Tag: Senate ka iijlas

  • سینیٹ کا اجلاس: حکومت نے اسلامی بینکنگ کے فروغ کی یقین دہانی کرادی

    سینیٹ کا اجلاس: حکومت نے اسلامی بینکنگ کے فروغ کی یقین دہانی کرادی

    اسلام آباد : حکومت نے سینیٹ میں یقین دہانی کرائی ہے کہ اسلامی بینکنگ کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس مقصد کے لئے 3 سینٹر قائم کئے گئے ہیں جو اسلامی بینکنگ کے لئے افرادی قوت کو پورا کریں گے۔

    چئرمین میاں رضاربانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹر تاج حیدر کے نکتہ اعتراض پر وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ اس مقصد کے لۓ شریعہ فریم ورک تشکیل دیاگیا ہے اور 21 اسلامی بینکنگ کے ادارے اس وقت پاکستان میں کام کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2015 میں ایک کمیٹی نے اسلامی بینکنگ کےحوالے سے مؤثر سفارشات دیں۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پاکستان میں اس نظام کو رائج ہونا ضروری ہے جس کے لئے پاکستان بنایا گیا تھا۔ ایمانی قوت اور مضبوطی سے کام کیا جائے تو یہ دنیا کی نجات کا سبب بن سکتا ہے۔

    سینیٹ میں حسین حقانی کے آرٹیکل پر بھی رد عمل دیکھنے میں آیا۔ حکومتی رکن نہال ہاشمی نے کہا کہ بہانہ بن گیا ہے کہ کسی نہ کسی طرح پاکستان پر تنقید کی جائے۔ ہم اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی واشنگٹن میں بیٹھ کر پاکستان کی سالمیت اور ہماری آئی ایس آئی پر تبصرہ کرے۔

    نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت پر سازش رچائی گئی ہے اور اب اہداف طے ہونے چاہئیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ پی پی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ میں حسین حقانی کا ترجمان نہیں ہوں پی پی دور میں جتنے بھی ویزے امریکی شہریوں کو جاری ہوئے وہ تمام قواعد کے مطابق تھے، ان کا کہنا تھا کہ میں آصف زرداری کا بطور صدر ترجمان تھا تمام معاملات کا میں عینی شاہد بھی ہوں۔

    فرحت اللہ بابر کی جانب سے اسلام آباد اور ملک کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے بلاگرز کے معاملے کو زیر بحث لانے کی تحریک ایوان میں پیش کی گئی اور کہا گیا کہ پانچ بلاگرز لاپتہ ہوئے چار بازیاب ہوئے ایک تاحال لاپتہ ہے۔ حکومت نے یقین دہانی کروائی کہ بازیاب کروایا جائے گا مگر ایک تاحال لاپتہ ہے جن بلاگرز کی بازیابی ہوئی ان کو کس نے اور کیوں اغواء کیا کچھ معلوم نہیں۔ آج سب کی نظریں ایوان پر ہیں ایوان کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے تجویز دی کہ ایک سب کمیٹی تشکیل دی جائے جو ان لوگوں کے گھروں کا دورہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ایوان نے خاموشی اختیار کی تو پھر معمول بن جائے گا کہ جو بولے اسے غائب کرو، لاپتہ اور پھر اچانک نمودار ہونے والے افراد کی معلومات ایوان کو فراہم کی جائے۔

    عثمان کاکڑ نے بھی ملک میں آئین وقانون کی بالادستی پر زور دیا اور کہا کہ بدقسمتی سے آئین وقانون کی بالادستی نہیں، لوگوں کی پر اسرار گمشدگی اور پھر بازیابی ایک اہم مسئلہ ہے۔ نواز لیگ کے سینیٹرنہال ہاشمی نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملک کے حساس معاملات کو زیر بحث لائے۔

    وزیر مملکت داخلہ برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے بتایا کہ دو لوگ اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے وہ بازیاب ہو چکے ہیں۔ ان سے اور ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا انہوں نے کسی قسم کی معلومات دینے سے انکار کیا پولیس کو بھی ہدایت کی مگر انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا کیس ابھی قائم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف ثمر عباس لاپتہ ہے اس حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔ بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس بدھ سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • میاں منشا سے متعلق ایک اوراسکینڈل کا انکشاف

    میاں منشا سے متعلق ایک اوراسکینڈل کا انکشاف

    اسلام آباد : سینٹ جیمز ہوٹل کی خریداری کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں میاں منشا کے حوالے سے ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا، عدالتی احکامات کے باوجود نجم قریشی نامی شخص کے 4 ملین پاؤنڈز ہڑپ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ممتاز صنعت کار اور حکومت کی اہم ترین شخصیت کے قریبی دوست میاں منشا سے متعلق ایک اور اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نجم قریشی نامی 74 سالہ معذور شخص نے بتایا کہ اس کے ایم سی بی بینک پر4 ملین پاؤنڈز واجب الادا ہیں۔

    نجم قریشی کے مطابق انہوں نے مین ہٹن چیز بینک میں 1989 میں ایک لاکھ 50 ہزار برطانوی پاؤنڈز ڈپازٹ کرائے تھے لیکن جب ایم سی بی نے مین ہٹن چیز بینک کے پاکستان آپریشنز 1993 میں خرید لیے تو اس کے بعد تو اس بعد ان کی رقم پھنس گئی۔

    ایم سی بی کے خلاف 6 سال 8 ماہ کی قانونی جنگ کے بعد نجم قریشی نے 1998 میں کیس تو جیت لیا اپنی رقم نہ حاصل کرسکے۔

    مزید پڑھیں : میاں منشا منی لانڈرنگ کیس: سماعت 22 دسمبر تک ملتوی

    رواں سال جنوری میں بھی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے نجم قریشی کے حق میں فیصلہ دیا۔ لیکن عدالت کے واضح احکامات کے باوجود ایم سی بی بینک اب اب لور کورٹس اور دیگر تاخیری حربے استعمال کرکے ان کی رقم ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔

    نجم قریشی کا کہنا ہے کہ ان کی اصل رقم اور اس پر سود ملا کر ایم سی بی بینک پر 4 ملین پاؤنڈز واجب الادا ہیں۔

  • ہماری کوئی حیثیت نہیں؟سینیٹر رحمان ملک کا اجلاس سے بائیکاٹ

    ہماری کوئی حیثیت نہیں؟سینیٹر رحمان ملک کا اجلاس سے بائیکاٹ

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہم عوامی نمائندے ہیں ہماری ہی بات نہیں سنی جاتی، لہٰذا ایسے سینیٹ کے اجلاس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ورکرز ویلفیئر فنڈز کے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر سینیٹر رحمان ملک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں ہماری ہی بات نہیں سنی جاتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہاں بات نہ سنی جائے وہاں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں،میں اب یہاں نہیں بیٹھوں گا، جس کے بعد رحمان ملک نے سینیٹ کے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا، واک آؤٹ کے لیے رحمان ملک نے اے این پی کے سینیٹر شاہی سید کو بھی دعوت دی۔

    اس موقع پر کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ آپ ناراض ہوکر مت جائیں واک آؤٹ کا فیصلہ صحیح نہیں، بعد ازاں کمیٹی ممبران رحمان ملک کو منا کر واپس کمیٹی میں لےآئے۔

    واضح رہے کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ حکام کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ میں بھرتی کیے جانے والے 6 سو افراد بلیک لسٹ ہوئے ہیں، 17سو سے زائد افراد کی ڈگریوں کی تصدیق کا مرحلہ جاری ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مزید لوگوں کے کاغذات اور اسناد جعلی نکلنے کا امکان ہے۔

    امریکا نے 5 برس تک مودی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں رکھا، رحمان ملک

    سینیٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کا سرجیکل آپریشن ہونا چاہیے، کشمیر کے حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں، کشمیر کے لیے ہمیں الگ طرز کی پالیسی اپنانی ہوگی، پاک افواج بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام امریکا نے پانچ سال تک دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالے رکھا، امریکی سینٹرز بتائیں کہ مودی کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے کس نے نکالا؟

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے بنگلا دیش میں تسلیم کیا ہے کہ مکتی باہنی بھارت نے ہی بنوائی تھی۔

  • وزراء کی عدم موجودگی پرچیئرمین سینیٹ کا اظہار برہمی

    وزراء کی عدم موجودگی پرچیئرمین سینیٹ کا اظہار برہمی

    اسلام آباد : سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی برہم ہوگئے، وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کی جگہ وزیر مملکت عابد شیرعلی کو ایوان میں جواب دینے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی کی زیر صدارت شروع ہوا تو ایوان میں وزراء کی کم شرکت پرچیئرمین نے برہمی کا اظہار کیا.

    سینیٹ میں کالا باغ ڈیم  سے متعلق الیاس بلور اورعاجز دھامرہ کےتوجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے جواب دینے کی کوشش کی تو چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ اہم معاملہ ہے وفاقی وزیر خواجہ آصف خود ایوان میں آ کر جواب دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی ایسی کیا مصروفیات ہیں کہ سینیٹ میں نہیں آسکتے۔ جس کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ خواجہ آصف دفاع  کے بھی وزیر ہیں انہیں اس سلسلے میں سارا دن مختلف وفود سے ملنا ہوتا ہے۔

    چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا کہ اگر وزیر دفاع خواجہ آصف دو وزارتیں نہیں سنبھال سکتے تو وزیر اعظم کو بتا دیں۔  بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس بدھ سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

     

  • سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے سائبرکرائم بل منظورکرلیا

    سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے سائبرکرائم بل منظورکرلیا

    اسلام آباد : آن لائن دہشت گردی اور نوسربازی پر سزاؤں کیلئے قانون سازی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے سائبرکرائم بل منظور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے سائبر کرائم بل کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد سائبر ٹیررازم پر 14 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

    سائبر کرائم بل منظور ہونے کے بعد سائبر ٹیررازم اور چائلڈ پورنو گرافی کے جرائم ناقابل ضمانت ہونگے اور تمام جرائم پر گرفتاری یاکارروائی سے پہلے عدالت سے اجازت ضروری ہوگی جبکہ کوئی ڈیٹا عدالتی حکم کے بغیر لیا جاسکے گا نہ شیئر کیا جاسکے گا۔

    فرقہ واریت اورمذہبی منافرت پھیلانے اور دہشت گردوں کی فنڈنگ پرسات سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ انٹرنیٹ پر دھوکہ دہی کرنے والوں کو تین سال قید اور پانچ لاکھ تک جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

    بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو پر سات سال قید اور پچاس لاکھ تک جرمانہ ہوگا، چوری کےموبائل ٹیمپر کرنے پرتین سال تک قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

    سائبرکرائم کے حوالے سے خصوصی عدالتیں ہائی کورٹ کی مشاورت سے بنائی جائیں گی، عالمی سطح پرسائبر معلومات کا تبادلہ عدالت کی اجازت سے ہوگا۔

     

  • ملک حالت جنگ میں اور سندھ حالت گند میں ہے، مشاہد اللہ خان

    ملک حالت جنگ میں اور سندھ حالت گند میں ہے، مشاہد اللہ خان

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں اور سندھ حالت گند میں ہے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دانستہ طور پر پانی کی لائنوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے جس سے بدبودار پانی کے ذریعے تعفن پھیل رہا ہے اور کراچی میں عوام کو تکلیف پہنچائی جارہی ہے، خدارا اس مسئلے سے شہر یوں کی جان چھڑائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم ایک دوسرے پرالزام تراشی کررہےہیں، معاملے کی تحقیقات کرواکرذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے.

    سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بیان پر ایم کیو ایم کے اراکین نے برہمی کا اظہار کیا،نسرین جلیل نے کہا کہ کراچی میں گٹروں کےمعاملےپرایم کیوایم کانام کیوں لیا گیا؟جبکہ خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت گٹرکےمسائل پیدا کئے جارہے ہیں۔