Tag: Senate ki Qaima committee

  • پی آئی اے کے نو میں سے چار اے ٹی آرطیارے خراب نکلے

    پی آئی اے کے نو میں سے چار اے ٹی آرطیارے خراب نکلے

    اسلام آباد : حویلیاں طیارہ حادثے کے بعد گراؤنڈ کئے گئے اے ٹی آر طیاروں کی جانچ پڑتال میں چار طیارے خراب ہونے کاانکشاف ہوا ہے، پی آئی حکام کے مطابق نو میں سے پانچ جہازوں کو قابل پرواز قراردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اےحکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے اہم رازکا پردہ فاش کردیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی ممبرز پی آئی اے حکام کے انکشاف پر چونک اٹھے۔

    پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ حویلیاں سانحے کے بعد جب طیاروں کو گراؤنڈ کرکے ان کی جانچ پڑتال کی گئی تو نو میں سے چار طیارے قابل پرواز نہیں تھے، جبکہ انسپکشن کے بعد پانچ طیارےآپریشنل ہیں۔

    مزید پڑھیں: شیک ڈاؤن ٹیسٹ‘پی آئی اے کےاے ٹی آر طیارےگراؤنڈ

    سینیٹرشاہی سید نےسوال کیا کہ کیا انسپکشن میں چاروں طیارے خراب نکلے تو پی آئی اے حکام جواب ہی گول کرگئے، چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے پوچھا کہ بکرے کاٹنے والا کون تھا؟ صدقہ دینا اچھا کام ہے آپ نے بکرے ہی کاٹنے ہیں تو وہ آدھے گھنٹےکا کام ہے۔

    مزید پڑھیں: اے ٹی آر طیارے کی اڑان سے قبل کالے بکرے کا صدقہ

    ایم کیوایم کے طاہر مشہدی نے کہا کہ پی آئی اے تو پہلے ہی دعاؤں پرچل رہی ہے اب اسے صدقے دینے کی نوبت آگئی۔ ایک طیارہ گراتو آپ کو انسپکشن کا خیال آیا۔ اتنے عرصےسے کیا کررہے تھے؟

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کے ایک اور اے ٹی آر طیارے میں آتشزدگی

  • رینجرز آپریشن : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل کراچی میں ہوگا

    رینجرز آپریشن : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل کراچی میں ہوگا

    اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس 23 ستمبر کو کراچی میں ہو گا۔ کمیٹی اجلاس کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹی اجلاس چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں ہو گا۔

    اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ کراچی آپریشن میں گرفتار کیے گئے 6 ہزارافراد اور تفتیش کے بعد ان کی رہائی سے متعلق کمیٹی ارکان کو بریفنگ دیں گے۔

    اجلاس میں آفتاب احمد کی رینجرز حراست کے دوران ہلاکت اور تفتیش سے متعلق پیش رفت سے بھی ارکان کو آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ساؤتھ ایشین ہیومن رائٹس کمیشن کی ویب سائٹ حوالہ بھی دیا جائے گا، جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ کراچی میں رینجرز کی جانب سے انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی.

    اجلاس میں لاپتہ افراد کے حوالے سے بھی کمیٹی ارکان کو آگاہ کیا جائے گا۔ کمیٹی میں نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کی جانب سے گجر نالہ کے اطراف سے بے گھر افراد کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا جبکہ انسانی حقوق کی کمیٹی اجلاس میں دیگر امور بھی زیرغورآئیں گے.