Tag: Senate elections

  • سینٹ الیکشن : وزیراعظم  کا کل ایک روزہ دورہ پر لاہور آنے کا امکان

    سینٹ الیکشن : وزیراعظم کا کل ایک روزہ دورہ پر لاہور آنے کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ پر لاہور آنے کا امکان ‌ہے، دورے میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ پر لاہور آنے کا امکان ہے ، ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان تین مارچ کو ہونےوالے سینٹ الیکشن کے حوالے سےپاکستان تحریک انصاف اور اتحادی ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور ایوانِ وزیر اعلی میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    دورہ لاہور کے دوران عمران خان کو والٹن ایئرپورٹ کی جگہ ایک میگا بزنس سنٹر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اور وزیراعظم اس میگا بزنس سنٹر کی تعمیر کی منظوری دیں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان سے مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا رابطہ ہوا، جس میں اسمبلی اجلاس اور آئینی وقانونی امورسمیت سینیٹ الیکشن پرمشاورت کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنےکاواحدراستہ ہے، سینیٹ الیکشن ہائی جیک کرنیوالےجمہوریت پردھبہ ہیں۔

    خیال رہے سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

  • سینیٹ انتخابات :  پولنگ کے دن  ارکان کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

    سینیٹ انتخابات : پولنگ کے دن ارکان کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا یقینی بنایا جائے کہ کوئی امیدوار یا ووٹ ڈالنے والا رکن بیلٹ کی تصویر نہ لے سکے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردیا ہے ، مراسلہ کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ کے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ارسال کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر اور پولنگ ڈے پر موبائل اور دیگر الیکٹرانکس ڈیوائس پر پابندی ہوگی۔

    نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ بیلٹ کا تقدس قائم رہے اور کوئی امیدوار یا ووٹ ڈالنے والا رکن بیلٹ کی تصویر نہ لے سکے۔3

    یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی اور تین مارچ کو سینٹ انتخابات کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

    الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے بعد ووٹر کسی سے ملاقات نہیں کریں گا، جنرل نشستوں کے لیے سفید، خواتین کے لیے گلابی، ٹیکنوکریٹ کے لیے سبز اور اقلیت کےلیےزرد رنگ کےبیلٹ پیپرزہوں گے، بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام حروف تہجی کے ساتھ درج ہوں گے۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے، سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

  • خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانے کی تیاریاں مکمل ، خصوصی ہدایات جاری

    خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانے کی تیاریاں مکمل ، خصوصی ہدایات جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانے کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے خصوصی ہدایات جاری کردیں ، جس میں کہا پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی اور تین مارچ کو سینٹ انتخابات کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

    الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے بعد ووٹر کسی سے ملاقات نہیں کریں گا، پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

    ہدایات کے مطابق جنرل نشستوں کے لیے سفید، خواتین کے لیے گلابی، ٹیکنوکریٹ کے لیے سبز اور اقلیت کےلیےزرد رنگ کےبیلٹ پیپرزہوں گے، بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام حروف تہجی کے ساتھ درج ہوں گے۔

    یاد رہے پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے سینیٹ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔ پنجاب سے بائیس، خیبرپختونخوا سے اکتالیس اور بلوچستان سے چھتیس امیدوارسینیٹ کےمیدان میں ہیں۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے، سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

  • پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں جاری

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں جاری

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں تمام پارٹی اراکین متحدہیں، انشاءاللہ وفاق کی دونوں سینٹ نشستیں جیتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں جاری ہے ، اس سلسلے میں گوجرانوالہ ڈویژن کےایم این ایز کی گورنر ہاؤس میں آج بیٹھک ہوگی ، جس میں عبدالحفیظ شیخ،شفت محمود بھی اجلاس میں شر یک ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کےچیف وہیب ملک عامر بھی موجودہوں گے

    وفاق سے سینیٹ کی امیدوار فوزیہ ارشد بھی اراکین سے ملیں گی، گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں تمام پارٹی اراکین متحد ہیں، انشاءاللہ وفاق کی دونوں سینٹ نشستیں جیتیں گے، دیگر نشستوں کا فیصلہ بھی ہمارے امیدواروں کے حق میں آئے گا۔

    یاد رہے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سنیٹ انتخابات میں مخالفین کو سرپرائز ہی سرپرائز دیں گے ، اپوزیشن کے تمام پلان سیاست میں زندہ رہنے کے لیے ہیں، اپوزیشن ہر معاملے میں قانون نہیں مرضی کے مطابق فیصلہ چاہتی ہے۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اوپن اور خفیہ رائے شماری دو نوں طرح سےمقابلے کےلیے تیار ہیں، ہم پنجاب میں اپنی مطلوبہ نشستیں آسانی سے جیت جائیں گے

  • پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ برقرار

    پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ برقرار

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں میں تقسیم ٹکٹوں پر نظر ثانی کی گئی اور ٹکٹ حاصل کرنے والے ارکان پر اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اورسندھ میں فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مسترد کردیئے ، وزیراعظم نے کہا فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں نجیہ اللہ خٹک سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے اور خیبرپختونخوا سے لیاقت ترکئی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ نے سندھ سے سیف اللہ ابڑو کا ٹکٹ بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ، جس پر وزیراعظم سندھ کی تنظیم کوآج شام ویڈیو لنک پراعتماد میں لیں گے۔

  • سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی: کونسی جماعت بازی لے گئی

    سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی: کونسی جماعت بازی لے گئی

    اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کیلئے سب سے زیادہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے170 امیدواروں نےکاغذت نامزدگی جمع کرائے ، سب سے زیادہ پی ٹی آئی کی جانب سے 52 امیدوار میدان میں ہیں ، مسلم لیگ ن 19 امیدوروں کے ساتھ دوسرے نمبر اور پیپلزپارٹی 18 امیدواروں کےساتھ تیسرےنمبر پر ہے۔

    سینیٹ الیکشن کیلئے بلوچستان سے بی این پی نے 16، جےیوآئی ف کے5امیدوار ، پی ٹی آئی کے 3امیدوار ، بی این پی مینگل 5،بی این پی عوامی کے2 امیدوار ، اے این پی 3،آزاد2،جمہوری وطن پارٹی ،ہزارہ ڈیولپمنٹ پارٹی کا1،1امیدوار میدان میں ہیں۔

    خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی 23،پی پی کے 3امیدوار ، اے این پی 3،جے یو آئی 8،مسلم لیگ ن کے 3امیدوار ، جماعت اسلامی ایک اور آزاد امیدوار9 ہیں ۔

    سندھ سے پی پی پی کے 14،ایم کیو ایم 10 امیدوار ، پی ٹی آئی 12،جی ڈی اے2 ،ٹی ایل پی کا ایک امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے پی ٹی آئی کے15، مسلم لیگ ن کے 12 امیدوار ، مسلم لیگ ق کا ایک امیدوار ہیں۔

    اسلام آباد سے پیپلزپارٹی 1، پاکستان تحریک انصاف 5 اور مسلم لیگ ن کے4امیدوار میدان میں ہیں۔

  • ‘3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کا معرکہ  پی ٹی آئی جیتے گی’

    ‘3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کا معرکہ پی ٹی آئی جیتے گی’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئےبھی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پرہیں، 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کا معرکہ بھی پی ٹی آئی جیتے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26مارچ دور ہے پتہ نہیں پی ڈی ایم لانگ مارچ پر قائم رہتی ہے یا نہیں، حکومت مضبوط ہے لانگ مارچ کا سامنا کر نے کو تیار ہے۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کیلئےبھی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پرہیں لیکن پی ڈی ایم جماعتیں کبھی ایک پیج پرآئی ہیں اورنہ ہی آئندہ آئیں گی۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کا معرکہ بھی پی ٹی آئی جیتے گی، سیاسی مخالفین کے پاس کوئی نظریہ یا اصول نہیں ، پی ڈی ایم عارضی اتحاد ہے ، حکومت کی مضبوطی کے بعد اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی وہ اب کیا کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، اداروں کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے، اپوزیشن کے پاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

    گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عام آدمی کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کررہےہیں، صحت انصاف کارڈ جیسے منصوبےعوام دوستی کی عظیم مثال ہیں۔

  • سینیٹ انتخابات : تحریک انصاف نے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے

    سینیٹ انتخابات : تحریک انصاف نے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل کر لئے، امیدواروں میں عبدالحفیظ شیخ، فیصل واوڈا ، ڈاکٹر زرقا ، ثانیہ نشتر اوربیرسٹر علی ظفر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ، اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ ،فوزیہ ارشد پی ٹی آئی کےامیدوار فائنل ہیں۔

    فوادچوہدری نے بتایا کہ سندھ سے فیصل واوڈا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے ، ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جبکہ بلوچستان سے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب سےسیف اللہ نیازی ،ڈاکٹر زرقا ،بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گے ، پنجاب سے باقی نشستوں کا اعلان بعد میں ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کے پی سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، کےپی سے بھی باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔

  • سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی، الیکشن کمیشن کا اعلان

    سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی، الیکشن کمیشن کا اعلان

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا ،48نشستوں پر سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 48نشستوں پر سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3 مارچ کوہوگی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 11مارچ کو52سینیٹرزریٹائرہوجائیں گے ، امیدوار12اور 13فروری کوکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ 15 اور 16فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

    شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اپیلیں 17 سے 18 فروری کے دوران سنی جائیں گے اور 21 تاریخ کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ 22 فروری کو کاغذات نامزدگری واپس لیے جاسکیں گے۔

    دوسری جانب سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں نامزد امیدواروں کو پارٹی  سر ٹیفکیٹ جاری کریں، کاغذات نامزدگی کیساتھ سر ٹیفکیٹ منسلک کئےجائیں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران تعینات کردیئےگئے، وفاقی دارالحکومت ظفراقبال اسلام آباد کےریٹرننگ افسرہوں گے جبکہ پنجاب میں غلام اسرار ، سندھ میں اعجاز انور چوہان آراو ، صوبہ خیبرپختونخواکے لئے شریف اللہ آر او ہو ں گے۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ الیکشن کیلئے ایک امیدوار کے لیےانتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔

    سینیٹ انتخابات 48 نشستوں پر ہوں گے، جن میں پنجاب سندھ میں 11 گیارہ، بلوچستان خیبر پختون خواہ میں 12 بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جب کہ اسلام آباد کی 2 سینیٹ نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

  • حکومت کا سینیٹ انتخابات 2018میں  ووٹ بیچنے کی ویڈیوز بطور شواہد سپریم کورٹ  لے جانے پر غور

    حکومت کا سینیٹ انتخابات 2018میں ووٹ بیچنے کی ویڈیوز بطور شواہد سپریم کورٹ لے جانے پر غور

    اسلام آباد : حکومت نے سینیٹ انتخابات 2018میں اراکین کی جانب سے ووٹ بیچنے کی ویڈیوز بطور شواہد سپریم کورٹ لے جانے پر غور شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران سینیٹ کے الیکشن سےمتعلق گفتگو ہوئی اور سینیٹ انتخابات 2018میں اراکین کی جانب سے ووٹ بیچنے کی ویڈیوز کو بطور شواہد سپریم کورٹ لے جانے پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ، ویڈیوز کو اوپن بیلٹنگ کیس میں بطور شواہد پیش کیا جاسکتا ہے، اس حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اوپن ووٹ پرانتخابات ہوں، میں چاہتا ہوں ووٹ پرقیمت نہ لگے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ میں شہزاداکبر نے اس ویڈیوکی نشاندہی کی ، ہارس ٹریڈنگ کی وجہ سے ہی پارٹی سے لوگوں کو نکالا گیا، ویڈیو میں نظر آنیوالے لوگ سیاست پر دھبہ ہیں اور سیاستدان کہلانے کے لائق نہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پیسے لینےاوردینےوالوں نے سیاست کو گندا کردیا ہے ، ایسے لوگوں کی وجہ سے سیاست سے عوام کا اعتبار اٹھ گیاہے، پیسے لینے اور دینے والےلوگوں سے لاتعلق اختیار کرنی چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 2018 کے سینیٹ انتخابات میں لوگ خریدے، بینظیر بھٹو کیخلاف نوازشریف عدم اعتماد لائے تو یہ سلسلہ شروع ہوا، سپریم کورٹ کو سوموٹو لیکر ویڈیو کو دیکھنا چاہیے، سپریم کورٹ کو ازخودنوٹس لیکر وڈیو اپنے پاس منگوانی چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جماعتیں ووٹوں کی خریدو فروخت کو جاری رکھنا چاہتی ہیں، اوپن بیلٹنگ کے مخالف خرید و فروخت کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہم سیاست میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی مخالفت کررہے ہیں، عمران خان 2013 سے کہہ رہے ہیں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹنگ سے ہونا چاہئے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا یہ ویڈیوزسپریم کورٹ،عوام کیلئے آنکھیں کھول دینےوالے انکشافات ہیں، ہم ووٹوں کی خریدوفروخت کی سیاست کرنیوالوں کو پکڑیں گے ، مجھے امیدہےکہ سپریم کورٹ ججز بھی یہ ویڈیو دیکھ رہے ہونگے، میری گزارش ہوگی کہ سپریم کورٹ آج معاملے کو ایسی کیس کا حصہ بنائے، سپریم کورٹ کواس ویڈیو کا ازخود نوٹس لینا چاہئے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی خریدوفروخت کرنیوالوں پرآرٹیکل 63 لاگو ہوتا ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے تو فائدہ اٹھانے والے سامنے آجائیں گے، سپریم کورٹ ازخود ٹس لیکر معاملےکو منطقی انجام تک پہنچائے۔