Tag: senate meeting

  • بچوں سے زیادتی پرسرعام پھانسی کی سزا کا بل سینیٹ میں پیش

    بچوں سے زیادتی پرسرعام پھانسی کی سزا کا بل سینیٹ میں پیش

    اسلام آباد : بچوں سے زیادتی پر سرعام پھانسی کی سزا کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا، پیپلزپارٹی نے بل کی مخالفت کردی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف سینیٹ میں تحریک التوا بھی پیش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں قاتل کی گرفتاری پر ملک بھر کے عوام کی جانب سے درندہ صفت قاتل کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

    اسلام آباد میں سینیٹ کا اجلاس میاں رضاربانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے بچوں سے زیادتی پر سرعام پھانسی کا بل پیش کیا، جس پر پیپلزپارٹی سے ہی تعلق رکھنے والے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بل کی مخالفت کردی۔

    فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ایسی سزا سے ضیاء دور کی یاد تازہ ہوگی، ایسی سزا سے معاشرے میں منفی تاثر جائے گا، فرحت اللہ بابر کا مزید کہنا تھا کہ ایسےسنگین جرائم کی سزا پہلے سے آئین میں سزائے موت تجویز ہے، اگر کسی کی خواہش ہے تو کیس کیلئے جیل کے قواعد میں تبدیلی کی جائے، آئین میں ترمیم کی رسم کسی صورت درست نہیں ہے۔

    سینیٹر میرحاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ زینب کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، ایسی ترمیم کےمعاشرے پر منفی اثرات مرتب ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سزا کی ہمارے معاشرے میں گنجائش نہیں ہے۔

    علاوہ ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بھی سینیٹ میں تحریک التوا پیش کی گئی، مذکورہ تحریک التواء سینیٹرطاہر حسین مشہدی نے پیش کی۔

    چیئرمین سینیٹ نے تحریک التوا بحث کے لئے منظور کرلیا، تحریک التواء پرسینیٹ میں دو گھنٹے بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا، طاہرمشہدی کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو سال نو کے آغاز پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دیا۔

  • امریکی پالیسی: پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے، اراکین سینیٹ

    امریکی پالیسی: پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے، اراکین سینیٹ

    اسلام آباد : نئی امریکی پالیسی پر اراکین سینیٹ نے فوری طور پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےامن کوششوں کیلئے پاکستان کے کردارکو یکسرنظر اندازکیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی کی زیرصدارت ہوا،اجلاس مٰیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر تشویش کا اظہار کیا گیا،اراکین نے مطالبہ کیا کہ نئی امریکی پالیسی پرقومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے۔

    اراکین کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرجنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، امریکی پالیسی افغانستان میں ناکامی کا باعث ہے، ایوان بالا کےارکان نے صدرٹرمپ کی پالیسی کو یکطرفہ قراردے دیا۔

    آٹھ صفحات پرمشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے زمینی حقائق کو نظر انداز کیا، خطے میں قیام امن کیلئے پاکستا ن کی کوششوں کو بالائے طاق رکھا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پرافغان جنگ نہیں لڑی جاسکتی، افغانستان سے پاکستان میں حملوں کو نظرانداز کرکے بھی ناانصافی کی گئی ہے، افغانستان میں بھارتی کردارسے بھی عدم استحکام پیدا ہورہا ہے۔

    سینیٹ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے کارروائی ضروری ہے، پاکستان کو جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی واضح کرتے ہوئے بھارت کی سرحد پار دہشت گردی پر دنیا کو آگاہ کیا جائے۔

    رپورٹ میں دفتر خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے پاک امریکا تعلقات سے متعلق قومی پالیسی دستاویز تیارکریں، جاری رپورٹ میں قائدایوان راجہ ظفرالحق کے دستخط موجود ہیں۔

  • تعلیمی نصاب میں جمہوریت سے متعلق مضامین شامل کرنے کا فیصلہ

    تعلیمی نصاب میں جمہوریت سے متعلق مضامین شامل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے نئے تعلیمی نصاب میں جمہوریت سے متعلق مضامین کو باقاعدہ طورپرشامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ کردارسازی کے مضامین بھی نصاب کا حصہ ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن نے ایوان کو بتایا کہ جماعت اول تا پنجم تک نصاب مکمل ہے چھٹی جماعت سے دہم تک پر کام جاری ہے اورنئے نصاب میں جمہوریت سمیت کردار سازی کو بھی نصاب میں شامل کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دوہزار چھ کا نصاب ابھی لاگو نہیں ہوا بہت سی چیزوں کی تصحیح ہونا باقی ہے۔ وفاق نے نئے نصاب پر کام شروع کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ شہریت کو بھی نصاب میں شامل کررہے ہیں۔

    حکومت سینیٹرز کی سفارشات کو سنجیدگی سے لیتی ہے، زاہد حامد

    علاوہ ازیں سینیٹ میں فنانس بل پر تحریک بھی منظور کی گئی ۔جس میں دریافت کیا گیا کہ کس حد تک فنانس بل پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی علامت ہے چاروں صوبوں کی اس میں نمائندگی ہے۔ بجٹ سال میں ایک دفعہ پیش ہوتا ہے بڑی محنت سے ہم ڈرافٹ پڑھ کر تجاویز دیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں ان تجاویز پر کس حد تک عمل ہوتا ہے۔

    اس پر وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ حکومت معزز اراکین کی سفارشات کو سنجیدگی سے لیتی ہے، ہر سفارش پر بحث ہوتی ہے اور اسے زیر غور لایا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایوان بالا کے اراکین کی دو سو چھہتر سفارشات تھیں ایک سو انتیس فنانس ڈویژن کے حوالے سے تھیں، پچھہتر سفارشات جو کہ اٹھاون فیصد بنتی ہیں، اس پر اس مالی سال میں عمل کیا گیا۔

    ملکی وغیر ملکی قرضوں سے نجات کے حوالے سے قرارداد منظور

    اس کے علاوہ ایوان نے ملکی اور غیر ملکی قرضوں سے نجات اور روڈ میپ کے حوالے سے قرارداد بھی منظور کی۔ زاہد حا مد کا کہنا تھا کہ شرح نمود میں اضافے کے لئے قرضے لئے جاتے ہیں۔

    دوہزار تیرہ میں زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم تھے اورشرح سود بہت زیادہ تھا، مائیکرو عدم توازن اور توانائی بحران شدید تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مالی خسارے اور بیرونی قرضوں کے پیش نظر واضح روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ پندرہ سال کے لئے روڈ میپ تیار کرکے عمل شروع کر دیا ہے اور اس روڈ میپ کو قانونی تحفظ حاصل ہے مالیاتی خسارے میں مسلسل کمی ہورہی ہے زرمبادلہ کے ذخائر بیس ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس گزاروں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اوروفاقی ٹیکس آمدن میں باسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بعد ازاں سینیٹ اجلاس بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

  • سینیٹ: جادوگروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، معاملہ کمیٹی کے سپرد

    سینیٹ: جادوگروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، معاملہ کمیٹی کے سپرد

    اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس کے دوران جادوگروں کے خلاف کارروائی کے لیے تحریک پیش کردی گئی ، چیئرمین سینیٹ نے معاملہ بل کمیٹی کے سپرد کردیا اور کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی نقطہ نظر حاصل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں سینیٹر چوہدری تنویر نے جادوگروں کے خلاف کارروائی کے لیے تحریک التوا پیش کرتے ہوئے کہا کہ جادو ٹونہ ہمارے معاشرے میں سنجیدہ مسئلہ ہے، سفلی عمل کرنے والے لوگ بہت زیادہ ہیں مختلف ٹی وی چینلز نے ایسے بہت سے لوگوں کو بے نقاب بھی کیا ہے تاہم چند دن بعد یہ عمل دوبارہ شروع ہوجاتا ہے

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنگالی باباؤں کے لیے مناسب قانون سازی ہونی چاہیے۔

    جواب میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے معاملہ بل کمیٹی کے سپرد کر دیا اور کہا کہ کمیٹی اسلامی نظریاتی کونسل کا نقطہ نظر بھی لازمی طور پر حاصل کرے۔

  • سینیٹ : فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا بل منظور

    سینیٹ : فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا بل منظور

    اسلام آباد : فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق 28 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور کرلیا گیا، 78 ارکان نے بل کے حق میں اور 3 نے مخالفت میں ووٹ دیا، جے یو آئی (ف) نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

     تفصیلات کے مطابق سینیٹ نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کی توسیع کا بل منظور کر لیا ہے، بل کےحق میں 78 اور مخالفت میں 3 ووٹ آئے، بل 2 تہائی اکثریت سے منظور کیا گیا۔

    پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے مذکورہ بل کی مخالفت کی جبکہ جے یو آئی (ف) نے رائے شماری میں ہی حصہ نہیں لیا۔

    مزید پڑھیں : قومی اسمبلی:‌ 28 ویں آئینی ترمیم منظور، فوجی عدالتوں‌ کی مدت میں 2 سالہ توسیع

    صدر پاکستان کی منظوری کے بعد یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔ ایکٹ کے تحت فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع ہو جائے گی۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں ہونے والی توسیع 7 جنوری 2017ء سے شمار ہو گی۔

    یاد رہے کہ  21مارچ 2017کو قومی اسمبلی نے بھی 28 ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں میں دو سالہ توسیع کی منظوری دے دی تھی۔

    ترمیم کے مطابق دہشت گردی میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے کے دوران فوجی عدالت میں لازمی پیش کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملزم کو اپنی مرضی کا وکیل کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

  • پاکستان میں 67 لاکھ افراد نشے کے عادی ہیں، رپورٹ

    پاکستان میں 67 لاکھ افراد نشے کے عادی ہیں، رپورٹ

    اسلام آباد : سینٹ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان میں سڑسٹھ لاکھ افراد نشے کے عادی ہیں جبکہ اڑتیس لاکھ افراد چرس اور آٹھ لاکھ سے زائد افراد ہیروئن کا استعمال کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کیجانب سے تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی،جس میں انکشاف کیا گیا کہ دوہزار تیرہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سڑسٹھ لاکھ افراد نشے کے عادی ہیں، اڑتیس لاکھ ستر ہزارافراد چرس استعمال کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار افراد ہیروئن، تین لاکھ بیس ہزار افراد افیون جبکہ چار لاکھ بیس ہزار افراد انجکشن کے ذریعے نشہ کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوالیس فیصد نشہ آورادویات جنوبی راستے سے اسمگل کیجاتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یو این او ڈی سی سے تازہ سروے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ ادویات کےغلط استعمال پرقومی سروے مرتب نہیں ہوسکا۔

    وزیرداخلہ نےاعدادوشمار تو بتا دیے لیکن ان کی روک تھام کیلئے کیا سدباب کیے یہ نہیں بتایا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوالیس فیصد نشہ آوراشیاء کی اسمگلنگ جنوبی راستے سے ہوتی ہے، راستہ معلوم ہونے کے باوجود موثرکارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

  • این جی اوز کے لبادے میں ہزاروں دشمن پاکستان آئے,وزیرِ داخلہ

    این جی اوز کے لبادے میں ہزاروں دشمن پاکستان آئے,وزیرِ داخلہ

    اسلام آباد: وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ این جی اوز کے لبادے میں ہزاروں دشمن پاکستان آئے، ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث دو این جی اوز کو امریکا سپورٹ کرتا رہا۔

    سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے انکشاف کیا کہ این جی اوز کی آڑ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہزار کے قریب لوگ اسلام آباد آئے، ان کاکہنا تھا کہ امریکی دباؤ ہوتا تو این جی اوز کے خلاف کارروائیاں نہیں کرتے، ایک امریکی این جی او کو اسی سال بند کیا گیا۔

    چوہدری نثار نے بتایا کہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث دوبین الاقوامی این جی اوز کے خلاف اقوام متحدہ گئے ، ’’سیودی چلڈرن‘‘ کو قانون کے مطابق سیل کیا گیا ہے۔