواتین نشست پرسینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گی، پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز سیمی ایزدی کوسینیٹ کاٹکٹ جاری کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرورسے پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ امیدوارسیمی ایزدی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پارلیمانی امور اور سینیٹ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جہانگیرترین کی ہمشیرہ سیمی ایزدی خواتین نشست پرسینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گی۔

    گزشتہ روزسینیٹر سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیرترین کی ہمشیرہ سیمی ایزدی کوسینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا تھا۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی 2 خالی نشستوں پرضمنی الیکشن کیلئے شیڈول جاری کیا تھا ، جس کے مطابق 31 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی حاصل اورجمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست یکم نومبرکو جاری ہوگی۔

    سینیٹ ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 15 نومبرکوپنجاب اسمبلی میں ہوگی ۔

    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی سینیٹ رکنیت کالعدم قرار دے دی

    واضح رہے کہ رہے سپریم کورٹ نے سعدیہ عباسی کی رکنیت کالعدم قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سعدیہ عباسی کاغذات جمع کراتے وقت دہری شہریت کے حامل تھی۔

  • سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب آج ہوگا، صوبائی اسمبلی کے354ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے

    سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب آج ہوگا، صوبائی اسمبلی کے354ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے

    اسلام آباد : سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب آج ہوگا، صوبائی اسمبلی کے تین سو چون ارکان حصہ لیں گے، پیپلز پارٹی کے اراکین نون لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے استعفیٰ کے باعث پنجاب سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر بدھ کو صوبائی اسمبلی کے تین سو چون ارکان حصہ لیں گے۔

    تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم اور نون لیگ کے خواجہ احمد حسان مدمقابل ہیں۔ پیپلز پارٹی نے نون لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے تین سو چون ارکان بدھ کو گورنر پنجاب چوہدری سرور کے استعفے کے باعث خالی ہونے والی نشست پر سینیٹرمنتخب کریں گے۔

    تحریک انصاف نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر شہزاد وسیم جبکہ نون لیگ نے اپنے مرکزی رہنما خواجہ احمد حسان کو ٹکٹ جاری کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی اس نشست پر نون لیگ کی حمایت کررہی ہے۔

    تحریک انصاف کے امیدوار کو نون لیگ کے امیدوار کی نسبت انیس ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ لیکن نون لیگ پی پی کی حمایت کے ساتھ ایک بڑے مقابلے کی توقع کررہی ہے۔

    بدھ کی صبح دس بجے شروع ہونے والی پولنگ شام چار بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گی۔ تحریک انصاف کو اپنے حمایتیوں سمیت ایک سو پچاسی ، نون لیگ کو پی پی کے ارکان کے ساتھ ایک سو چھیاسٹھ کی حمایت حاصل ہے جبکہ تین آزاد ارکان بھی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

  • عمران خان جھوٹے الزام پرمعافی مانگیں ورنہ عدالت جائیں گے، پی ٹی آئی اراکین

    عمران خان جھوٹے الزام پرمعافی مانگیں ورنہ عدالت جائیں گے، پی ٹی آئی اراکین

    نوشہرہ : پی ٹی آئی کے دس اراکین اسمبلی نے ووٹ بیچنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخاب میں ووٹ بیچنے کے الزام کا سامنا کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی بھی میدان میں آگئے۔

    نوشہرہ میں پریس کانفرنس میں الزامات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزام پر عمران خان نے ہم سے معافی نہ مانگی تو انصاف کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔

    پریس کانفرنس کرنے والوں میں وزیر اعلیٰ کے پی کے مشیر عبدالحق، قربان علی خان، وجیہ الزمان، یاسین خلیل اورنسیم حیات کے علاوہ دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تین مارچ سے ہم پر الزام تراشی کا سلسہ شروع کیا گیا، عزت اچھالنے کے بعد شوکاز نوٹس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی، عمران خان نے15دن میں معافی نہ مانگی تو عدالت جائیں گے، قربان علی خان نے پارٹی شوکاز نوٹس کو پریس کانفرنس میں پھاڑ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں خود چیف جسٹس سے اس معاملے کے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتاہوں، سینیٹ انتخابات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

    اس کے علاوہ وجیہ الزمان، یاسین خلیل اور نسیم حیات نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جنہوں نے پیسے لئے وہ لوگ پرویز خٹک کے ساتھ بیٹھے ہیں، عمران خان اور پرویز خٹک کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، وزیراعلیٰ اوراسپیکر اسمبلی نے خود رقم کی آفر کی تھی۔

     واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی کے 20 اراکین کو سینیٹ میں ووٹ بیچنے کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

  • تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا: شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا: شاہ محمود قریشی

    کشمور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقام اور گالی گلوچ نہیں ہونی چاہیے، ہماری جماعت نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو سیاست کرنے کا شوق ہے تو پہلے حوصلہ پیدا کرے، سیاست میں کسی کو دھمکی دینے کا سخت مخالف ہوں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات سے متعلق کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں مظلوم اور محکوم صوبے کا ساتھ دیا، مخالفین کو تنقید کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے، سینیٹ چیئرمین کا منتخب ہونا بلوچستان کے لوگوں کا فیصلہ تھا، وہاں کے عوام کی خواہش تھی کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان کا ہو۔

    29 اپریل کو مینار پاکستان پرعظیم الشان جلسہ ہوگا، جلد خسرو بختیار سے ملوں‌ گا: شاہ محمود قریشی

    شاہ محمود قریشی کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایک نفیس خاتون ہیں، اللہ پاک انہیں جلد صحت یاب کرے، جبکہ دوسری جانب نواز شریف نے عدالت سے وعدہ کیا ہے کہ کچھ دنوں میں وہ واپس آجائیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ سے متعلق عباسی صاحب کو ایسابیان نہیں دینا چاہیےتھا، شاہ محمود قریشی

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سینیٹ چیرمین سے متعلق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہم نے 2013 کے انتخابات سے بہت کچھ سیکھا ہے، چیئرمین سینیٹ سے متعلق عباسی صاحب کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، چیئرمین سینیٹ منتخب ہو کر آئےہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کا بڑا فیصلہ: سینیٹ الیکشن میں بکنے والے20اراکین کے نام بتا دیئے

    عمران خان کا بڑا فیصلہ: سینیٹ الیکشن میں بکنے والے20اراکین کے نام بتا دیئے

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ بیچنے والے پی ٹی آئی کے بیس ارکان کے نام بتادیئے، ان کا کہنا ہے کہ ان افراد کو شوکاز دے رہے ہیں،اگر انہوں نے وضاحت نہ دی توان کے نام نیب کو دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن میں پیسہ لینے والے بیس ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جن پارٹی اراکین نے اپنے ووٹ بیچے ہیں ہم ان کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں اور ان سے جواب طلب کر رہے ہیں اور اگر انہوں نے جواب نہیں دیا تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا اور قانونی کارروائی کیلئے ان کے نام نیب کو بھی بھجوائیں گے.

    جن اراکین کو شوکاز نوٹس دیا گیا ہے ان میں نرگس علی ،دینا ناز ،فوزیہ بی بی، نسیم حیات اورنگینہ حیات شامل ہیں جبکہ مردوں میں بابر سلیم ،سمیع اللہ زیب، یاسین خلیل، امجد آفریدی، قربان خان، زاہد درانی، سردار ادریس، عبید مایار، عبدالحق، جاوید نسیم، معراج ہمایوں، عارف یوسف، فیصل زمان، سیمی علی زئی اور وجیہہ الزمان شامل ہیں۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں تیس چالیس سال سے ووٹ بکتا رہا ہے،اس معاملے پر کوئی پارٹی ایکشن نہیں لیتی تھی، میں نے ووٹ بیچنے والے اپنے ارکان کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا تھا، پہلا قدم اٹھایا ہے، اس سے ہماری پارٹی کو بھی نقصان ہوگا،,ضمیر فروشوں کو پارٹی سے نکالنا ووٹ کا تقدس ہے دیگر پارٹیاں بھی ہمت کریں.

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسے لے کر بکنے والوں کی تحقیقات کیلئے  ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، جو لوگ ملوث تھے اس میں سے کئی نام ہمیں شروع میں ہی مل گئے تھے، چاہتے تھے کہ پوری تحقیقات کے بعد نام سب کےسامنے لائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے سسٹم کی خرابی ہے کہ ووٹ کیلئے رشوت لینے پر کوئی پکڑ نہیں ہوتی، پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹ الیکشن کے طریقہ کارکو تبدیل کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری تجاویز کو نظرانداز کیا گیا۔

    عمران خان نے کہا کہ پارٹی کے جو اراکین اسمبلی نہیں بکے ان کو داد دینا چاہتاہوں، پارٹی کے دیگر اراکین کو سینیٹ الیکشن میں4،4کروڑ روپے کی آفرز کی گئیں لیکن انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • سینیٹ الیکشن میں شکست خوردہ عناصرارکان کوعزت دینا سیکھیں، شازیہ مری

    سینیٹ الیکشن میں شکست خوردہ عناصرارکان کوعزت دینا سیکھیں، شازیہ مری

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ کل سینیٹ الیکشن میں حکمرانوں نے منہ کی کھائی، یہ لوگ ایک بار نہیں دو بار ہارے ہیں، شکست خوردہ عناصرارکان کو عزت دینا سیکھیں۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی، شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ ہارنے والے رونے کے بجائے کھلے دل سے اپنے خلاف آنے والے نتیجوں کو قبول کریں اور اپنے اراکین کو عزت دینا سیکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کی بات کرتے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے ساتھ جو حشر نشر کیا گیا وہ سب سے سامنے ہے، بلوچستان کے لوگ بھیڑ بکریاں نہیں ہیں نہ ہی وہ نواز شریف کی اوطاق تھی۔


    مزید پڑھیں: سینیٹ میں ہار گئے لیکن جنگ ہم ہارنے والوں میں سے نہیں ، کیپٹن(ر)صفدر


    یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے بعد ہونے والے پہلے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی گھن گرج سنائی دی۔


    مزید پڑھیں: آج سینیٹ میں جمہوریت ہارگئی، پتلی تماشا جیت گیا، خواجہ سعد رفیق


    محمود اچکزئی نے کہا کہ کل جمہوری اورغیرجمہوری قوتوں کی پہلی لڑائی ہم ہارگئے جو ہوا وہ سیاسی تاریخ کاسیاہ ترین دھبہ ہے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف بےنظیر اور ذوالفقاربھٹو کا نظریہ زندہ کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • آج سینیٹ میں جمہوریت ہارگئی، پتلی تماشا جیت گیا، خواجہ سعد رفیق

    آج سینیٹ میں جمہوریت ہارگئی، پتلی تماشا جیت گیا، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سینیٹ کے حالیہ الیکشن سے واضح ہوگیا کہ جمہوریت ہارگئی اور پتلی تماشا جیت گیا، آصف زرداری اورعمران خان نے جمہوریت کی پشت پر چھرا گھونپا۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد رد عمل میں اپنے پیغام میں کہی۔

    خواجہ سعدرفیق نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج سینیٹ میں جمہوریت ہارگئی اور پتلی تماشا جیت گیا، عمران خان اور آصف زرداری جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مجرم ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جمہوری قوتیں یکجانہ ہوئیں تورہی سہی جمہوریت بھی جاتی رہے گی، ان دونوں نے جمہوریت کی پشت پر چھرا گھونپا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششوں سے ملک ٹوٹا جس سے کوئی کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔


    مزید پڑھیں: ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج گلے مل گئے، سینیٹ الیکشن میں دھاندلی ہوئی: مریم اورنگزیب


    اس سے قبل سینیٹ انتخاب پر اپنے رد عمل میں وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی، کیسے کی گئی ہم یہ بھی جانتے ہیں، ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج گلے مل گئے۔

    ان مزید کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری عناصر قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، بلوچستان میں لوگوں کو خریدا گیا، تمام مشکلات کے باوجود نواز شریف اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔